Gham or Hamm ka Ilaj
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

Gham or Hamm ka Ilaj

 

غَم و ھَم کا علاج

 🎙️معلم و مربی

 فضیلة الشیخ حافظ شفیق الرحمن زاہد حفظه الله تعالی 

     شعور زندگی سیریز

[الحکمه انٹرنیشنلْ]
زندگی شعور سے] 

غم اور ھم کا علاج gham or hamm ka ilaj,

    جو شخص نہایت پریشان ہو، مصیبتیں  اور پریشانیاں اسے تکلیف دے رہی ہوں اسے چاہیے کہ اﷲسبحانه تعالی کے اسماء و صفات کا مطالعہ کرے ۔ اسماء و صفات کے ساتھ آدمی جو مانگتا ہےاﷲ تعالی اسے وہ دیتا ہے ۔اﷲ تعالیٰ کے اسماء و صفات غموں کو دور کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں ۔

نوٹ اگر روزانہ کی بنیاد پر پورے اسماء و صفات نہ پڑھ سکیں تو کم از کم  یہ آیات ضرور پڑھ لیں ۔

جن کو ان آیات کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے یہ آیات نہ پڑھیں تو ایسے لگتا ہے جیسے دنیا میں نہ آئے ہوں، پیاس باقی رہتی ہے جیسے کوئی چیز پی نہیں ہے ۔ ان آیات  کو اپنی روح کی پیاس بنائیں اگر صبح نہیں پڑھیں دوپہر کو پڑھ لیں دوپہر کو رہ گئیں تو شام کو پڑھ لیں۔

1) اسم اعظم والی آیات

الٓمَّٓ؛ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۙ-الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ [1]

 اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْمٌؕ-لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِؕ-مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَهٗۤ اِلَّا بِاِذْنِهٖؕ-یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْۚ-وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَۚ-وَسِعَ كُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَۚ-وَ لَا یَـٴُـوْدُهٗ حِفْظُهُمَاۚ-وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ  [2]

وَ عَنَتِ الْوُجُوْهُ لِلْحَیِّ الْقَیُّوْمِؕ-وَ قَدْ خَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا  [3]

{  دنیائے کائنات کے سارے چہرے جتنے بھی جابر، سرکش شیطان ہیں ﷲ کے آگے جھک جائیں گے }

2)سورۃ الحشر کی آخری چار آیات

🖊... لَوْ أَنزَلْنَا هَٰذَا الْقُرْآنَ عَلَىٰ جَبَلٍ لَّرَأَيْتَهُ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْيَةِ اللَّهِ ۚ وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ ﴿21﴾هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ  ۖ  هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ﴿22﴾هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ﴿23﴾هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ ۖ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ ۚ يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ [4]

3) سورۃ الحدید کی پہلی تین آیات

سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴿1﴾لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يُحْيِي وَيُمِيتُ  ۖ  وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ﴿2﴾هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ﴿3﴾ [5]

{  شریعت کا آخری گول بھی اسماء و صفات ہیں، یہ تو اہل علم کے پاس بیٹھیں تو پتہ چلتا ہے کہ دنیا کہاں ہے، اﷲ کے مطلوب و مقصود کا معیار کیاہے }

 یہ علم جس نے پڑھ لیا اللہ تعالیٰ اس پر دنیا کھول دیتا ہے، کسی بھی بندے نے اچھی بات سن کر عمل کیا چاہے وہ  تکلیف میں ہو وہ درد ختم ہوجاتی ہے عمل ختم نہیں ہونا 

🖊️....قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:

" مَنْ كَانَتِ الْآخِرَةُ هَمَّهُ جَعَلَ اللَّهُ غِنَاهُ فِي قَلْبِهِ، وَجَمَعَ لَهُ شَمْلَهُ، وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ رَاغِمَةٌ، وَمَنْ كَانَتِ الدُّنْيَا هَمَّهُ جَعَلَ اللَّهُ فَقْرَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَفَرَّقَ عَلَيْهِ شَمْلَهُ وَلَمْ يَأْتِهِ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا مَا قُدِّرَ لَهُ  [6]

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا مقصود زندگی آخرت ہو اللہ تعالیٰ اس کے دل میں استغناء و بےنیازی پیدا کر دیتا ہے، اور اسے دل جمعی عطا کرتا ہے، اور دنیا اس کے پاس ذلیل ہو کر آتی ہے اور جس کا مقصود طلب دنیا ہو، اللہ تعالیٰ اس کی محتاجی اس کی دونوں آنکھوں کے سامنے رکھ دیتا ہے اور اس کی جمع خاطر کو پریشان کر دیتا ہے اور دنیا اس کے پاس اتنی ہی آتی ہے جو اس کے لیے مقدر ہے“۔

اﷲ تعالیٰ کہتا ہے تو اپنا غم و ھَم آخرت بنا لے میں تیرے سارے غم ختم کر دوں گا، ھَم یہ ہے کہ دنیا کا غم لگ جائے دنیا بندے کو دکھ اور پریشانی دینے لگ جائے ٓ، مثلا دس مرلے کا پلاٹ ہی آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے ۔

اگر آخرت کو غم بنا لو گے اللہ تعالیٰ سارے منتشر کام سمیٹ کر ختم کر دے گا، آخرت کو غم بنا لو دنیا اللہ ضرورت کے مطابق دیتا جائے گا 


سلف صالحین میں سے ایک بھی بندہ ایسا نہیں تھا جس کا غم اور ھم دنیا ہو یہی وجہ ہے کہ اللہ نے ان کو موت کے بعد بھی زندہ رکھا  ۔

ا س کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی  انسان کے نفس کو غنا سے بھر دے گا، یہ ساری کائنات ہی چھوٹی سی نظر آئے گی، اپنے چھوٹے سے گھر کو دیکھ کر ہی بندہ خوش رہتا ہے کہ میرے رب کی میرے اوپر رحمت ہے کہ اس نے اس چھوٹے سے گھر میں بھی ایمان کی دولت سے نوازا ہے ۔

آگے لفظ ہے کہ دنیا ذلیل ہو کر اس کے پاس آئے گی جس کا مقصد آخرت ہو اللہ دنیا کو گھسیٹ کر ذلیل کر کے اس کے سامنے لے آتا ہے، مقصد آخرت ہو تو اللہ دنیا خود بخود ضرورت کے مطابق دے دیتا ہے ۔

یہ چلتی پھرتی باتیں نہیں ہیں حقیقت پر مبنی میسج، کہانیاں اور قصص ہیں ۔ایک ہے کسی کی بات اپنی زبانی سنانا اور ایک ہے کسی کی بات اس کی زبانی سنانا ۔ قرآن و حدیث کے الفاظ اللہ اور اس کے رسول کی باتیں ہیں ۔

مجلس کااختتام ہو تو مجلس کفارہ کی دعا لازماً پڑھیں اللہ تعالیٰ اس دعا کی برکت سے مجلس میں جو کمیاں کوتاہیاں  ہوں انہیں دور فرمادیتا ہے ۔

کفارہ مجلس کی دعا

سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ (آمین)

 

[وَمَا تَوفِیْقی إِلَّا بِاللَّهِ]

رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ  وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ

آمین ثم آمین



[1]              سورۃ آل عمران :1,2

[2]              سورۃ البقرۃ :255

[3]              سورۃ طه :111

[4]           سورہ حشر : ، 24، 25 ، 26 ، 27

[5]           سورہ الحدید : 1 تا 3

[6]              سنن ترمذی :2465

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center