Introduction of Alhikmah Short Dars e Nizami
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

Introduction of Alhikmah Short Dars e Nizami

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

🌹 الحکمہ انٹرنیشنل شعبہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام مرد و خواتین کے لیے ایک منفرد نوعیت کا شارٹ درس نظامی کورس 🌹

تفہیم دین کورس شارٹ درس نظامی

      🖌️۔۔۔ ہمارا منشور 

 🌷 احیائے اسلام، فلاح امت اور ایک مثالی معاشرے کا قیام 🌷

  الحکمہ انٹرنیشنل شعبہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام مبادیات علوم اسلامیہ (کی عالمگیر ترجمانی) کے نام سے مرد و خواتین دونوں کے لیے ایک کورس متعارف کروایا جا رہا ہے. خاص طور پر گھریلو خواتین اور سٹوڈنٹس کے لیے ان شاء اللہ نہایت مفید ثابت ہوگا-

 ✨ مسلمان کا سلیبس ✨

     قال اللہ تبارك و تعالیٰ:

 🌷...إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللَّہِ الْإِسْلَامِ [سورۃ ال عمران:19] 

🌷... وَمَن یَّبتَغِ غَیرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن یُقبَلَ مِنہ[سورۃ ال عمران :85] 

❀◇❀اسلام ایک مکمل نظریہ حیات ہے لیکن اس نظریہ حیات کی عملی پکچر معاشرے میں ہر شخص کے میں نظر آنی چاہیے اس کے لیے سب سے پہلے عقیدے کی اصلاح ضروری ہے ایک مسلمان کو بنیادی سطح پر دین کا اتنا علم ہونا چاہیے کہ وہ کم ازکم خود *ایک  فرد کی حیثیت سے اسلام پر عمل کر سکے، ایک فرد جب اسلام پر پوری طرح عمل پیرا ہوتا ہے تو چاہے کتنی بھی مصیبتیں اور پریشانیاں آجائیں اسے پریشان نہیں کر سکتیں جس کی مدد ڈائریکٹ اللہ رب العزت کی طرف سے آئے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا نیز فرد کے ساتھ پورے معاشرے میں اسلام کی فلاح و بہبود ضروری ہے- 

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں مسلمانوں نے برصغیر پاک و ہند میں تقریبا 1300 سال حکومت کی، تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو مسلمان ہمیشہ تھوڑے ہو کر بھی پوری دنیا پر غالب نظر آئے 

 آج ان کے مغلوب ہونے کی وجہ اسلام اورایمان سے دوری ہے ، آج مسلمان اپنی حقیقی پہچان (ایمان و اسلام) کو کھو کر یورپ کے بچھائے ہوئے جالوں میں پھنستا چلا جارہا ہے اور اسے احساس تک نہیں ہورہا  

جب کوئی قوم اپنی پہچان کھودیتی ہے اور اپنی تاریخ کو فراموش کر دیتی ہے تو  معاشرے میں بھی اس کا مقام و مرتبہ گر جاتا ہے   آئیے اپنی کھوئی پہچان کو  دوبارہ سے حاصل کرنے کی کوشش کریں اور ایک دفعہ پھر اللہ کی مدد اور توفیق سے اسلام کا جھنڈا پوری دنیا میں گاڑ دیں - ایک فرد سنور جائے تو اللہ کے حکم سے پورا معاشرہ درست ہو سکتا ہے، ایمان کی روشنی ایسی روشنی ہے جو لمحوں اور سیکنڈز سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے اور نسل درد نسل منتقل ہوتی ہے - اس سے پہلے کہ وقت گزر جائے اور پچھتاوے کے سوا کچھ باقی نہ رہے اٹھیں اور جاگ جائیں کوشش کریں اور اللہ کو راضی کر لیں-

     کورس کے اغراض و مقاصد 

1️⃣ عقائد و افکار 

 ایک مسلمان کی فکر مضبوط ہونی چاہیے اسے معلوم ہونا چاہیے اسلام کیا ہے اور مسلمان کسے کہتے ہیں... اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی جس میں  گھر، آفس، یونیورسٹی ، بزنس، بازار اور دیگر جگہوں پر اپنے کام میں مصروف رہ کر آپ ایمان اور اسلام پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟ اس کورس میں  عقیدے کے مثبت پہلو کے ساتھ منفی پہلو کو بھی دیکھا جائے گا  تاکہ معاشرے میں رونما ہونے والے فتنوں کا آنے والی نسل بھرپور طریقے سے مقابلہ کر سکے - 

2️⃣ سنت رسول ﷺ کے ساتھ، صحابہ کرام اور سلف صالحین کے طرز زندگی کے مطابق *انفرادی و اجتماعی زندگی کی  تعلیم و تربیت۔

3️⃣ روایت اور جدت، جدید اور قدیم دونوں کو قرآن و سنت کے مطابق کیسے اپنانا ہے ،حقیقی اسلام و ایمان کیا ہے (ایک ہے اسلام کا اسلامی concept اور ایک ہے مغرب کا اسلامی concept افسوس کی بات ہے کہ ہم مغربی concept پر چل پڑے ہیں اور حقیقی اسلام کو بھول چکے ہیں)۔

4️⃣ دین قیم (فرد سے معاشرے تک اور نظریہ سے نظام تک دین اسلام کا قیام) ۔  

  کلاسز کا آغاز: 

 ⏰  12 جنوری 2024 ان شاء اللہ

🎙️ آن لائن کلاسز کی سہولت موجود ہے۔

🧾  آج ہی آن لائن رجسٹریشن فارم جمع کروائیں یا ادارے میں آکر یا اپنی رجسٹریشن کروائیں۔ 


®️ آن لائن رجسٹریشن کروانے کے لیے اس نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLScBaxqhJaAW6GzVr6KtXxNzqrHs62bnkJXVaX25A_J2yVyu7A/viewform


☎️ مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں 

 برائے خواتین :

0332 8427975 

برائے مرد حضرات: 

03034125519

💫 الحکمہ انٹرنیشنل (زندگی شعور سے)

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center