روحانی امراض کے بڑھنے کی وجوہات، ان کا علاج اور بیماری کے بہتر ہونے کی نشانیاں
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

روحانی امراض کے بڑھنے کی وجوہات، ان کا علاج اور بیماری کے بہتر ہونے کی نشانیاں

  

جادو، جنات سے بچاؤ ورکشاپ

       [2022،2023] 

🎙️معلم و مربی 🎙️

فضیلة الشیخ حافظ شفیق الرحمن زاہد صاحب حفظه الله  

روحانی امراض کے  بڑھنے  کی وجوہات، ان کا علاج اور بیماری کے بہتر ہونے کی نشانیاں

روحانی امراض کے  بڑھنے  کی وجوہات، ان کا علاج اور بیماری کے بہتر ہونے کی نشانیاں

 🪷عبادات، معاملات اور اخلاقیات

زیادہ تر  مرض مریض کی خامیوں اور کمزوریوں سے آتا ہے - ہمارے ہاں عام طور پر مرض میں وظائف کرنے کی عادت تو ہوتی ہے لیکن معاملات، اخلاق اور رویے بدلنے کی عادت نہیں ہوتی - تبدیلی کا مطلب ہے آپ کے عقائد و افکار اور معاملات دونوں میں قرآن وسنت کے مطابق تبدیلی آئے -   " اصلاح کا تعلق تُو سے نہیں میں سے شروع ہوتا ہے جب آپ کا اپنا آپ درست ہوگا آپ کے اردگرد لوگوں میں بھی تبدیلی آنے لگ جائے گی - (ان شاء اللہ)"

 🪷بنیادی اعمال

سب سے پہلے بنیادی اعمال اور اعمال قلوب کا ہونا بہت ضروری ہے یہ نہیں ہوں گے تو آپ کا ہر عمل فیل  ہے مثال کے طور پر آپ نماز پڑھ رہے ہیں نماز جب تک سنت رسول ﷺ کے مطابق نہیں ہوگی آپ کی نماز فیل ہے -

 🪷اعمال القلوب

آپ کا دل کفر و نفاق سے پاک ہونا چاہیے سنت کی اتباع ضروری ہے ایک ہے ظاھری اتباع سنت وہ یہ کہ آپ سنت پر عمل کریں حقیقی اتباع سنت یہ ہے کہ آپ ہر لمحہ سنت کی  اتباع میں پروان چڑھنے کی اور آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہیں - نیز اخلاص عمل ضروری ہے اس کا دل سے گہرا تعلق ہے اخلاص کی جتنی پریکٹس ہوگی اتنا زیادہ آئے گا بہترین آدمی وہ ہے جو اپنے دل کے عمل کی گرہ کو جسم کے ساتھ گرہ لگالے   اخلاص سیکھنے سے اور رو رو کر، تڑپ کر اللہ سے مانگنے سے آتا ہے -

 🪷قلب کی زندگی والے اعمال

 قلب کی زندگی وحی کی تعلیمات ہیں کوئ دل وحی الہی (قرآن و سنت) کے بغیر فلاح نہیں پا سکتا، نہ ہی عیش پا سکتا ہے اور نہ ہی زندہ رہ سکتا ہے -

🪷قلب سلیم (صحیح  دل) کی علامات

تدبر قرآن

تدبر صلاۃ

تدبر ذکر

 قرآن کی تلاوت سے آپ کا اندر آپ کی فکر مضبوط ہو رہی ہے نماز اور قرآن کی تلاوت میں آپ  معرفت الہی اور قربت الہی میں آگے  بڑھتے چلے جا رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے مرض کا خاتمہ شروع ہوگیا ہے - دل میں اطمینان اور ٹھہراؤ پیدا ہوجائے تو سمجھ لیں کہ اللہ کے حکم سے ٹریک کی طرف آنا شروع ہوگئے ہیں -

🪷قلب کی اصلاح کے لیے بنیادی چیزیں

توبہ و استغفار

توببة النصوحہ:

    (ایسی توبہ جس کے بعد اس گناہ کا تصور ہی باقی نہ رہے)

دل میں اللہ کی سچی محبت پیدا کرنا

بردباری اور برداشت :

     (حلم اور انابت)

خشوع و خضوع

صدق و حیا

عاجزی و انکساری

شکر و صبر

گناہ سے ایسے دور ہوں کہ شیطان بھی آپ سے مایوس ہوجائے کہ اس آدمی سے میں یہ کام نہیں کرواسکتا، کم ازکم ایک چیز تو ایسی ہو جس کے بارے میں آپ کو بھی  پتہ ہو کہ یہ کام آپ نہیں کرسکتے مثلاً بدنظری ہے شیطان مایوس ہو کر  کہے کہ میں جو مرضی کر لوں اس شخص سے میں بد نظری نہیں کروا سکتا -

بسا اوقات بندہ توبہ تو کرتا ہے لیکن توبہ کا معیار ویسا نہیں ہوتا جیسا ہونا چاہیے ۔ گناہ اے پلس گریڈ کا ہوتا ہے اور توبہ سی گریڈ کی بھی نہیں ہوتی بندہ روتا تو  ہے لیکن جہاں پورے آنسوؤں کے دریا  بہانے کی ضرورت تھی وہاں ایک جگ  برابر بھی نہیں روتا اور مایوسی کا شکار ہوجاتا ہے - اس لیے مایوس نہ ہوں اللہ سے مانگیں اور مانگتے رہیں اللہ سے کہیں کہ یا اللہ اس مشکل میں جس خیر تک تو مجھے پہنچانا چاہ رہا ہے مجھے پہنچا دے میں آزمائشوں کا متحمل نہیں ہوں اور جو ایمان کا معیار تو چاہ رہا ہے مجھے اس معیار تک لے آ میرے اندر نہ تو گناہ سے بچنے کی قوت ہے اور نہ ہی نیکی کرنے کی ذرہ برابر بھی  طاقت ہے ۔

بسا اوقات بندہ سمجھ رہا ہوتا ہے بیماری ٹھیک نہیں ہورہی حالانکہ اللہ اس بیماری کے بہانے اس کے اندر چھپے ہوئے بہت سے کینسر سے بھی زیادہ خطرناک امراض نکال رہا ہوتا  ہے اللہ بیماری کے بہانے اس کو اپنے آپ سے جوڑ دیتا ہے اس بیماری سے بڑی بھی کوئ نعمت ہے جو بندے کو اپنے اللہ سے جوڑے جو دعائیں پوری زندگی نہیں سمجھی ہوتیں جن اعمال صالحہ کا انسان کو علم بھی نہیں ہوتا اللہ ان تک انسان کو لے آتا ہے بے شک اللہ کی محبت دنیا کی تمام مشکلات پر بھاری ہے ۔

 وَ اُفَوِّضُ اَمْرِی اِلَی الله ،اِنَّ اللهَ بَصِيرٌ بِّالعِبَاد {سورۃ المؤمن :44}

آؤٹ آف کنٹرول مرض کا علاج  

یَاَیُّها الَّذِينَ آمَنُوا استَعِینُوا بِالصَّبرِ وَالصَّلوۃِ {سورۃ البقرۃ:153}

 اگر مرض آؤٹ آف کنٹرول ہو رہا ہے تو فورا سے دو نفل نماز حاجت  ادا کریں ۔

فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ أَنْتَ وَلِیّی فِی الدُّنْيَا وَالآخِرَۃ تَوَفَّنِی مُسلِمًا وَّاَلحِقنِی بِالصَّلِحِین{سورۃ یوسف:101}

 یہ دعا پڑھ کر سجدے میں دعا کریں

یقین کریں جو بندہ تڑپ کر دل سے  رکعت نماز حاجت پڑھ کر دعا کرتا ہے اکثر اوقات  اللہ اس کا مرض ٹھیک کرنے کے ساتھ اسے مرض سے چھٹکارا بھی عطا کردیتا ہے -

ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم وتب علینا  انک انت التواب الرحیم _آمین ثم آمین

اللّٰم لیس لی سواک فأعنی

 

 

 

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center