💞_ [Tahajjud salah Series ]__💞
موضوع:
❞ نماز تہجد کے فوائد و ثمرات ❝
درس بعد از نماز فجر
🎙️... معلم و مربی فضیلۃ الشیخ حافظ شفیق الرحمن زاہد صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ
🏵️موضوع:
❞ نماز تہجد کے فوائد و ثمرات ❝
قال اللّٰہ تبارک وتعالیٰ:
* اِنَّ نَاشِئَةَ الَّیْلِ هِیَ اَشَدُّ وَطْاً وَّ اَقْوَمُ
قِیْلًا۞اِنَّ لَكَ
فِی النَّهَارِ سَبْحًا طَوِیْلًا۞
[سورۃ المزمل: 6 ]
قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم:
((يا ايها الناس! افشوا
السلام واطعموا الطعام وصلوا الارحام وصلوا بالليل والناس نيام تدخلو الجنة بالسلام))
[سلسله احادیث الصحیحه:2877]
[ اللّٰہ کی رحمت ]
اہل دین ،اہل ایمان
اللّٰہ تعالیٰ کی خاص رحمت میں ہوتے ہیں اور ان کے اوپر اللّٰہ تعالیٰ کی خاص رحمت
میں سے رات کا قیام بھی ہے ۔ تہجد کا قیام ،رات کا قیام ،صلوۃ الیل ،قیام الیل اللہ
تعالیٰ جسے عطا کررہا ہے اس پر اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت ہوتی ،رحمت ہوتی ہے ۔ قرآن
مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ
((اِنَّ نَاشِئَةَ الَّیْلِ هِیَ اَشَدُّ وَطْاً وَّ اَقْوَمُ
قِیْلًا)) سورۃ المزمل:6
رات کا جاگنا اور
رات کا قیام کرنا یہ انسان کو اندر سے مضبوط کرتا ہے .
انسان کے نفس کو گراؤنڈ
دیتا ہے ۔
اور اس کو قول و فعل میں درست کر دیتا ہے ۔
اپنی بات کو سچا اور سُچا بنانے کا بہترین طریقہ
انسان اپنے قول و فعل میں تضاد ختم کرنا چاہتا ہو
قول و فعل میں ایک ہونا چاہتا ہو اپنی بات کو سچا اور سُچا بنانا چاہتا ہو تو اس کا
بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ رات کو قیام الیل
کرے کرے۔
❍ رسول کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کا مدینہ میں پہلا درس
رسول کائنات صلی اللہ
علیہ وسلم نے مدینہ میں آتے ہی جو سب سے پہلا درس دیا ہے وہ یہ کہ
1. اے لوگو ! سلام کو عام کرو
2. ایک دوسرے کو کھانے کھلایا کرو ۔
3. اور صلہ رحمی کیا کرو
4.
اور راتوں کے وقت
قیام کرو خصوصا تب جب سارے لوگ سو جائیں
آپ شب بیداری کر رہے
ہیں آپ اللہ کے حضور سر بسجود ہیں آپ رکوع میں ہیں سجود میں ہیں قیام میں ہیں اور اپنے
اور دیگر مسلمانوں کے لیے دعا کر رہے ہیں ۔ کتنی بڑی نعمت ہے ۔
ہر گھڑی ہی قیمتی گھڑی ہے ہر گھڑی ہی افضل گھڑی ہے
لیکن افضل ترین گھڑیوں میں سب سے بہترین ساعات دو ہیں ان میں سے ایک رات کے اخیر کی
گھڑیاں ہیں ۔
* آپ صلی اللہ علیہ
وسلم فرماتے تھے: رات میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ اس وقت جو مسلمان آدمی اللہ تعالیٰ سے
دنیا و آخرت کی بھلائی مانگے، اللہ تعالیٰ اس کو عطا کرتا ہے اور یہ (گھڑی) ہر رات
میں ہوتی ہے۔
[مختصر صحیح
مسلم:388 [
رحمت سے بھر پور لمحات
اس وقت اللہ تعالٰی
کی آسمان دنیا پر آمد ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ بذات خود مجھے اور آپ کو پکارتا ہے کہ:
کوئی ہے گناہ گار
،معافی کا طلب گار ،میں اسے معاف کروں !!؟
کوئی ہے بیمار، صحت
کا پریشان میں اسے صحت عطا کروں !!؟
کوئی ہے رزق کا پریشان
کہ وہ مجھ سے بزنس مانگے میں اسے بزنس دوں !!؟
حدیث
قدسي ہے
* عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ
اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يَنْزِلُ رَبُّنَا تَبَارَكَ
وَتَعَالَى كُلَّ لَيْلَةٍ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا حِينَ يَبْقَى ثُلُثُ اللَّيْلِ
الْآخِرُ , يَقُولُ: مَنْ يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ مَنْ يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَهُ
مَنْ يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ".
[صحیح البخاری:1145]
مومن کا شرف
یہ بہت بڑی بات ہے
بندہ اللہ کے حضور سربسجود ہو کر دعائیں بھی کرے اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں کے متعلق
پکی سچی توبہ اور استغفار بھی کرتا رہے حدیث کے مطابق رسول کائنات صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ؛ مومن کا جو شرف ہےوہ رات کے وقت قیام کرناہے تہجد کا قیام کرنا ہے اسی میں مومن کا شرف ہے اسی میں اس کی عزت ہے۔
* نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام میرے پاس آئے اور کہا: اے محمد!
جیسے چاہو زندگی گزارو
(بالآخر) مرنا تو ہے
جس کو چاہو اپنا محبوب
بناؤ (بالآخر) جدا تو ہونا ہے
اپنی چاہت کے مطابق
عمل کرو (بالآخر) اس کا بدلہ تو ملنا ہے
(اتنا ضرور) جان لو کہ مؤمن کا شرف رات کی نماز میں
اور اس کی عزت لوگوں سے بے پرواہ ہو جانے میں ہے۔“
[سلسله
احادیث الصحیحه :2185 [
ایک
اور حدیث میں فرمایا :
عبد اللّٰہ بن عمر
رض بہت اچھے آدمی بہت نیک آدمی بہت خوبصورت آدمی ہیں لیکن اگر یہ رات کو قیام کریں
تو یہ اللہ تعالیٰ کے ہاں اور پسندیدہ بن جائے اللہ تعالیٰ کے ہاں اور قربت حاصل کر
لیں ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عبداللہ بہت خوب لڑکا ہے۔ کاش رات میں نماز
پڑھا کرتا۔ (راوی نے کہا کہ آپ کے اس فرمان کے بعد) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما
رات میں بہت کم سوتے تھے (زیادہ عبادت ہی کرتے رہتے
[صحیح البخاری:1122]
📌اللہ
تعالیٰ کی محبت رات کے قیام میں حاصل ہوتی
ہے ۔
•|| اللّٰہم انی اسئلک حبک...🍃
•|| اللّٰہم اجعلنا من المستغفرین بالاسحار
...🍃
آمین
♾️ وما توفیقی الا باللہ♾️
- - - -
اللھم فقھنا فی الدین
- - - -
ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم وتب علینا انک انت التواب الرحیم
آمین ثم
آمین