بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
الحکمه انٹرنیشنل شعبہ تحقیق و تالیف کے زیر
اہتمام
🪷سلسلہ دروس رمضان🪷 23 رمضان المبارک
طاق راتوں کے اعمال
قال
اللّٰہ تعالیٰ : لَيْلَةُ ٱلْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ [سورۃ القدر :03]
روزے
اللہ کی بڑی رحمت اور بڑا انعام ہیں اور روزوں میں طاق راتیں اس سے بھی بڑی رحمت ہیں
۔ اگر طاق رات میں لیلۃ القدر مل جائے تو یہ سب سے بڑی خوش نصیبی کی بات ہے ۔طاق رات
اگر جمعہ کی رات میں آجائے تو اس کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ جمعہ کی رات کی اپنی
بڑی فضیلت ہے اور اگر اس میں طاق رات ہو جائے اور آپ کو اللہ کو راضی کرنے کی توفیق
مل جائے تو سمجھ لیں کہ آپ پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت ہے ۔جیسا کہ حدیث میں آتا
ہے
⚖️۔۔۔ قالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَمُوتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَوْ لَيْلَةَ
الْجُمُعَةِ إِلَّا وَقَاهُ اللَّهُ فِتْنَةَ الْقَبْرِ "
[سنن ترمذی:1074]
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات کو مرتا
ہے، اللہ اسے قبر کے فتنے سے محفوظ رکھتا ہے“۔
آج طاق رات ہے اور جمعہ کی رات ہے عام دن اور راتوں
میں بھی نیک اعمال کرنے چاہییں لیکن طاق راتوں میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے کی کوشش کریں
۔ طاق رات میں آپ
💞قرآن کی تلاوت رہے ہوں
💞یا قرآن سن رہے ہوں
💞 یا قرآن سنا رہے ہوں
اس کے علاوہ اگر کسی چیز کی گنجائش نکلتی ہے تو وہ
ذکر اذکار یا دعائیں ہیں ۔ زیادہ لمبی تفاسیر ،مطالعہ اور دیگر چیزوں کو بعد کے لیے
رکھ لیں طاق رات میں خاص قرآن کی تلاوت اور دعا پر توجہ دیں ۔
📌۔۔۔
سب سے پہلے نماز مغرب جماعت سے ادا کریں پھر نماز عشاء اور نماز فجر بھی جماعت سے ادا
کریں حدیث میں آتا ہے جو شخص نماز عشاء باجماعت ادا کرتا ہے گویا وہ آدھی رات قیام
کرتا ہے اور جو نماز فجر بھی با جماعت ادا کرتا ہے اس کو باقی آدھی رات کے قیام کا
بھی ثواب ملتا ہے ۔
⚖️۔۔۔ " مَنْ صَلَّى الْعِشَاءَ فِي
جَمَاعَةٍ، فَكَأَنَّمَا قَامَ نِصْفَ اللَّيْلِ، وَمَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فِي جَمَاعَةٍ،
فَكَأَنَّمَا صَلَّى اللَّيْلَ كُلَّهُ ".[صحیح
المسلم:1491]
جس
نے عشاء کی نماز باجماعت ادا کی تو گویا اس نے آدھی رات کا قیام کیا اور جس نےصبح کی
نماز (بھی) جماعت کے ساتھ پڑھی تو گویا اس نے ساری رات نماز پڑھی۔“
📌
۔۔۔ اجتماعی عبادت اور دعا بھی کریں لیکن بیس پچیس منٹ الگ کمرے میں
یا تو کنڈی لگالیں یا ویسے اللہ تعالیٰ سے دعائیں کریں طاق رات میں آپ کو خلوت صحیحہ
نہ ملے تو کیا فائدہ۔
💔
پوری طرح اپنے اوپر روحانیت اور ایمان کو طاری کر کے دعا کریں یاد رہے ! خلوت ایسی
ہو جس میں آپ پر نیند کا غلبہ نہ ہو ایک دفعہ ہمت کرکے یہ عمل ضرور کریں ۔
📌۔۔۔
سورۃ الاخلاص دس مرتبہ ضرور پڑھیں ۔ ایک مرتبہ
سورۃ اخلاص پڑھنے کا ثواب عام دنوں میں ایک تہائی قرآن پڑھنے کے برابر ہے اور طاق رات
اگر لیلۃ القدر ہوگئی تو 83 سال کے برابر ہر عمل کا ثواب ملے گا کتنی بڑی رحمت ہے ۔
📌۔۔۔
صدقہ ضرور کریں چاہے دس بیس روپے کریں کم ازکم
یہ ہوگا کہ آپ کے طاق رات میں کسی کو اللہ کی راہ میں کچھ دیا ہوگا صدقہ کیا ہوگا چاہے
کسی کو کھجور ہی کھلا دیں ۔
لَآ
اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ يُحْيِيْ
وَيُمِيْتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
[ترمذی
:3563]
یہ تسبیح آپ کرتے ہیں اور طاق رات لیلۃ القدر کی رات ہوتی ہے تو
💞آپ
کو تیس لاکھ غلام آزاد کرنے کی ثواب ملے گا
💞تیس
لاکھ درجات بلند ہوں گے
💞تیس
لاکھ گناہ مٹیں گے
🌸۔۔۔ سُبْحَانَ اللہِ وَ بِحَمْدِهٖ
یہ تسبیح ،درود شریف اور استغفار کی تسبیح کریں۔لیلۃ
القدر میں ہر نیکی کا ثواب 83 سال کی نیکی کے برابر ہوگا ۔۔🌸
🌙 لیلۃ القدر کی دعا:
اللّهُمَّ
إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عنِّي۞ [سنن ابن ماجہ
3850]
’’
اے اللہ ! تو بہت زیادہ معاف کرنے والا ہے ، تو معاف کرنا پسند کرتا ہے ، لہٰذا مجھے
معاف فرما دے "
اللہ
سے دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں طاق رات میں زیادہ سے زیادہ اپنی عبادت کرنے کی توفیق عطا
فرمائے اور اپنی رضا رحمت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔ آمین
(وما
توفیقی الا باللّٰه)