Maah e Ramazan ki Khasoosi Ebaadaat
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

Maah e Ramazan ki Khasoosi Ebaadaat

 

*🌹الحکمہ انٹرنیشنل شعبہ دعوت تبلیغ کے زیر اہتمام* 🌹

❤️ *شعور رمضان سیریز* ❤️


*ماہ رمضان کی خصوصی عبادات*

معلم و مربی

فضیلة الشیخ *حافظ شفیق الرحمن زاہد* صاحب حفظہ اللہ


ماہ رمضان کی خصوصی عبادات


*🕌🌙✨3rd Ramadan* *Lesson after fajar prayer🕌🌙✨* ..🪻


..وقال النبی ﷺ

 *"الصِّيَامُ وَالْقُرْآنُ يَشْفَعَانِ لِلْعَبْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"* (مشکوة المصابیح 1963)

🗯️جب بھی نماز کے لیے آئیں تو صرف نیت کر لیں اور ایک دو منٹ کے اس عمل کو اپنا لیں کہ میں نے صرف نماز ہی نہیں پڑھنی وہاں پر جو بھی اللہ اور رسول کی بات ہو گی وہ توجہ سے میں سماعت کروں گا رسول کائناتﷺ نےفرمایا صرف اتنے عمل سے اللہ تعالی اسے مقبول عمرے کا ثواب عطا فرما دیتا ہے

🔊رمضان المبارک کے خصوصی اور عمومی اعمال رسول کائناتﷺ کی زندگی اور سیرت سے ہمیں ملتے ہیں *

📖اعمال

* 1️ روزے کا عمل

"الصِّيَامُ وَالْقُرْآنُ يَشْفَعَانِ لِلْعَبْدِ" روزہ سنت کے مطابق رکھا جاٸے ، سیکھ کے رکھا جاٸے ، سمجھ کے رکھا جاٸے ، اس کی فضیلت کو مدنظر رکھتے ہوئے رکھا جائے تو روزہ زندگی کا سب سے بڑا عمل بن جاتا ہے روزہ آپ کو دنیا میں بھی فائدہ دیتا ہے اور خصوصاً آخرت میں سفارشی بن کے کھڑا ہو جائے گا

*غُفِر له ما تَقدَّم من ذَنْبِه* بندے کے سابقہ جتنے بھی گناہ ہے وہ اللہ تعالی روزہ رکھنے کی برکت سے معاف فرما دیتا ہے (سنن ابن ماجہ 1641)

 2️ پانچ وقت کی نماز فرض نماز باجماعت ادا کرنا ہے عام دنوں میں بھی ہے لیکن رمضان المبارک میں خصوصی طور پر ہے آپ اس حدیث پر عمل کریں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا جو آدمی چالیس دن تک تکبیر اولٰی کے ساتھ نماز ادا کر لیتا ہے اللہ تعالی اسے دو انعام عطا فرماتا ہے ١ اللہ اس کے دل سے نفاق ٢ اللہ اس کے دل کی چھوٹی بڑی امراض کو نکال دیتا ہے اس سے بندے کو بری کر دیتا ہے "روزہ رکھنے اور تکبیر اولی سے نماز ادا کرنے کا فاٸدہ یہ ہے کہ اللہ اسے جہنم کی آگ سے آزاد کر دیتا ہے" بچوں اور بڑوں کے درمیان یہ بات مقابلتاً کرنی چاہیے کہ جو بچہ چالیس دن تکبیر اولٰی کے ساتھ نماز ادا کرے گا اس کو والدین اور اداروں کی طرف سے یہ انعام دیا جائے گا

🔖"سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ پچاس سال سے میری ایک دن بھی تکبیر اولی فوت نہیں ہوئی" کچھ پکے نمازی ہیں ان کا ابھی تک اس حدیث پر عمل نہیں ہوا کہ وہ چالیس دن پورے تکبیر اولٰی کے ساتھ ملیں ہوں اس حدیث پر عمل پوری زندگی میں ایک دفعہ کم از کم لازمی کرنا چاہیے

🔖امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ چالیس سال میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آذان میرے مسجد میں آنے سے پہلے ہو گئی ہو چالیس سال میں مسجد میں آذان سے پہلے آیا ہوں یہ بہت بڑی فضیلت کی بات ہے

 🔖سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بندے کا نماز کے متعلق احترام یہ ہے کہ وہ تکبیر اولٰی سے پہلے آگئی (نماز کی فکر کا مطلب کہ وہ تکبیر اولٰی سے پہلے آئے)

 🔖سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میرے ہاں تمھارے جتنے بھی کام ہیں ان تمام میں سب سے اہم کام نماز کا ہے جو نماز میں کامیاب ہو گیا وہ باقیوں میں بھی کامیاب ہو گیا

 3️ قرآن مجید کی تلاوت کا عام معمول بھی ہونا چاہیے لیکن رمضان میں خصوصی طور پہ کم از کم پانچ قرآن مجید عام نوجوان کےلیے بہت ضروری ہیں ۔ اگر آپ زیادہ مصروف ہیں تو نماز اور اذان کا جو پندرہ منٹ کا دورانیہ ہے آپ اس میں تلاوت کر لیں تو روزانہ پانچ پارے آپ کے اس طرح بنتے ہیں قرآن مجید کی تلاوت کی بات کی جائے تو امام بخاری رحمہ اللہ ، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ کرام کے متعلق آتا ہے کہ رمضان میں خصوصی package کی وجہ سے دو قرآن مجید روزانہ پڑھا کرتے تھے ...

 بخاری شریف کی حدیث ہے کہ تین دن سے پہلے قرآن مجید ختم نہیں کرنا چاہیے لیکن اہل علم نے لکھا ہے کہ خصوصی مواقع میں یہ حدیث عام اور خصوصی حالات میں اس طرح سے نہیں چلتی یہ اس کے لیے ہے جو قرآن مجید کو صحیح طریقے سے پڑھنا نہ جانتا ہو یا پڑھتے ہوٸے تیزی سے لفظوں کو خراب کرتا ہے ۔ جو آدمی قرآن مجید کا ماہر ہے وہ اگر اس طریقے سے پڑھ لے تو کو ئی حرج نہیں ہے *

📍اہم بات* آپ قرآن مجید کی تلاوت میں دیگر سورتوں کو سامنے رکھیں کہ سورة الاخلاص دس دفعہ پڑھنے سے جنت میں محل تیار ہو جاتا ہے ، تین دفعہ سورة الاخلاص پڑھنے سے پورے قرآن کا ثواب مل جاتا ہے ، چار دفعہ سورة الکافرون پڑھنے سے پورے قرآن کا ثواب ہے "رمضان المبارک میں بھی خصوصا ان سورتوں پر عمل کریں"

 4️ رسول  کائنات نفلی صدقہ بہت زیادہ کیا کرتے تھے اللہ کے رسولﷺ خیر کے معاملے میں لوگوں میں سب سے زیادہ غنی اور سب سے زیادہ صدقہ خیرات کرنے والے تھے خصوصا رمضان کے اندر پورے فرا ئض کا اہتمام کرتے ہو ئے زکوة نکالی جائے

 🍂"نفلی صدقہ کم از کم ایک بندے کی سحری اور افطاری کا آپ اہتمام کر لیں تو یہ بہت بڑی بات ہے ضروری نہیں کہ جب آپ کو فدیہ دینا پڑے تب ہی آپ کو روزے رکھواٸے یا افطار کرواٸیں یہ آپ کے فوت شدگان کے لیے بھی بہت اہم بات ہے اور جو زندگی لوگ ہیں ان کے لیے بھی یہ اللہ کی طرف سے رحمت اور فضل والا معاملہ ہے"

 5️ کثرت کے ذکر الہی کرنا , کثرت سے ذکر الہی میں اللہ تعالی کی تسبیحات ہیں ، درود پاک ہے اور استغفار ہے یہ اعمال اگر آپ کر لیں تو اللہ تعالی آپ کے اوپر خصوصی مہربانی فرما ئے گا مسلمان کے متعلق جو ضابطہ ہے

*لا يزال لسانك رَطْبًا من ذكر الله* آپ کی زبان ہمیشہ اللہ کے ذکر سے تر رہنی چاہیے (مشکوة المصابیح 2279) *

🔖درود پاک* , جب آپ درود پاک کو کثرت سے پڑھیں گے تو اللہ آپ کے سارے غم ختم کر دے گا اور سارے گناہ اللہ تعالی معاف فرما دے گا

 6️ کثرت سے دعائیں کریں یہ سب سے زیادہ کرنے والا عمل ہے قرآن و سنت کے مطابق دعا : ١ پہلے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں یعنی توبہ کی دعا کریں توبہ کا عمل یہ زندگی کا پہلا عمل ہے

*ربنا ظلمنا انفسنا والم تغفرلنا وترحمنا لنکونن من الخسرین* شریعت کا بھی یہ آخری عمل ہے کہ اللہ کے رسولﷺ جب پوری شریعت کو لوگوں کے سامنے بیان کر چکے تو اللہ نے آخر میں فرمایا کہ اے حبیب ابھی بھی آپ کا ایک کام باقی ہے *

🔹فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَٱسْتَغْفِرْهُ* کہ اے حبیب اپنے رب کی تسبیح بیان کرو اور پھر استغفار کرو اس کمی اور اس کمزوری کے اوپر جو بشرِ تقاضے کے تحت طے کی ۔ تو اس لیے کثرت سے دعاوں کا بھی عمل ہمیں کرنا چاہیے خصوصاً رمضان میں اور قبولیت کے اوقات میں نمازوں کے درمیان اور سحری افطاری کے وقت ۔ ہم اس قبولیت کے وقت کو سحری اور افطاری کرتے وقت ضاٸع کر دیتے ہیں ہاں ساتھ کھانا بھی کھاتے جاٸیں اور دل میں دعا بھی کرتے جاٸیں اس میں کوٸی حرج والی بات نہیں ہے

 7️ جن کے والدین زندہ اور حیات ہیں وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے والدین کی خدمت کے عمل کو جاری رکھیں والدین کی خدمت کا تحفہ یہ اتنا بڑا تحفہ ہے کہ جس آدمی کا جو بھی کا اٹکا ہو وہ اس وقت والدین کی خدمت کر کے ان سے دعا لیں تو اللہ ان کے اوپر رحمت فرما دیتا ہے

 🔖جو آدمی کئی کئی سالوں سے کاربار کیا رشتے یا کسی بھی مسئلے میں پھنسا ہوا ہے تو رات کی تنہائی میں دو رکعت نماز پڑھ کر اپنے والدین کاجوتا سر پر رکھ کر کہیں کہ یا اللہ میں تو اپنے والدین کے جوتوں کی خاک راکھ جیسا بھی نہیں ہوں تُو میرے اس عمل کو قبول فرما اور میرے لیے کوئی راستہ بنا تو یقین کریں ایسے اعمال سے وہ چیزیں بھی ختم ہو جاتی ہیں جو کبھی نہیں ختم ہوتیں اور ہم جو ادھر ادھر سے دعا کرواتے ہیں تو یاد رکھیں والدین سے بڑی دعا کوئی نہیں ہے ، والدین سے بڑا ولی کوئی نہیں ہے ، والدین سے بڑی نعمت کو ئی نہیں ہے

🔖جن کے والدین زندہ ہیں وہ ان کی خدمت کر کے دعائیں لیں اور جن کے والدین فوت ہو گئے ہیں وہ رمضان میں ان کے اعمال کر کریں کہ وہ تہجد پڑھتے تھے میں تہجد پڑھوں گا وہ صدقہ کرتے ہیں میں صدقہ کروں گا ، وہ تعلقات کو نبھاتے تھے میں بھی تعلقات کو نبھاوں گا *

🩷💐اللہ تعالی سے دعا ہے اللہ ہمیں جو رمضان المبارک کے دیگر معمولات نبوی ہیں ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے رمضان کو خصوصی مہینہ سمجھ کے اور خصوصی مہمان بنا کے اس کا احترام کرنے کی توفیق عطا فرما ئے*

آمین یا رب العالمین

 

🤲🏻 *وما توفیقی الا باللہ....*

💫الحکمہ انٹرنیشنل(زندگی شعور سے)

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center