فائدہ مند کتابوں کا انتخاب
فائدہ
مند کتابیں بہت زیادہ ہیں، اور ان میں سے بعض ایک دوسرے کا متبادل بن سکتی ہیں۔
چمکدار اور دلکش عنوانات سے دھوکہ نہ کھائیں، کیونکہ زیادہ تعداد میں کتب جمع کرنے
کا کوئی فائدہ نہیں۔ عقل مندی یہ ہے کہ ان میں سے منتخب کریں اور سمجھداری سے دیکھیں
کہ کون سی کتاب آپ کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے، کیونکہ عمر محدود ہے، جبکہ علم لا
محدود ہے۔ کامیاب وہی ہوتا ہے جو اپنے وقت کی قدر کرے اور زندگی کے ہر مرحلے میں
اس سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔ ہر نئی کتاب اور ہر نئے نصاب کے پیچھے نہ بھاگیں۔ اہم یہ
ہے کہ صحیح راہ کا علم ہو اور اسی پر قائم رہا جائے۔ اصول و ضوابط کو سمجھیں اور
ان پر مضبوطی سے عمل کریں۔
تمام
بھلائیاں اور کامرانیاں اس عظیم نبوی نصیحت میں مضمر ہیں:
)اِحْرِصْ
عَلَى مَا يَنْفَعُكَ وَاسْتَعِنِ بِاللَّهِ وَلَا تَعْجَزْ ( (صحیح مسلم : 2664)
” جس چیز سے تمہیں (حقیقی) نفع
پہنچے اس میں حرص کرو اور اللہ سے مدد مانگو اور کمزور نہ پڑو (مایوس ہو کر نہ بیٹھ)
جاؤ۔“
بیشک بہت زیادہ پڑھائی اور مطالعہ کبھی کبھی فتنہ بن جاتا ہے، لیکن مضبوطی اور مہارت کے ساتھ علم حاصل کرنا زیادہ مؤثر اور فائدہ مند ہے۔ یہی وہ چیز ہے جو طالب علم کو علم و فہم کی بلندیوں تک پہنچاتی ہے۔
ابرار شفیق