ذکرکا قیمتی اور اہم ترین پیکج
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

ذکرکا قیمتی اور اہم ترین پیکج

 

 ذکرکا قیمتی اوراہم ترین پیکج 

ذکرکا قیمتی اوراہم ترین پیکج

🖍️۔۔ سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، سُبْحَانَ اللهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا فِي الْاَرْضِ وَالسَّمَاءِ ، سُبْحَانَ اللهِ مِلْءَ مَا فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَاء، سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا اَحْصَى كِتَابُهُ ، سُبْحَانَ اللهِ مِلْءَ مَااَحْصَى كِتَابُهُ،سُبْحَانَ اللَّه عَدَدَ کُلِّ شَيْءٍ ،سُبْحَانَ اللهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ،

اَلْحَمْدُ لِله عَدَدَ مَا خَلَقَ، اَلْحَمْدُ لِلہ  مِلْءَ مَا خَلَقَ، اَلْحَمْدُ لله عَدَدَ مَا فِي الْاَرْضِ وَالسَّمَاءِ ، اَلحَمدُلِلهِ مِلْءَ مَافِي الْأَرْضِ وَالسَّمَاء  ، اَلحَمدُلِلهِ عَدَدَ مَا اَحْصَى كِتَابُهُ ، اَلحَمدُلِلهِ مِلْءَ مَااَحْصَى كِتَابُهُ، اَلحَمدُلِلهِ عَدَدَ کُلِّ شَيْءٍ ،اَلحَمدُلِلهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ

{صحیح الترغیب: 1575}،{صحیح الجامع :2615}،{رواہ احمد:22198}

جو شخص اپنے آپ کو ذاکر کہتا ہے اور یہ ذکر نہیں کرتا تو بہت عجیب بات ہے - اگر ایک شخص اس ذکر کو کرتا ہے  اور دوسرا  شخص صبح سے لے کر شام تک مسلسل تسبیح کرتا ہے   ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرتا ایک لمحہ بھی اس  کی زبان ذکر سے نہیں رکتی تو  اس تسبیح کا  ذکر کرنے والا  صبح سے لے کر شام تک ذکر کرنے والے سے آگے نکل جائے گا   ؞؞؞؞؞؞؞

 [ سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، سُبْحَانَ اللهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ...]

تفہیم :

" ایک ہے یہ کہنا کہ یا اللہ! میری طرف سے اتنی تعداد میں سبحان اللہ لکھ دے جتنی تیری مخلوق ہے اور ایک یہ ہے کہ بندہ کہے یا اللہ تعداد کے ساتھ ساتھ وزن بھی لکھ دے - میرا ذکر ایسا ہو جو تعداد میں بھی زیادہ ہو اور معیار میں، وزن میں بھی قیمتی اور وزن سے بھر پور ہو - یاد رہے اس وقت دنیا میں صرف انسانوں کی تعداد اربوں تک پہنچ چکی ہے اگر انسانوں کے علاوہ باقی مخلوقات کا اندازہ لگائیں تو گننا مشکل ہے - مثلاً درخت، درختوں کے پتے اور پھر ان کی شاخیں ---- ہر وہ چیز جو اللہ نے پیدا کی ہے وہ مخلوق میں آتی ہے "-

 [ سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا فِي الْاَرْضِ وَالسَّمَاءِ ، سُبْحَانَ اللهِ مِلْءَ مَا فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَاء....]

تفہیم :

" اے اللہ! میرے لیے گننا مشکل ہے  میں نہیں جانتا زمین و آسمان میں کیا کچھ تو نے چھپا رکھا ہے جو بھی چیز آسمان اور زمین ہے اس کی تعداد کے مطابق میری طرف سے اپنی پاکیزگی لکھ دے میں تیری پاکیزگی بیان کرتا ہوں اس سب کی تعداد کے مطابق کہ جو کچھ ساتوں  آسمانوں اور زمین میں ہے نیز یہ کہ اللہ میں تیری پاکیزگی بیان کرتا ہوں ہر اس چیز کے وزن کے برابر جو ساتوں آسمانوں اور زمین میں ہے چاہے وہ سمندر کی گہرائیوں میں ہو یا دور دراز صحراؤں میں،  کسی پہاڑ کے اندر ہو یا پھر زمین کی سب سے نچلی تہہ میں یا اللہ میں اس سب کے وزن اور تعداد کے  برابر تیری پاکیزگی بیان کرتا ہوں  "

🖼️   [ اے میرے رب! بے شک تو پاک ہے تیری اتنی پاکیزگی جتنی تیری شان کے لائق ہے اور جو تجھے پسند ہے بے شک  ہم تیری پاکیزگی بیان کرنے کا حق ادا نہیں کرسکتے ]

اہم بات :

✿✿⊱

؞  ذکر کی اس کمپنی کو آگے بڑھانے اور نفع زیادہ سے زیادہ لینے کے موقع کو ضائع نہ کریں - سب سے پہلے  ہے آپ خود اس ذکر کو کریں اس کے بعد اس کو صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے بھی بتائیں جتنے لوگوں کو بتائیں گے آپ کا (نیکیوں کا) اکاؤنٹ بھرتا چلا جائے (ان شاء اللہ العزیز) ؞

[فاستبقوا الخیرات]

" نیکیوں میں سبقت لینے کی کوشش کریں کیونکہ یہی چیز ہے جس میں مقابلہ لگانا چاہیے اور دوسروں سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے  "


// وما توفیقی الا باللہ //

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center