Lec-01 Ahsan ul Hadith Course
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

Lec-01 Ahsan ul Hadith Course

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

....🌹الحکمہ انٹرنیشنل شعبہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام 🌹....

تفہیم دین کورس [دو سالہ شارٹ درس نظامی]

🎙️معلم و مربی🎙️

فضیلة الشیخ حافظ شفیق الرحمن زاہد  حفظہ اللہ

(ڈائریکٹر الحکمہ انٹرنیشنل لاہور)

احسن الحدیث کورس

لیکچر 1

بروز ہفتہ13  جنوری  2024

ahsan ul haddith course
 

♦️اچھی بات تو اچھی ہوتی ہے لیکن نبیﷺ کی بات اور  اللہ تعالی کی بات احسن الحدیث ہوتی ہے

 🫧مباحث حدیث

 1️ حدیث کا معنی مفہوم اور اقسام

2️ حدیث کا مقام و مرتبہ

3️ سنت و حدیث کی حجیت

4️ سنت انفرادی اور اجتماعی معاملات میں حجت

5️ حدیث سے متعلق شبہات کا علمی جاٸزہ

6️ حدیث سے متعلق مختلف نظریات اور افراط و تفریط

🎚️وضاحت :

حدیث کا معنی مفہوم

نئی چیز کو ئی نئی بات کو حدیث کہا جاتا ہے  اور یہ قدیم کی ضد ہے

حدیث کی جمع : احادیث 

 📊اہل علم کی اصطلاح میں حدیث

ہر وہ بات جس کی نسبت رسول کاٸناتﷺ کی طرف کی جاٸے ، ہر وہ فعل جس کی نسبت رسول کاٸناتﷺ کی طرف کی جاٸے ، ہر وہ خاموشی جس کی نسبت رسول کاٸناتﷺ کی طرف کی جاٸے

بنیادی جملہ :

 جب بھی نسبت رسول سے بات کرنی ہے تو ذمہ داری سے کرنی ہے ، حوالے سے کرنی ہے ، اصل متن کو سامنے رکھتے ہوٸے کرنی ہے

 اہم بات جہاں بچوں کو بولنا سیکھاتے ہو وہاں بچوں کو خاموش رہنا بھی سیکھاو

 سنتاللہ کےرسول کے قول ، فعل اور خاموشی کو سنت کہا جاتا ہے

 حدیثجب وہ قول ، فعل اور خاموشی آگے بیان ہونا شروع ہو جاٸے اسے حدیث کہا جاتا ہے

 حدیث کی اقسام

1️ حدیث نبوی (رسولﷺ کی بات)

2️ حدیث قدسی(اللہ تعالی کی بات)

 📊نوعیت کے اعتبار سے حدیث کی اقسام

1️ قولی ہر وہ حدیث جس میں اللہ کے رسولﷺ کا قول نقل ہو "قال رسول اللہﷺ " سے جتنی بھی حدیثیں ہیں وہ قولی ہیں

2️ فعلی  جس میں آپﷺ کے اعمال اور افعال کو نقل کیا گیا ہو

نماز جو آپ نے پڑھ کے دیکھاٸی ہے وہ فعل رسول ہے

3️ تقریری  جہاں آپ ﷺنے خاموشی اختیار کی

حدیث کا مقام و مرتبہ

کتاب سے مراد : کتاب اللہ

حکمت سے مراد : حدیث رسول

📝"وَعَلَّمَکَ مَا لَم تَکُن تَعلَم"

علم کا تعلق رحمن سے ہے انسان سے نہیں

علم : علم وہ ہے جو رحمن سے ہو

استدلال : جو انسان سے ہو وہ استدلال ہوتا ہے

"رحمن کا علم دلیل ہوتا ہے"

"انسان کا علم استدلال ہوتا ہے"

 نوٹ

جہاں انسان آئے گا وہاں استدلال کا لفظ آئے گا رحمن کا علم ہوتا ہے تو دلیل بنتا ہے انسان کا علم ہوتا ہے تو استدلال بنتا ہے

 انما العلم عندالله

علم صرف وہی ہے جو اللہ کے پاس ہے

قرآن مجید کے علم کو فضل کریم قرار دیا گیا ہے

🔎شریعت کیا ہے؟/دین کی تعریف؟

شریعت "ما انزل الله" ہے

جو چیز آسمان سے آٸے وہ شریعت ہے جو زمین سے آٸے وہ شریعت دین نہیں ہے

 دین کا خلاصہ

شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے دو لفظوں میں پوری دنیا کو بیان کر دیا ہے "الاسلام والجاھلیة"

دین کا خلاصہ

اللہ پر توکل کرنا اور اللہ کی طرف رجوع کرنا  ایک اور چیز تعلق باللہ ہے۔"حدیث دین ہے اور حدیث اسلام ہے"

 دین کی جامع تعریف

خالق اور مخلوق کے حقوق قرآن و سنت کے مطابق ادا کرنے کا نام دین ہے ۔

منہاج : جہاں انسان آٸے گا وہاں منہج کی بات آٸے گی اصل منہج نہیں اصل دین قرآن و سنت ہے ہر منہج کو قرآن و سنت کے ترازو پہ تولہ جاٸے گا "دین سمجھ آجائے تو سانسوں اور سالوں کو دین کے تابع کرو"

سنت و حدیث کی حجیت

بیان قرآن اور تبیان قرآن صاحب قرآن کا منصب ہے امتی کا نہیں

بیان : قولی شکل میں

تبیان : عملی شکل میں

 📖تفسیر القرآن بالقرآن کا مطلب

ایک آیت کی تفسیر نبیﷺ دوسری آیت سے خود فرماٸیں کہ "ظلم عظیم" سے مراد "ان الشرک لظلم عظیم" ہے یہ تفسیر القرآن بالقرآن ہے

 📁امتی کا کام

امتی کا کام  اتباع و اطاعت ہے نہ کہ بیان قرآن  "آپﷺ کی بات کو نہ ماننا آپﷺ پر بہتان باندھنےکے مترادف ہے


وما توفیقی الا باللہ....

 

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center