15 دسمبر 2023
🎙️معلم و مربی🎙️
فضیلة الشیخ حافظ شفیق الرحمن زاہد صاحب حفظه
الله تعالی
محبت الہی پانے کا راز
وَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ:
مَنْ أَحَبَّ
لِلَّهِ، وَأَبْغَضَ لِلَّهِ، وَأَعْطَى لِلَّهِ, وَمَنَعَ لِلَّهِ، فَقَدِ
اسْتَكْمَلَ الْإِيمَانَ [سنن ابی داؤد:4681]
" جس نے ﷲ
کی خاطر محبت کی ، ﷲ کی خاطر بغض رکھا ، ﷲ کے لیے دیا ، اور ﷲ کی رضا مندی کے پیش
نظر نہ دیا تو اس نے ایمان کو کامل کر لیا "
؞☆ وہ شخص جو اللہ کی رضا کے لیے کسی سے محبت
کرتا ہے، رشتوں کو جوڑتا ہے اور اللہ ہی کی رضا کے لیے کسی سے دوری اختیار کرتا ہے
اور فاصلے ڈالتا ہے "صرف مقصود اللہ کی رضا ہے "اور اللہ ہی کے لیے کوئی چیز دیتا ہے اور اللہ ہی کے لیے کوئی چیز روکتا
ہے فرمایا اس کا ایمان باقاعدہ مکمل ہوگیا ہے
؞؞؞☆
اعمال کی بنیاد
أعمال القلوب میں سب سے بڑا عمل اَلحُبُّ بِالله ( اللہ سے محبت) اور اَلحُبُّ لِلّٰہ(اللہ
کے لیے محبت) ہے - سب سے اہم عمل اور سب سے بڑا عمل
اَلحُبُّ
فی الله(اللہ سے محبت) ہے۔ اﷲ کی محبت کے سمندر میں غوطے لگانا اللہ کی محبت کے
سمندر میں تیرنا، یہ نصیب کسی کسی مقدر
والے کا ہوتا ہے ۔
یہ مہمان
خانہ خاص ہے خاصوں کے لیے، یہ مہمان خانہ عام نہیں ہے ۔ بڑے بڑے لوگ مختلف فائیو سٹار ہوٹلز کی لذتوں میں اور مختلف اشیاء کی محبتوں میں گم ہوجاتے ہیں ان کی لذت بھی عارضی، ان کی محبت بھی عارضی اور
ان کے ذائقے بھی عارضی ہیں، آپ ان لوگوں سے پوچھیں جو اﷲ تعالی کی محبت کے سمندر میں
اترے ہیں اتنی گہری ہے کہ کنارہ ہی نہیں ملتا ، نیچے گہرائی کانچلی تہہ ہی نہیں ملتی یہ ایک ایسا سفر ہے جو ختم ہی نہیں
ہوتا یہ ایسا سفر ہے جو لذت سے بھرا ہوا ہے، سکون اور راحت سے بھرا ہوا ہے اس سے
بہتر اور عالی لذت کوئی نہیں ہے -
یہ بہت
بڑی بات ہے کہ آپ خود اللہ کی محبت کے سکول میں یونیورسٹی میں داخلہ لے لیں اور آپ
اَلحُبُّ فی الله(اللہ کی محبت) کی یونیورسٹی میں داخلہ مل جائے یہ اس سے بڑی
سعادت کی بات ہے ۔
اعمال صالحہ
اور اللہ کی محبت
کتنے لوگ ایسے
ہیں جن کی نماز، قرآن، ذکر تلاوت، صدقات و
خیرات یہ سارے اعمال مل کر ہاتھ کھڑے کر کے پیچھے کھڑے ہوجاتے ہیں کہ ہم سارے مل کر
بھی آپ کو اللہ کی محبت پانے والوں میں ایڈمیشن نہیں کرواسکے، آپ نے اتنی سفارشیں کروائی ہیں،
پوری زندگی نمازیں پڑھی ہیں، صدقات و خیرات
کیے ہیں لیکن یہ آپ کو اللہ کی محبت میں میں
شدید نہیں کر سکے ۔
▣༺ نماز بھی
، تلاوت قرآن ،ذکر اور صدقات و خیرات
بہت بڑی سفارش ہیں سفارش اتنی مضبوط اور معیاری ہونی چاہیے کہ اللہ بندے کو اپنی
محبت کے سمندروں میں اتار دے اس کو اپنے رب کی محبت محسوس ہونا شروع ہوجائے نماز
پڑھے تو روح میں سکون اتر جائے، تلاوت کرے تو دل میں ٹھنڈک کا احساس ہو، صدقہ کرے
تو لذت محسوس کرے، ذکر کرے تو اسے اللہ کی
معرفت و عظمت کا احساس ہو ، غرضیکہ
ہر بندہ عمل
کر رہا ہے اسے دیکھنا چاہیے کہ یہ عمل مجھے
اللہ کی محبت میں کتنا آگے لے کر جا رہا ہے، اگر تھوڑی سی محبت بھی نہیں محسوس ہو رہی تو فکر کریں،
اپنے عمل پر توجہ دیں اور کسی عالم ربانی کے پاس بیٹھ کر پوری پریکٹس کریں ۔
قیمتی و انمول دولت
اللہ کی محبت
نہ ملے تو بڑے بڑے علماء کو، بڑے بڑے لیڈروں کو نہیں ملتی لیکن مل جائے
تو ہوسکتا ہے جوتے گانٹھنے والے کو اللہ
دے دے اور وہ اپنے رب سے محبت کے ایسے جھولے جھول رہا ہو کہ اس کمال
تعلق کی کوئی حد نہیں ہے ۔
امام حاکم ؒ کا واقعہ
ایک دفعہ
علاقے میں قحط آگیا قحط میں لوگ پریشان تھے، پینے کو پانی نہیں تھا، ہوا اس طرح کہ
لوگ امام حاکم کے پاس آئے کہنے لگے آپ کا
اللہ کے ساتھ محبت اور یارانے کا تعلق ہے، آپ اللہ کے حضور (بارش کی) دعا کریں،
امام حاکم نے کہا کہ لوگوں کے اعمال کو دیکھ کر دل نہیں کرتا کہ اللہ کے حضور دعا
کی جائے، اللہ سے شرم آتی ہے ۔ بہر حال
لوگوں کے اصرار کے بعد امام حاکم نے اللہ کے حضور دعا کی لیکن دعا قبول نہیں ہوئی
وہ پریشان ہوگئے ، دوسرے دن پھر دعا کی پھر دعا قبول نہ ہوئی وہ لوگوں کی طلب، تڑپ
اور ضرورت کو دیکھ کر اور ان کا زوال دیکھ کراور زیادہ پریشان ہوگئے ۔ اسی دوران کسی علاقے میں گئے وہاں ایک جوتے گانٹھنے والا
نماز پڑھ رہا تھا، امام صاحب بھی نماز پڑھنے لگے۔ انہوں نے پہلے سلام پھیر لیا اور دعا کی، اس کے بعد اس شخص نے سلام پھیرا
اور دعا کرنے لگا ، اس نے ایک سادا سا جملہ بولا کہا کہ " یا اللہ! میرے
محبوب خدا، پیارے سوھنے رب، میں نے تجھے کہنا تو نہیں تھا کہ تو بارش اور پانی عطا
فرما لیکن اب تیری مخلوق کی حالت دیکھی نہیں جاتی اس لیے تیرا بندہ دعا کرتا ہے تو
ان کو پانی عطا فرما دے تھوڑی دیر گزری اور بارش شروع ہوگئی۔
امام حاکم پریشان... کہ اتنا قیمتی بندہ چھپا ہوا ہے
انہوں نے اس کے گھر کا پتہ معلوم کیا،
ادھر اس شخص کو بھی پتہ چل گیا کہ آج راز فاش ہوگیا ہے اس نے اپنا تھوڑا سا سازو
سامان اٹھایا اور آسمان کی طرف دیکھا کہ یا اللہ ! اب اس بستی میں ہمارا گزارہ نہیں
رہا اور چپکے سے اس جگہ سے کوچ کر گیا
"(اللہ کے نیک بندے اسی طرح چھپے ہوئے ہوتے ہیں ان کا مل جانا چھوٹی
نعمت نہیں ہے)
دل میں تڑپ
اور فکر
چیک کریں کہ
آپ کے دل میں محبت الہی کتنی ہے، آپ کا دل
تڑپتا کس کے لیے ہے، دل تڑپ کتنی رکھتا ہے اور آپ کا دل پریشان کس کے لیے ہوتا ہے ،ہماری
تو مفادات سے بھری نمازیں، مفادات کی تلاوتیں، مفادات کے ذکر اور مفادات کے صدقات
خیرات ہوتے ہیں ۔
خواہشات کی قربانی
[ مَن تَرَکَ شَئْیًا لِلَّهِ عَوَّضَهُ خَیرًا
فِی الدُّنْيَا وَالْآخِرَۃ ]
"جو شخص کوئی بھی چیز
یا کام اللہ کے لیے چھوڑتا ہے اللہ اس قربانی کے عوض اسے دنیا اور آخرت میں بہترین چیز( خیر) سے نوازتا ہے"
خیر بہت بڑا
لفظ ہے، عربی کی گہرائی میں جا کر دیکھیں تو سمجھ آتی ہے کہ کسی
نے اگر اللہ کے لیے چھوٹا سا ذرہ چھوڑا ہے
تو اللہ اسے بڑے بڑے سمندر، بڑے بڑے پہاڑ
اور کائناتیں عطا فرمادیتاہےجو اللہ کے لیے کسی چیز کو چھوڑتا ہے اللہ اسے کئی
ہزار گنا زیادہ بڑی چیز دے دیتا ہے ۔
؞ اللہ کہتا ہے میں تجھ سے
بڑی قربانی مانگتا بھی کونسی ہوں لیکن تو چھوٹی سی اپنی خواہش کو بھی میرے لیے نہیں
چھوڑتا، چھوڑ کر تو دیکھ میں تجھے اس سے بڑی چیزیں عطا کروں گا؞؞
مثال :
[عمر ؓ نے اپنی ذات، خاندان
اور محلے کی قربانی دی اللہ نے قیصر و قصری کا مالک بنا دیا اللہ نے انہیں حکمران
اور امیر بنا دیا]
محبت الہی پانے کی دعا
؞؞ اللہ کی محبت بہت بڑی اور
گہری چیز ہے اس میں آکر تو دیکھیں نمازوں کے ذریعے اللہ کی محبت حاصل کرنے کی کوشش
کریں اگر نہیں آیا جاتا تو دعا کریں
▣༺ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ
حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ اللَّهُمَّ
اجْعَلْ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَأَهْلِي وَمِنْ الْمَاءِ
الْبَارِدِ [جامع ترمذی:3490]
؞؞ آپ علامہ اقبال کے شعر پڑھ کر محبت مانگتے ہیں
اللہ کے رسولﷺ کی دعائیں پڑھ کر اللہ کی محبت مانگا کریں جو محبت الہی رسول کائنات ﷺ کو ملی ہے وہ کسی کو نہیں مل سکتی،
کسی ولی کو نہیں مل سکتی، نبی ﷺ کی دعاؤں کے ذریعے انہیںﷲ کی محبت سب سے زیادہ ملی ہے
سنت رسول ﷺ سے محبت
جتنا سنت کے
قریب ہوتے جائیں گے اللہ کی محبت کے قریب ہوتے جائیں گے - جمعہ کا دن ہے جمعہ کے
دن سنتوں کا اہتمام کریں نیز عام دنوں میں سنتوں کا اہتمام کریں کوئ سنت رہ جائے
تو کوشش کر کے سنت کی قضائے دینا شروع کردیں
(یہ مسئلہ فتوی کے طور پر نہیں ہے) ذکر رہ جائے،
نفل رہ جائے، سنت رہ جائے، تلاوت رہ جائے قضائی دے لیں -
اگر تہجد کے اذکار رہ گئے ہیں، صبح کے اذکار رہ گئے ہیں ان کی قضائی دے لیں
بعد میں پڑھ لیں اور اللہ سےدعا کریں –
سنہری حروف :
ایک دفعہ آئیں تو سہی اس محبت کے سمندر میں آکر تو دیکھیں
آپ کو اللہ کے حکم سے ہر پریشانی اور مشکل سے نجات مل جائے گی ، " 🌹یہ
بھی بہت بڑی بات ہے کہ آپ کو اللہ سے محبت ہوجائے،در اصل بڑی بات یہ ہے کہ اللہ کو آپ سے محبت ہوجائے🌹
" کتنے لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اللہ کی محبت میں سفر تو کیا لیکن وہ اللہ کے
محبوب نہیں بن پائے –
❀♤
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمارے طلبہ کو، اساتذہ کو، نمازیوں اور ادارے میں
آنے والے ہر فرد و بشر کو اپنی محبت میں ڈوب جانے کی توفیق عطا فرمائے _آمین ثم آمین
"// وما توفیقی الا باللہ //"