بسم
اللہ الرحمن الرحیم
الحکمہ
انٹرنیشنل شعبہ ایجوکیشن کے ذیر اہتمام
شارٹ درس نظامی کورس
🎙️معلم و مربی🎙️
فضیلة
الشیخ حافظ شفیق الرحمن زاہد صاحب حفظہ اللہ
تعالیٰ
12 جنوری بروز جمعہ
📌تذکیرالقرآن کورس لیکچر :01
❀؞ دین کا علم اسی لیے مفید ہوتا ہے کہ یہ اپنے پہلے دن کے قاری سے لے کر بعد کے قاری تک ہر کسی کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے یعنی جو بالکل بنیاد پر ہے اس کے لیے بھی فائدہ مند ہے اور جو پہلے دین کے بنیادی علوم سیکھ چکا ہے اس کے لیے بھی فائدہ مند ہے؞❀
سلسلہ تذکیرالقرآن :
"یہ ہر قسم کے مذہبی
اور سیاسی تعصبات سے بالاتر کورس ہے "
=} تذکیر کا
مطلب :
فذکر بالقرآن من یخاف وعید [سورۃ ق:45]
"قرآن سے بڑی نصیحت
اور وعظ کوئی نہیں ہے" -
🖌️مقاصد
(١)تلاوت قرآن
(٢) تدبر قرآن
(٣)تبلیغ قرآن
(٤)عمل بالقرآن
(٥)شفاعت قرآن
ان پانچوں میں سے ہر چیز خاص اہمیت کی حامل ہے-
📖... علمی خصوصیات :
(1) تجوید کے مطابق ادائیگی
(2) لفظی وسلیس بامحاورہ ترجمہ
[ترجمہ کا مطلب ہے ہو بہو ایک زبان کو اسی طرح کسی دوسری زبان
میں ڈھال دینا، قرآن مجید کا ترجمہ کوئ نہیں کرسکتا اگرچہ ترجمانی کی کوشش کی جاتی
ہے -کیونکہ خالق کے کلام کا مخلوق ہو بہو ترجمہ نہیں کر سکتی۔ ]
(3) مشکل الفاظ کی تفسیر
(4) عربی گرامر پر خاص توجہ
(5) سوال وجواب کی نشست
📖... فکری خصوصیات:
(1) تعلق باللَّه اور تزکیہ نفس پر خاص توجہ
" پورے اسلام کا خلاصہ
نکالا جائے تو وہ تزکیہ نفس ہے"
(2) قرآن کا مطلوب بندہ مومن کی تیاری
○ انبیاء بھی انسانوں کا تزکیہ کرنے اور لوگوں کی اصلاح و فلاح کے لیے مبعوث کیے گئے-اگر علوم اسلامیہ، علوم عقلیہ آپ کو اللہ سے نہیں جوڑ رہے تو ایسے علوم پر ایک سوالیہ نشان ہے - نیز تعلق باللہ دینی علوم کے بغیر حاصل نہیں ہوگا - قرآن کا مطلوب داعی، سپیکر اور مبلغ تیار کرنا نہیں بلکہ قرآن کا مطلوب بندہ مومن تیار کرنا ہے، مومن تیار کرنا ہی قرآن کا اصل مقصد ہے-
(3) انسانی صلاح و فلاح کا قرآنی و نبوی اسلوب
○ قرآن اور اسلام ہر اس چیز کو کرنے کا حکم دیں گے جس میں انسان کی صلاح وفلاح ہو نیز ہر اس چیز سے منع کریں گے جن میں انسان کی صلاح و فلاح نہیں ہے -
(4) مسلمانوں کو درپیش نفسیاتی و معاشرتی مسائل کا اسلامی تعلیمات کے مطابق حل
○ دنیا کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس کا حل قرآن وسنت نے پیش نہ کیا ہو آپ کو ہر چیز کو قرآن وسنت کی کسوٹی پر پرکھنا آنا چاہیے ۔نیز فرد سے معاشرے تک تمام انسانی بناوٹی تصورات کی بھی آپ کو سمجھ ہونی چاہیے تاکہ آپ اسلام کا صحیح طریقے سے دفاع کر سکیں-
(5) مغرب سے متاثر اسلامی تعبیرات کا قرآنی کسوٹی
پر تجزیہ
(6) جدید مغربی افکار کا قرآنی نقطہ نظر سے ناقدانہ جائزہ
○ یورپ کا کہنا ہے کہ مسائل لامحدود ہیں اور تعلیم محدود ہے، محدود چیز لامحدود کو گھیر نہیں سکتی، کہا جاتا ہے قدیم چیز جدید کو حل نہیں کر سکتی لیکن قرآن ایسا معجزہ ہے جو ہر دور میں ہر فرد کے ہر قسم کے مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔ قرآن کو صرف ثواب کی کتاب سمجھ کر نہیں پڑھنا قرآن میں پورا نظام اور سسٹم ہے
📝!!! مبادیات قرآن !!!
1️⃣ تعریف قرآن:
" کلام اللہ : قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ قرآن کا نام سن کر ہی رونے لگ جاتیں کہ کیا ہم وہ پڑھیں گے جو اللہ تعالیٰ نے کلام کیا ہے " موضوع قرآن: انسانی فلاح وصلاح مقصد: رضائے الہی کا حصول
2️⃣ فضائل
قرآن:
[=] ہدایت، رحمت، نصیحت، ایک
حرف پر دس نیکویں کا ثواب، بہترین صدقہ، احسن کتاب، کتاب رشد، خشیت الہی کا ذریعہ،
شفا کا ذریعہ،حقیقی کامیابی کا ذریعہ
[=] " ہدایت نجات تک
نہ لے کرائے تو کسی کام کی نہیں ہے، *ہدایت نامہ اور معافی نامہ کا مطلب ہے پوری کی
پوری ہدایت اور پوری کی پوری معافی اور وہ بھی مالک کی طرف سے پاس شدہ ہے" -
[=] "حافظ قرآن میں خشیت
ہونا ضروری ہے خشیت سے مراد کہ بندہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈر کر نہیں بلکہ اللہ
تعالیٰ کی رحمت سے ڈر کر گناہ چھوڑے اسے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے زیادہ اللہ کے
روٹھ جانے کا ڈر ہو، خشیت کے بغیر قرآن کا حافظ ہونا فائدہ نہیں دے سکتا "
3️⃣ آداب
قرآن:
١=) اخلاص :قرآن اور اخلاص لازم و ملزوم ہیں نیز
مقصود رضائے الہی ہونا چاہیے
٢=) تطہیر القلب، تطہیر
الجسم، تطہیر الثوب، تطہیر المکان
دل سے جسم کی صفائ کا سفر شروع ہوتا ہے نہ کہ
جسم سے دل کی صفائ کا
٣=) العاذہ والبسملہ
٤=) تحصیل الصوت بالقرآن(ایک ہے اللہ کی طرف سے
آواز عمدہ ہونا ایک ہے جان بوجھ کر خوبصورت آواز کرنا یہ تحصیل الصوت ہے کہ آواز
کو خود عمدہ اور خوبصورت بنانا)
٥=) رحمت کی آیات پر رحمت کا سوال، عذاب پر اللہ
کی پناہ مانگنا، اسماء وصفات پر اللہ کی تسبیح بیان کرنا
5
!!! اہم بات!!!
قرآن کا علم و فہم حاصل
کرنے کے لیے بنیادی چیزیں :
1. تمام گناہوں کو ترک کرنا
2. مزاج میں عاجزی و انکساری
3. اپنی ذہانت و حافظے کے لیے
اللہ سے دعا مانگنا
4⃣ حقوق قرآن:
١=) ایمان بالقرآن
٢=) تلاوت قرآن
٣=)تدبر، تفکر اور تفقہ
قرآن
٤=) عمل بالقرآن
٥=) تبلیغ قرآن (ابلاغ دین
اور تبیین دین)
٦=)حفاظت قرآن
٨=) دفاع قرآن :(اللہ،
رسول، دین، اہل دین، اشعار دین کا دفاع)
جہاں آپ ہوں وہاں اندھیرے نہ ہوں اللہ کا اور
اللہ کے دین کا نام اور کام ہو
5️⃣ اصول فہم قرآن:
" تفسیر قرآن بیک وقت قرآن سنت اور اقوال
صحابہ سے کرنی ہے" -
6️⃣ علوم القرآن :
١=) تجوید قرآن: مخارج وصفات
٢=) مراتب تلاوت : ترتیل، حدر، تدویر
٣=) تلاوت: ابتداء، وقف اور اعادہ
٤=) ترتیب نزولی: (آیات، جملوں اور سورتوں کی ترتیب)
٥=) کتابت قرآن: (رسم القرآن، مثال: رسم العثمانی)
٦ =) یہ سٹیپ ہیں پہلے
تلاوت پھر ناظرہ پھر حفظ اور پھر قرآت(سبع، ثلثہ، عشرہ)
٧ =)آپ کو قرآت، روایت، ترک
سب چیزوں کو پڑھنا آتا ہو -
مثلا مختلف قرآتتوں میں: سورۃ الضحی کی تین قرائتیں
1.فتح
(حا ): ح، الف کے
ساتھ
2.تقلیل
حَی: ح کے فتح کے ساتھ
3.امالہ
حِی :ح پر زیر کے
ساتھ
٨ =) علوم تفسیر :ناسخ
منسوخ وغیرہ، محکم متشابہات کی معرفت
🖊️طالبہ:
بنت ھناد
"//وما
توفیقی الا باللہ //"