ذکرالہی ہی سکون قلب کا نسخہ
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

ذکرالہی ہی سکون قلب کا نسخہ

 

درس بعد نماز فجر

13  دسمبر 2023

معلم و مربی

فضیلة الشیخ حافظ شفیق الرحمن زاہد حفظه الله تعالی

فقہ الاذکار سیریز

 


ذکر سے اطمینان قلب اور رضائے الہی پانے کا نسخہ

وَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ:

🖊️....اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ [صحیح :سنن ابی داؤد :5068]

🖊️.... اَصْبَحْنَا عَلٰى فِطْرَةِ الْاِسْلَامِ  وَعَلٰى كَلِمَةِ الْاِخْلَاصِ وَعَلٰى دِيْنِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ ﷺ، وَّعَلٰى مِلَّةِ اَبِيْنَا اِبْرَاهِيْمَ حَنِيْفًا مُّسْلِمًا وَّمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ [صحیح: مسند احمد: 15360]

🖊️.... اَصْبَحْنَا وَاَصْبَحَ الْمُلْكُ لِله وَالْحَمْدُ لِله لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَه لَا شَرِيْكَ لَه، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، رَبِّ اَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِيْ هٰذَا الْيَوْمِ وَخَيْرَ مَا بَعْدَهٗ، وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِي هٰذَا الْيَوْمِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهٗ، رَبِّ اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَمِنْ سُوْءِ الْكِبَرِ، رَبِّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ وَعَذَابٍ فِي الْقَبْر [صحیح :ابوداؤد :5071]

ذکر کو مؤثر بنانے کے طریقے

 جذبات و احساسات پر کنٹرول

      انسان اپنے مسائل سے نہیں خیالات سے پریشان ہوتا ہے مسائل جتنے بھی ہوں، تکلیفیں، بیماریاں، مصیبتیں اورآزمائشیں جتنی بھی بڑی ہوں،  آپ ان  خطرناک مسائل سے  ہلا دیے جائیں آپ ایک کام کریں صرف  اپنے خیالات، جذبات و احساسات کو کنٹرول میں رکھیں آپ کو اللہ کے حکم سے کچھ نہیں ہونے والا، بندہ صرف اپنے خیالات کی وجہ سے پریشان ہوتا ہے ، مسائل توزندگی کا حصہ ہیں۔

    ذکر سنت رسولﷺ کےمطابق ہونا چاہیے

   انسانی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں ان کا سب سے بڑا علاج اللہ کا ذکر ہے رسول کائنات ﷺ کے طریقے کے مطابق، آپ ا ﷲ کا ذکر کریں گے تو " دل میں سب سے پہلےا  ﷲ کی معرفت، ﷲ کی محبت، ﷲ کی قربت اورا ﷲ کی رحمت کی بہار آئے گی"  ذکر کا سب سے پہلا فائدہ یہی ہے کہ آپ کا دل مطمئن ہونا شروع ہوجائے گا بھلے  آپ  بڑے خطرناک مسائل سے دوچار ہوں  ،خواہ مصیبت، تکلیف ابھی ادھر ہی کھڑی ہو، بھلے امراض ابھی آپ کو گھیرے میں لیے ہوئے ہوں ، ذکر کرنے سے اللہ تعالی اپنے بندے کے دل کو مضبوط کرتا ہے ۔

اخلاص اور توجہ الی اللّٰہ

   پورے ذکر کا جوہر اگر دیکھا جائے تو وہ خالص توجہ الی ﷲ ہےاور ذکر سے  دل کب مضبوط ہوتا ہے ۔ اگر خالص توجہ الی ﷲ ذکر سےحاصل نہیں ہورہی تو پھر وہ ذکر قابل اصلاح ہے  توجہ الی ﷲ سب سے پہلے یہ ہے کہ آپ کے دل میں توجہ ہو کر یہ خیال آئے کہ "مجھ سے پوری زندگی میں خلاف شرع کام کوئی نہ ہو، پھر اس کے بعد چھوٹا دائرہ ہے کہ سالوں میں خلاف شرع کام نہ ہو مہینوں اور ہفتوں میں خلاف شرع کام نہ ہو، روزانہ کی بنیاد پر کوئی خلاف شرع کام نہ ہو، ایسا کام نہ ہو کہ جس سے وہ(اﷲ) روٹھ جائے، جس سے وہ (اﷲ)ناراض ہو جائے یا جس سے وہ (اﷲ) دور ہو جائے" –

 یہ کنسنٹریشن  اگر ذکر میں شامل  نہیں ہوتی تو ذکر کو دوبارہ کرنے کی ضرورت ہے  خصوصا رسول کائنات ﷺ کے اذکار تو دل میں بہار لے آتے ہیں

تفہیم و شرح  [پوری تشریح نہیں ہے یہاں صرف اشارہ کرنا مقصود ہے]

  [ اَصْبَحْنَا عَلٰى فِطْرَةِ الْاِسْلَامِ  وَعَلٰى كَلِمَةِ الْاِخْلَاصِ]

جس کا دل صبح ہوتے ہی یہ کہے کہ یا اللہ! میں اپنی طرف سے اپنی پوری کوشش کےساتھ، اپنی کامل توجہ سے ساتھ اور پوری فکر مندی کے ساتھ فطرت اسلام پر صبح کرتا ہوں اور  رہا ہوں، اگرچہ اس میں سو نقائص ہوں لیکن یااللہ! میری آپ سے درخواست اور  التجا ہے کہ اگر میں نے واقعتاً اسلام پر صبح کی ہے تو یا اللہ! اس کو مزید بہتر سے بہتر بنا اور اگر نہیں کی تو میری التجا ہے کہ میری یہ صبح اور  ہر آنے والی صبح فطرت اسلام پر ہی ہو

 [ اَصْبَحْنَا وَاَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلهِ وَالْحَمْدُ لِله لَا ٓ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَه لَا شَرِيْكَ لَه، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ]

کتنی پیاری دعا ہے کہ یا اللہ کوئی دن ایسا نہیں ہو سکتا کہ صبح ہو، دن کی روشنی ہو اور میں تیرا نہ کروں، کوئی دن ایسا نہیں ہے جس دن سورج طلوع ہو اور تیری بادشاہی کا احساس نہ ہو،میں بھی تیرا، ملک بھی تیرا، ساری کائنات بھی تیری اور بادشاہی بھی تیری ہے ۔

کتنے بدنصیب ہیں وہ لوگ  جو اپنی صبح غیر اللہ کے نام پر کرتے ہیں، کتنے بدنصیب اور محروم ہیں وہ لوگ جو اپنی صبح کو غیر فطرت اسلام پر کرتے ہیں، کتنے محروم اور نصیبوں کے مارے ہوئے ہیں وہ لوگ جن کی صبح دین محمد اور ملت ابراہیمی پر نہیں ہوتی ۔

جس وقت آپ یہی ذکر شام کو کریں گے، آپ کی  صبح وشام بھی جب  اللہ کے ذکر سے تر ہوگی تو آپ کو صبح بھی  سکون اور چین  میسر آئے گااور شام کو بھی سکون اور چین نصیب ہو گا

یہ دعا سب سے اہم ہے

[ اَللّٰهُمَّ بِكَ اَصْبَحْنَا، وَبِكَ اَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوْتُ وَاِلَيْكَ الْنُّشُور ]

�   یا اللہ میں تیرے سے یہ وعدہ اور عہد کرتا ہوں.. اللہ کہتا ہے کون ساعہد؟ تو بندہ کہتا ہے  میں اپنی گارنٹی وارنٹی دیتا ہوں کہ میری ہر صبح تیری مدد کے ساتھ اور تیرے دین کے ساتھ ہوگی، میری ہر شام تیری مدد کے ساتھ تیرے دین کے ساتھ ہوگی  یاا ﷲ میں دن سے بڑھ کر زندگی کے سانسوں پر آنا  چاہتا ہوں یا اللہ میری زندگی کا ہر سانس  تیرے دین اور تیرے نبی کے طریقے کے مطابق ہو میری التجا ہے کہ اسی توحید، اسی فطرت اور اسی طریقے پر تو مجھے موت دے دے، تو مجھے مار دے اور میں بھی اس کلمہ پر مرنا چاہتا ہوں - (اَشْهَدُ اَن لَّا اِلَهَ اِلَّا ﷲُ وَحدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاَشهَدُ اَنَّ مُحَمَّدً عَبدُهُ وَرَسُولُهُ)

    سبق آموز  واقعہ

کام کرنے والے مزدور تو بے شمار ہیں، لیکن اپنی مزدوری ، اپنے کام اور  کاروبار میں  اللہ کی محبت حاصل کرنے والا کوئی  کوئی ہوتا ہے  ایک مزدور آدمی سارا دن کام کرتا، جب کام ختم کرتا یا کام ختم ہوتا تو کلمہ پڑھتا

ہوااس طرح کہ جس وقت اس کی موت کا وقت آیا تو تکلیف اور پریشانی میں تھا لوگوں نے بڑے حربے کیے کہ اس کی تکلیف ختم ہوجائے، آخر ایک مزدور آیا اس نے پوچھا  کہ استاد جی کو کیا ہوا ہے، جب دیکھا کہ کافی بیمار ہیں اور حالت کافی خراب ہے اس نے  ان کے  کان میں کہا استاد جی کام ختم ہوگیا ہے اس شخص نے کہا اچھا کام ختم ہوگیا ہے تو پڑھو  لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ  اور دنیائے فانی سے رخصت ہوگیا

جو  روٹین میں زبانوں پر آتا ہے وہی دل پر آتا ہے، جس عمل پر زندگی میں ہمیشگی کی جاتی ہے اسی کا موت کے وقت اظہار ہوتا ہے   ایسی موت  ہر بندے کے نصیب میں نہیں ہے ذکر کو دل سے کریں اللہ آپ کی  زندگی میں بہار لے آئے گا اور آخر میں بھی بڑا سہانا اور اچھا وقت میسر آئے گا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ ہمارے تمام گناہوں اور غفلتوں کو معاف فرمائے زندگی کا ہر ہر لمحہ پورے شعور اور محبت کے ساتھ اپنی یاد میں اور خالص اپنی رضا کے لیے گزارنے کی توفیق عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ ہر دعا میں چھپے مفہوم کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 

آمین ثم آمین

~ •// وما توفیقی الا باللہ//•~

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center