Rozy k Fazaail o Samrat
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

Rozy k Fazaail o Samrat

 

🌹الحکمہ انٹرنیشنل شعبہ دعوت و تبلیغ کے زیر اہتمام🌹

سلسلہ دروس رمضان      ﴿1 رمضان المبارك ﴾

رمضان المبارک کے مہینے کو پانا اللہ کی رحمت کے خزینے کو پانا ہے اللہ کی رحمت فضل کو پانا ہے اللہ کی کتنی بڑی رحمت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو رمضان المبارک کا مہینہ عطا کیا ہے کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو رمضان المبارک سے پہلے وفات پاگئے اور کتنے لوگ ایسے ہیں جو کل فوت ہو گئے۔ آپ سب کو چاہیے کہ اس مہینے کا اور اس کے روزوں کا احترام فرمائیں ۔

 

📍 روزے کے فضائل و ثمرات

( قرآن وحدیث کی روشنی میں)

روزے کے فضائل و ثمرات

1️             یہ مہینہ مغفرت کا مہینہ ہے بخشش کا مہینہ ہے ۔ فرمایا روزہ رکھنے والا مرد اور یا روزہ رکھنے والی عورت ہو اللہ نے اس کے لیے اجر عظیم عطا کر رکھا ہے ۔

۔۔۔۔۔إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِينَ وَالْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِينَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِرَاتِ وَالْخَاشِعِينَ وَالْخَاشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِينَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّائِمِينَ وَالصَّائِمَاتِ وَالْحَافِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَافِظَاتِ وَالذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ أَعَدَّ اللَّهُ لَهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا ۔۔۔۔۔۔[سورۃ الاحزاب :36]

"بے شک مسلم مرد اور مسلم عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں اور فرماں بردار مرد اور فرماں بردار عورتیں اور سچے مرد اور سچی عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں اور صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ کا بہت ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں، ان کے لیے اللہ نے بڑی بخشش اور بہت بڑا اجر تیار کر رکھا ہے"۔

2             یہ وہ مہینہ ہے جس میں جنت کے سارے دروازے کھول دیے جاتے ہیں ،جہنم کے سارے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں ۔  شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے اور اس کے بعد نیکی کا پورا ماحول اللہ تعالیٰ بنا دیتا ہے ۔

((قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ أَوَّلُ لَيْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ صُفِّدَتْ الشَّيَاطِينُ وَمَرَدَةُ الْجِنِّ وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ النَّارِ فَلَمْ يُفْتَحْ مِنْهَا بَابٌ وَفُتِّحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ فَلَمْ يُغْلَقْ مِنْهَا بَابٌ وَيُنَادِي مُنَادٍ يَا بَاغِيَ الْخَيْرِ أَقْبِلْ وَيَا بَاغِيَ الشَّرِّ أَقْصِرْ وَلِلَّهِ عُتَقَاءُ مِنْ النَّارِ وَذَلكَ كُلُّ لَيْلَةٍ))              [صحیح| ترمذی :682]

 

3️             تیسرا فائدہ یہ ہے کہ جو صرف رمضان المبارک کے روزے کو رکھتا ہے ایمان اور احتساب کی نیت سے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام پہلے گناہ معاف فرمادیتا ہے ۔

((مَنْ صَامَ رَمَضَانَ، إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِه ))           [صحیح |البخاری:38]

4جو رمضان کا قیام کرتا ہے (نماز تراویح کی شکل میں )اللہ اس کے بھی گناہ معاف فرمادیتا ہے ۔

((مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِه))  [صحیح | البخاری:37]

5اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں لوگوں کو جہنم سے آزاد کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ افطاری کے وقت اعلان کرتا ہے کہ آج میں نے فلاں فلاں جہنمی کو جہنم سے آزاد کردیا ہے ۔

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ لِلَّهِ عِنْدَ كُلِّ فِطْرٍ عُتَقَاءَ وَذَلِكَ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ۔  [ حسن صحیح |ابن ماجہ :1643]

 یاد رہے !  یہ صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو جہنم میں جا چکے ہیں ۔روزہ رکھنے والا مسلمان ،قرآن پڑھنے والا اور ذکر اذکار کرنے والا اللہ سے زیادہ رحمت فضل کرم کی امید رکھے کہ اللہ ہمیں بھی معاف فرمائے ۔ اور اپنے پیاروں کے لیے روزانہ صبح و شام سحری و افطاری کے وقت خصوصی دعا کرتے رہا کریں ۔ خاص طور پر جو فوت شدگان ہیں ان کے لیے ہمارے پاس اب سوائے دعاؤں کے اور سوائے صدقہ جاریہ کے اعمال کے کچھ نہیں ہے ۔ اللہ ہمارے فوت شدگان کی مغفرت فرمائے ۔

6             روزے کے برابر کوئی عمل نہیں ہے ۔ فرمایا روزے کو واجب پکڑو اس لیے کہ روزے کے برابر دنیا میں کوئی عمل نہیں ہے ۔ ایک حدیث میں آتا ہے جو آدمی ایک مرتبہ اللہ کے راستے میں روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو جہنم سے ستر سال کی مسافت دور کر دیتا ہے ۔

((عَلَيْكَ بِالصَّوْمِ , فَإِنَّهُ لَا عِدْلَ لَهُ))  [صحیح |مسند احمد :22276]

(( عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ زَحْزَحَ اللَّهُ وَجْهَهُ عَنِ النَّارِ بِذَلِكَ الْيَوْمِ سَبْعِينَ خَرِيفًا))   [ صحیح |سنن نسائی :2246]

6             نبی کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے مطابق روزے کا اجر صرف اللہ تعالی کو پتہ ہے وہی دے گا یہ ایسا عمل ہے جس کا کوئی دنیا کی مخلوق اندازہ نہیں کر سکتی ۔ حتی کہ فرشتے بھی نہیں جان سکتے کہ یہ کیسا عمل ہے جو صرف اللہ کے لیے خالص ہے ۔ اس میں ریاکاری نہیں ہے ۔ اس میں بتلاتے نہیں رہنا چاہیے ۔ ہاں اس میں کوئی اسے دکھا نہیں سکتا ۔

((عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ)) [صحیح|البخاری:7492]

7️             ایک اور حدیث کے مطابق روزے دار کے لیے جنت میں الگ سے پروٹوکول ہے ۔ اس کے لیے الگ سے مہمان نوازی اور استقبال ہے ، اس کے لیے الگ سے دروازہ ہے جس میں صرف روزے دار ہی داخل ہوں گے ان کے علاؤہ کوئی نہیں داخل ہو سکتا۔

((وَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الصِّيَامِ دُعِيَ مِنْ بَابِ الرَّيَّانِ )) [صحیح |سنن نسائی :2441]

8️             فرمایا آدمی کے منہ سے جو روزے کی حالت میں  سمیل نکلتی ہے اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔

((عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ يَدَعُ شَهْوَتَهُ وَأَكْلَهُ وَشُرْبَهُ مِنْ أَجْلِي وَالصَّوْمُ جُنَّةٌ وَلِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ فَرْحَةٌ حِينَ يُفْطِرُ وَفَرْحَةٌ حِينَ يَلْقَى رَبَّهُ وَلَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ۔۔۔۔ [صحیح|البخاری :7492]

9️             حدیث کے مطابق روزہ گناہوں سے ڈھال ہے ۔

((أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الصِّيَامُ جُنَّةٌ فَلَا يَرْفُثْ وَلَا يَجْهَلْ وَإِنْ امْرُؤٌ قَاتَلَهُ أَوْ شَاتَمَهُ فَلْيَقُلْ إِنِّي صَائِمٌ مَرَّتَيْنِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ تَعَالَى مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ يَتْرُكُ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ وَشَهْوَتَهُ مِنْ أَجْلِي الصِّيَامُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ وَالْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا))۔۔

[صحیح |البخاری:1894]

 خصوصا چار قسم کی شہوات ہیں

   (1) شھوۃ البطن

۔۔۔۔ پیٹ کی شہوت ۔۔۔۔

   (2)شھوۃ الجنس

۔۔۔۔ جنس کی شہوت ۔۔۔۔

    (3)شھوۃ الکلام

۔۔۔۔ کلام کی شہوت ۔۔۔۔

    (4)شھوۃ المال

۔۔۔۔۔ مال کہ شہوت ۔۔۔۔۔

 روزے کی برکت سے ان تمام شہوتوں سے اللہ تعالیٰ روزے دار کو بچا لیتا ہے ۔

1️1️          روزہ اور قرآن ایسی دولت ہیں کہ روزہ بھی اللہ کے حضور سفارش کرے گا اور قرآن بھی اللہ کے حضور سفارش کرے گا ۔ روزے کی بھی سفارش کو قبول کیا جائے گا اور قرآن کیس بارش کو بھی قبول کیا جائے گا ۔ شرط یہ ہے کہ جتنے روزے دار ہیں کو روزے سے ہوں تو وہ شہوات ،لغویات اور فضولیات سے اپنے آپ کو بچا کر رکھیں۔  نیز کتنی بھی حرکات و سکنات اور باتیں شریعت کے منافی ہیں ان سے اپنے آپ کو بچا کر رکھیں۔

⏺️ رمضان المبارک میں مسلمانوں کو نصیحت

🍀نماز باجماعت ادا کریں اور تکبیر اولی کا اہتمام کریں ۔

🍀سنتوں کا اہتمام کریں ۔

🍀ذکر و اذکار کا اہتمام کریں ۔

🍀دعاؤں کا اہتمام کریں۔

 🍀خصوصا جتنے صاحب ثروت لوگ ہیں وہ لازما ایک بندے کی سحری اور ایک بندے کی افطاری کا اہتمام ضرور کریں تاکہ ہم دوسروں کو بھی اپنی دعاؤں میں شریک کر سکیں اور ان کی دعاؤں کا بھی حصہ بن سکیں ۔

 

اللہ سے دعا ہے اللہ تعالیٰ رمضان جو مہمان کی شکل میں ہے اس کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کی رحمت فضل کرم کو لینے کی توفیق عطا فرمائے آمین

✒️الحکمه انٹرنیشنل ؛زندگی شعور سے

 

وما توفیقی الا باللہ

ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم وتب علینا انک انت التواب الرحیم )

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center