بسم اللہ الرحمن الرحیم
سورۃ الناس کے معاشرتی فوائد
معلم و مربی
فضیلتہ الشیخ
حافظ شفیق الرحمن زاہد حفظہ اللہ
(ڈائریکٹر
الحکمہ انٹرنیشنل لاہور)
فقال اللہ تبارک وتعالی:
[سورۃ الناس]
بِسمِ
اﷲِالرَّحمٰنِ الرَّحِيم
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ(1)مَلِكِ النَّاسِ(2) اِلٰهِ النَّاسِ(3)مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ(4)الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ(5)مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ(6)
جس قدر انسان کا مطالبہ بڑا ہو ، خواب بڑے ہوں تو اسی
قدر اس کی فکر بھی بڑی ہونی چاہیے سورۃ الناس میں اللہ کی پناہ ہے اور اللہ تعالیٰ
کی تین بڑی صفات اور تین قسم کے اہم مضامین
ہیں
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ
کہہ دیجئے کہ میں پناہ مانگتا/مانگتی ہوں دنیا
کائنات کے تمام انسانوں کے رب کی ۔
مَلِكِ النَّاسِ
دنیا کائنات کے تمام انسانوں کے مالک حقیقی سے پناہ
مانگتا ہوں ۔
اِلٰهِ النَّاسِ
پوری کائنات کے تمام انسانوں کے حقیقی معبود الہ کی
پناہ مانگتا/مانگتی ہوں ۔
مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ
وہ خناس انسان ہوں یا خناس جنات ہوں یا خناس شیاطین
ہوں یا رب ! میں ان کے وسوسوں سے تیری
پناہ چاہتا/چاہتی ہوں ۔
الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ
ان کی شرارتوں اور ان کے دل میں گھسنے سے تیری پناہ
چاہتا/چاہتی ہوں ۔
مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ
دل کے جزبات ، دل کے احساسات کو خراب کرنے والوں
کے شر سے یا رب ! تیری پناہ چاہتا/چاہتی ہوں [یہی چیز سورۃ فاتحہ میں بھی ہے وہاں دیکھ لیں
صراط مستقیم مانگا ہے ، ہدایت مانگی ہے جو انتہائی قیمتی ترین دولت اگر آپ کی دولت
اللہ کی رحمت اور ہدایت سے خالی ہے تو آپ دنیا کے نکمے اور بیکار ترین آدمی ہیں وہ علم جو ہدایت سے خالی ہو ، وہ دولت جو ہدایت
سے خالی ہو ، وہ شہرت جو ہدایت سے خالی ہو تو وہ جاہل ترین آدمی ہیں بیکار ترین
آدمی ہیں]
"من شر الوسواس الخناس"
یا اللہ یہ
جو وسوسے آتے ہیں دل خراب ہوتا ہے ، دل کا قبلہ چینج ہوتا ہے ، دین کمانے آتا ہوں
کچھ اور کما کر چلا جاتا ہوں ، صدقہ خیرات تیری طرف کرنے آتا ہوں تو کسی اور کی
طرف رخ ہو جاتا ہے ، توحید میں موحد بننا چاہتا ہوں مشرک بن جاتا ہوں ، ایمان میں
مومن بننا چاہتا ہوں تو ناشکرا اور کافر بن جاتا ہوں یہ تمام چیزیں تب ہیں جب آپ
اس سورت کو صحیح معنوں میں سمجھیں گے آج کل سب کا یہ مسئلہ بن چکا ہے کہ اپنے
کاموں کو پوری توجہ سے نہ کر پانا ، پوری توجہ سے دیکھ نہ پانا یہ کتنی خطرناک بات
ہے
مثلاً
کوئی
پڑھنے آتا ہے کمانا شروع ہو جاتا ہے ، جو کمانے آتا ہے وہ کھیلنا شروع ہو جاتا ہے
، کھیلنے والا انجوائے کرنا شروع ہو جاتا ہے جب آپ اپنی چیزوں کو سامنے رکھ کر
باقاعدہ اپنی چیزوں سے اللہ سے پناہ مانگیں گے تو اللہ رحمت کر دے گا آپ نے ایک
پناہ مانگ کر بیٹھنا نہیں ہے ہر چیز کی پریکٹس کرنی ہے
مثلا
آپ قرآن مجید تلاوت کرنا شروع کر دو ابھی سے آپ نے بیس منٹ
تلاوت کرنی ہے یہ بیس منٹ دیکھنا ہے کہ میرا قرآن پر فوکس کتنا رہا ہے اور دیکھنا
ہے کتنے تخیلات میں اپنے دل میں لے کر آیا ہوں ۔ سبحان اللہ ،الحمدللہ لا الہ الا اللہ ، اللہ اکبر ، لا حول ولا قوۃ
الا باللہ
آپ یہ تسبیح کرنی شروع کر دیں آپ دیکھیں تو آپ کو
اندازہ ہو گا وہ آپ کو اینڈ تک کہاں کہاں اور کتنی سیریں کروا کر آگیا ہےآپ نے نماز
شروع کی ہے اور اللہ اکبر سے اینڈ تک سلام پھیرنے تک آپ دیکھ لیں کہ پوری نماز میں
آپ کون کون سی چیزیں اور کام سوچ کر آپ آدھے ہو گئے ہیں اللہ آپ کو اتنا فوکس
کرواتا ہے
اس کی وجہ
یہ ہے کہ آپ کا دل اس کے اردگرد پہرے نہیں دیتا ، آپ کے اردگرد حصار نہیں لگتا ۔
جس کا دل چاہتا ہے چھوٹا موٹا جن بھی آجاتا ہے چھوٹا موٹا شیطان بھی آجاتا ہے اور
بڑا تو پھر بڑا ہے وہ جس وقت خود آتا ہے تو یاد رکھیں قبلے نہیں خاندانوں کے
خاندان بدل دیتا ہے علاقوں کے علاقے بدل دیتا ہے ، مدرسوں میں مدرسہ ہی کوئی نہیں
ہوتا ، مسجدوں میں مسجد ہی کوئی نہیں ہوتی ، دین داروں میں دین دار ہی کوئی نہیں
ہوتا تو یہ بہت خطرناک چیز ہے
یقین کی طاقت
یقین کریں جس وقت آپ ان چیزوں پر فوکس کریں تو کردار
کی پاکیزگی بھی حاصل ہوتی ہے اور راہنمائی
بھی ہوتی ہے اللہ آپ کے خیالات کو بھی آپ کا راہنما بنا دیتا ہے ، آپ کے تخیلات کو
بھی آپ کا راہنما بنا دیتا ہے پھر اللہ تعالیٰ نیکیوں کے خیالات پیدا کر دیتا ہے
مثلا
آپ کو بیٹھے
بیٹھے اچانک یاد آیا کہ میں نے فلاں کے لیے مغفرت کی دعا کرنی ہے تو اسی طرح بیس
بندوں کا آپ کو خیال آتا ہے تو اللہ آپ کو یاد کرواتا ہے کہ بندے اپنے فلاں مسلمان
کے لیے بھائی کے لیے جو بھی فوت ہو گئے ہیں ان کے لیے مغفرت کی دعا کر دے تو یہ
اچانک اللہ کی طرف سے راہنمائی آتی ہے
محبت الٰہی ، رحمت الٰہی
یہ بہت بڑی چیز ہے اس
کے مقابلے میں اللہ نے رکھا ہی کچھ نہیں ہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ مجھے اور
آپ سب کو اپنے دل کا قبلہ درست کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور صرف اس(اللہ) کی رضا
رحمت کے لیے جینے کی توفیق عطا فرمائے ، ہمیشہ اس کی محبت کے لیے اپنے ڈیرے لگانے
کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثم آمین یا رب العالمین
وما توفیقی الا باللہ.....
💫[الحکمہ انٹرنیشنل زندگی شعور سے]
ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم
وتب علینا انک انت التواب الرحیم