Bismillah sy Shaitaan ka Muqabla Paigham Kids ki aik Jaadoi Kahani
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

Bismillah sy Shaitaan ka Muqabla Paigham Kids ki aik Jaadoi Kahani

 

"بچوں کی بسم اللہ سے شیطان کی شکست ہوتی دکھائیں اور سکھائیں : پیغام کڈز کی جادوئی کہانی"

"دیکھیں کیسے بسم اللہ کی طاقت اور اسلامی تعلیمات بچوں کو شیطان کے خلاف جیتنے میں مدد دیتی ہیں۔"


عبداللہ منا اور سارہ  عزم و عمل کا ساتھ، ایک پیارا، ایک دوسرے کا بن کر سہارا، نیکیوں سے کردار نکھارا، والدین اور دادا دادی کی تربیت ہے بنیادی، صبح شام اذکار کے عادی اور پیغام کی سن کر منہاج جَذبہ ہمت کا ایک سنگم، رہتے ہیں تیار ہر دم، دشمن کو دور بھگائیں پڑھ کے دعائیں، دیتے شیطان کو ہر وقت شکست، ہمت کا دست یہ حق پرست۔

رکو اوہ!

سوری ضیا بھائی، میں جلدی میں ٹکرا گیا۔ اوہ، کوئی بات نہیں جیا، تم اکیلے کیوں کھڑے ہو؟ تمہیں لینے گاڑی نہیں آئی ابھی تک؟ نہیں، ورنہ تو چھٹی سے پہلے ہی مجھے گاڑی لینے آجاتی ہے۔ پریشان مت ہو بھیا، ہمارے ساتھ چلو، گھر پہنچ کر آپ کے بابا کو فون کر دیتے ہیں۔ جی ٹھیک ہے۔شکریہ۔

منے کی ماما گھر میں داخل ہوتے ہوئے بچوں کو دیکھ کرکہتی ہے:

 السلام علیکم۔ وعلیکم السلام۔ ضیابیٹا، تم اسکول سے گھر نہیں گئے؟ مما جان، ضیا کی گاڑی نہیں آئی تھی، یہ بہت پریشان تھا تو ہم اسے اپنے ساتھ لے آئے۔ بہت اچھا کیا، میں ابھی ان کی امی کو کال کرتی ہوں، بتاتی ہوں کہ ضیا ہماری طرف ہے۔ مما جان، بہت تیز بھوک لگی ہے، منے کے منہ میں تو اسی وقت سے پانی آرہا ہے جب سے اس نے جیا مکس نمکو کا پیکٹ دیکھا ہے۔ مجھے تو لگا تھا منا جیا مکس نمکو کا پیکٹ واپس ہی نہیں کرے گا، وہ نمکو ہوتی بھی تو اتنی مزیدار ہے۔ بیٹا، کپڑے بدل کر ہاتھ دھو لو، میں ابھی لنچ لگا دیتی ہوں اور آج تو میں نے تمہاری پسند کی چیزیں بنائی ہیں۔

شیطان

بگ باس، لگتا ہے یہاں کوئی اسپیشل سین ہے، مجھے تو ابھی سے بھوک ستانے لگی ہے۔ آج کا لنچ یہی نہ ہو جائے؟ بھوک کے بچے چپ رہیں، ان کا نہیں، ہمارا کھانا ہوگا۔ بگ باس، سب کیسے کروں، مجھ سے تو برداشت ہی نہیں ہو رہا۔ آہا، کیا مزے کی خوشبو ہے، واہ واہ، آج تو مزہ آ جائے گا۔ چلی، تم میں ذرا صبر نہیں۔ صبر کیسے کروں، میرے تو منہ میں پانی آرہا ہے، یم یم یم، اب ہمارا ٹائم آگیا ہے۔

بسم اللہ

منے، تم میرے ساتھ ہی کھا لو، چڑیا جتنا تو تم کھاتے ہو، ایسے ایک اور برتن خراب کرو گے؟ ٹھیک ہے، ویسے تم کون سا ہاتھ جتنا کھاتی ہو۔ مما جان، میری فیورٹ کیچپ نہیں نظر آ رہی۔ اوہ سارہ، بیٹا، مجھے ٹیبل پر رکھنا یاد ہی نہیں رہا۔ یہ لو اپنی فیورٹ کیچپ۔

بسم اللہ

واو، کیا مزے کا لیگ پیس ہے۔ منے، آج یہ تم کھانا کھا رہے ہو یا ساتھ شیطان کو بھی شامل کر لیا ہے؟ کیا ہوا عبداللہ؟ مما، لگتا ہے کہ آج منے نے تمام لیگ پیس ختم کرنے کا مقابلہ شروع کر دیا ہے۔ کہیں آج ہمارا منا بسم اللہ پڑھنا تو نہیں بھول گیا؟ اوہ دادا جان، بھوک کی وجہ سے میں تو بسم اللہ پڑھنا بھول گیا۔ بسم اللہ! بگ باس، اب کیا ہوگا؟ جلدی نکل یہاں سے۔ منے، بسم اللہ تو کھانے کے شروع میں پڑھتے ہیں، بھول گیا ہوں تو کیا، میں بسم اللہ بھی نہ پڑھوں؟ عبداللہ ٹھیک کہہ رہا ہے، اگر کھانے کے شروع میں بسم اللہ بھول جائے تو پھر جب یاد آئے، تب یوں پڑھتے ہیں: بسم اللہ اولہ وآخرہ۔

لگتا ہے آج ہمارے منے بیٹے کو کچھ زیادہ ہی بھوک لگی ہے۔ لیکن بیٹا، کیا بھول گئے کہ ہمیشہ اپنے سامنے سے کھانا کھاتے ہیں؟ دادا جان، ہم دوسروں کے آگے سے کھانا کیوں نہیں لے سکتے؟ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں بتایا ہے کہ کھانا بسم اللہ پڑھ کر کھانا چاہیے اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھانا چاہیے اور اپنے سامنے سے کھانا چاہیے۔ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں یہ بھی بتایا ہے کہ بائیں ہاتھ سے شیطان کھاتا اور پیتا ہے۔

او آپی جان، شیطان! آپ ہی شیطان! منے، کیا ہوگیا، تم مجھے کیا دیکھ رہے ہو؟ سارہ آپی کو تو دیکھ لو جو شیطان جیسا کام کر رہی ہیں۔ اوہ جب میں نے لیگ پیس پکڑا تو سب نے مجھے پکڑ لیا تھا، اب آپ ہی  اس کو بھی تو سمجھاؤ۔ یا بڑوں کو سب معاف ہوتا ہے؟ نہیں منے، بیٹا، تم نے ٹھیک کہا ہے، آداب تو سب کے لیے ہی ہوتے ہیں۔ شکریہ ننھی منی، مجھے واقعی خیال نہیں رہا تھا۔ آپی، اب آپ بھی نہ، مجھے ہر وقت ٹوک دیا کریں۔ اب پتہ چلا نہ کہ غلطی بڑوں سے بھی ہو سکتی ہے۔ ارے واہ، منے، بیٹا، ہو تو تم چھوٹے، پر باتیں بڑی بڑی کرنے لگ گئے ہو۔

دادا جان، کیا کھانے کی طرح پینے کے لیے بھی ہمارے نبی نے کچھ بتایا ہے؟ تم نے بڑی اچھی بات پوچھی ہے۔ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں بتایا ہے کہ پانی بسم اللہ پڑھ کر پینا چاہیے اور ایک ہی دفعہ سارا گلاس نہیں پی جانا چاہیے بلکہ تین دفعہ سانس لے کر پینا چاہیے اور پانی پی کر الحمدللہ بھی پڑھنا چاہیے۔ چلو بچوں، کھانا کھا چکے ہو، تو اب کھانے کے بعد کی دعا بھی پڑھ لو۔

جب کھانا کھا چکیں تو یہ پڑھیں

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِيْ أَطْعَمَنِيْ هٰذَا الطَّعَامَ، وَرَزَقَنِيْهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِّنِّيْ وَلَا قُوَّةٍ۔

ترجمہ:   سب تعریفیں خدا کے لئے ہیں جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا، اور مجھے نصیب کیا بغیر میری کوشش اور قوت کے۔(سنن أبي داود، 4/74، بيروت)، (مشکاۃ شریف) ’’کھانا کھانے کے بعد اس کو پڑھ لینے سے پچھلے گناہ معاف ہوجاتے ہیں‘‘۔

عبداللہ، یہ تو بڑی لمبی دعا ہے، مجھے تو ابھی یاد نہیں۔ منا، بیٹا، کوئی بات نہیں، تم اس کی جگہ الحمدللہ کہہ لیا کرو، بعد میں میں تمہیں یہ دعا بھی یاد کروا دوں گی۔

ابا جان کام سے واپسی کے بعد گھر میں داخل ہوتےہوئے:

السلام علیکم!    وعلیکم السلام، بابا جان۔

کیسے ہو بچوں؟ بھائی، ماشاءاللہ، لگتا ہے ہمارے بغیر اکیلے اکیلے ہی کھانا کھا لیا ہے آج۔ نہیں، ایسی بات نہیں، ہم نے آپ کا کافی انتظار کیا، مگر بچوں کو بھوک لگی تھی، اس لیے۔ اوہ، کوئی بات نہیں۔ واہ بابا جان، آپ تو میری فیورٹ نمکو بھی لے آئے، میرا تو آج اسکول سے ہی یہ نمکو کھانے کو بڑا دل چاہ رہا تھا۔ بیٹا، والدین کو اپنے بچوں کی پسند کا پتہ ہوتا ہے۔ بابا جان، میری فیورٹ ضیا دال مونگ نہیں لائے کیا؟ کیوں نہیں، بیٹا، یہ دیکھو تمہاری فیورٹ ضیا دال مونگ۔ بچوں کی فروٹ چاٹ کے لیے ضیا چاٹ مصالحہ بھی تو لائے ہوں گے۔ نہ۔ اوہو، بیگم، ناراض کیوں ہوتی ہیں؟ یہ لے، آپ کا اپنا ضیا چاٹ مصالحہ۔

پیارے دوستوں، آج ہم نے دیکھا بسم اللہ کا کمال، جو بن گیا شیطان کے لیے وبال۔ جاری رہے گا شیطان سے مقابلہ، ان شاءاللہ۔دشمن کو دور بھگائے بڑھ کے۔

 

عمل کا ساتھ، ایک پیارا، ایک دوسرے کا بن کر سہارا، نیکیوں سے کردار نکھارا، والدین اور دادا دادی کی تربیت ہے بنیادی، صبح شام اذکار کے عادی اور پیغام کی سن کر منہاج جَذبہ ہمت کا ایک سنگم، رہتے ہیں تیار ہر دم، دشمن کو دور بھگائیں پڑھ کے دعائیں، دیتے شیطان کو ہر وقت شکست، ہمت کا دست یہ حق پرست۔

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center