درس بعد نماز فجر
30 نومبر 2023
🎙️معلم و مربی🎙️
فضیلة الشیخ حافظ شفیق الرحمن زاہد حفظہ
اللہ
{ ڈائریکٹر الحکمہ انٹرنیشنل ، لیکچرار
پنجاب یونیورسٹی لاہور }
❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀
📌 علم نافع کا صحیح اور جامع تصور
ایک طالب علم کے
لیے نہایت اہم لیکچر
✉️... قال رسول اللہﷺ
🪶... اَللَّهُمَّ
إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ وَمِنْ
نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ وَمِنْ دَعْوَةٍ لَا يُسْتَجَابُ لَهَا(صحیح مسلم: 6906)
" اے اللہ! میں تجھ سے ایسے علم
سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو کوئی فائدہ نہ دے اور ایسے دل سے جو (تیرے آگے) جھک کر
مطمئن نہ ہوتا ہو اور ایسے من سے جو سیر نہ ہو اور ایسی دعا سے جسے شرف قبولیت نصیب
نہ ہو"
🪶... اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا
طَيِّبًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا (صحیح ابن
ماجہ 925)
’’اے اللہ!
میں تجھ سے فائدہ دینے والے علم ، پاک رزق اور قبول ہونے والے عمل کا سوال کرتا
ہوں۔ ‘‘
📖.... رسول
کائنات صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ بارگاہ الہی میں علم نافع کا سوال کیا کرتے تھے
کہ اے اللہ مجھے علم نافع فرما-
( أَسْأَلُكَ... عربی گرامر کے اعتبار سے
فعل مضارع واحد متکلم کا صیغہ ہے
جو دوام پر دلالت کرتا ہے ) یعنی یہ سوال پوری زندگی جاری رہا یہ سوال پوری زندگی
ہوتا رہا------
( عِلْمًا... عربی گرامر کے اعتبار سے نکرہ ہے یعنی ہر قسم کا علم)
چھوٹا بڑا
ہر قسم کا علم، خاص کمرے کا علم، خاص طبقے کا علم خاص شہر اور خاص علاقے کا علم نہیں
بلکہ کائنات و آفاقی علم اور ربانی علم کا سوال ہے----
( نَافِعًا.... یہ بھی عربی
گرامر کے اعتبار سے نکرہ ہے)
یعنی علم وہ
جو میری ذات سے شروع ہو کر پوری کائنات تک
پہنچے میری ذات کو نفع دینے کے ساتھ پوری کائنات کو نفع پہنچے- ایسے علم کا اے اللہ تجھ سے سوال کرتا ہوں-
📨.... علم کا دروازہ اور دعاؤں کی اہمیت
کتنی پریشان کن بات ہے کہ علمی
اداروں میں بچوں کو علم کے حقوق گنوائے جارہے ہیں لیکن بچوں کو علم کی وہ دعائیں ہی یاد نہیں ہیں جن سے علم آتا ہے - آپ نے اگر علم
کے باب (دروازے) میں اور علم کے گھر میں قدم رکھا ہے تو آپ کو کم از کم علم کے
حصول کی بنیادی دعائیں تو آنی چاہیے - علم کی کافی ساری دعائیں ہیں لیکن ہمارے ہاں
کسی سے علم کی دعائیں پوچھ لیں تو عام طور پر
صرف( رب زدنی علما) ہی یاد ہے حالانکہ علم کے راہی کو علم کی ساری دعائیں
زبانی یاد ہونی چاہیے –
(علم کے متلاشی کے لیے بہترین دعائیں)
1⃣...سُبْحَانَکَ لَا عِلْمَ لَنَا اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا اِنَّکَ اَنْتَ
الْعَلِیْمُ الْحَکِیم (البقرہ 32)
2️⃣...رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی، وَیَسِّرْ لِی اَمرِی، وَاحلُل
عُقدَۃَ مِّن لِّسَانِی، یَفقَھُوا قَولِی، وَاجعَل لِّی وَزِیرًا مِّن اَھلِی
(سورہ طه
25،26،27،28،29)
3️⃣...رَبِّ زِدنِی عِلمًا (سورۃ طه
114)
4️⃣...رَبِّ ھَب لِی حُکمًا وَّاَلحِقنِی بِالصّٰلِحِین، وَاجعَل لِّی
لِسَانَ صِدقٍ فِی الآخِرِين، وَاجعَلنِی مِن وَّرَثَةِجَنَّةِ النَّعِیم
(الشعراء
83،84،85)
5️⃣.... اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَّافِعًا، وَّرِزْقًا طَيِّبًا،
وَّعَمَلًا مُتَقَبَّلًا (صحیح ابن ماجہ 925)
6️⃣...اللّٰھُمَّ فَقِّھنِی فِی الدِّین وَ عَلِّمنِی التَّاوِیل
7️⃣...اللّٰھُمَّ اَلھِمنِی رُشدِی وَاَعِذنِی مِن شَرِّ نَفسِی
8️⃣....اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذُبِکَ مِن عِلمٍ لَّا یَنفَعُ وَمِن
قَلبٍ لَّا یَخشَعُ وَمِنْ نَفسٍ لَّا
تَشْبَعُ وَمِنْ دَعوَۃٍ لَا یُستَجَابُ لَھَا
(صحیح مسلم 6906)
9️⃣...اَللّٰھُمَّ انفَعنِی بِمَا عَلَّمتَنِي وَ عَلِّمنِی مَایَنفَعُنِی
وَزِدنِی عِلمًا (صحیح ابن ماجہ 3833)
0️⃣1️⃣... اَللّٰھُمَّ اَرِنَا
الحَقَّ حَقًا وَّارزُقنَا التَّبَاعَة وَأَرِنَا البَاطِلَ بَاطِلاً وَّارزُقنَا اجتَنَابَه
1️⃣1⃣...اَللّٰهُمَّ عَلِّمْنِيَ
الكِتَاب
🌹-----------🌹
استقبال علم
یاد رکھیں کہ طلباء اساتذہ ہمیشہ علم
کا استقبال کیا کریں، علم سیکھنے کے باقاعدہ خواہش مند بنیں دل میں علم کی تمنا اور آرزو ہونی چاہیے - اس سے پتہ چلتا ہے
کہ آپ واقعتاً علم کے کتنے سچے طالب ہیں-
علم کے استقبال میں باقاعدہ تیار ہوں کہ سات بجنے والے ہیں میں نے علم کا استقبال
کرنا ہے آٹھ بجنے والے ہیں میں نے علم کا استقبال کرنا ہے باقاعدہ خواہش ہو، اس حدیث
کو دیکھیں
[ طَلَبُ العِلمِ فَرِیضَۃٌ عَلَی کُلِّ مُسلِم ]
طلب العلم سے
سمجھ آتا ہے کہ طالب علم، علم کا
باقاعدہ استقبال کرتا ہےاسے علم کی طلب
ہوتی ہے علم کی بھوک اور علم کی پیاس ہوتی ہے، وہ علم کا حریص ہوتا ہے- اتنی دنیا
میں کوئ چیز کسی چیز کے لیے حریص نہیں ہوتی جتنا کہ ایک طالب علم، علم کے کے لیے
حریص ہوتا ہے-اہل علم نے جو الفاظ بولے ہیں: حرص
کحرص الخنزیر
" دنیا
میں سب سے زیادہ حرص خنزیر کی ہوتی ہےیہاں
طالب علم کے اندر علم کے لیے حرص کو خنزیر کی حرص سے تشبیہ دی گئ ہے - "
🖊️..... جب
علم کی حرص ہوتی تھی تو طالب علم، علم سے محبت کرتے تھے، اساتذہ سے محبت کرتے تھے،
طلباء علم کی کمپنیاں،علم کی مجلس بناتے تھے، علم کی محافل قائم کرتے تھے اب تو علم
علمی اداروں میں نہیں ہوتا بعض دفعہ علم، صاحب علم کے اندر نظر نہیں آتا -
📨... حقیقی صاحب علم
یاد رکھیں جو سچے حقیقی صاحب علم ہیں
ان کے پاس بیٹھ کر آپ کو لمحہ لمحہ اپنا
چھوٹا پن محسوس ہوگا آپ پر اپنا چھوٹا پن ظاہر ہوتا جائے گا، آپ کو احساس ہوتا
جائے گا کہ آپ کہاں کھڑے ہیں آپ کتنا پیچھے
رہ گئے یہاں لوگ علم کے گہرے سمندروں میں پہنچ گئے ہیں - واقعتاً اساتذہ کے سامنے بندہ بیٹھ جائےتو یوں
محسوس ہوتا ہے کہ پیچھے والی ساری زندگی ضائع کر کے گنوا دی
اب آگے فکر کرلینی چاہیے -
📨... علم کی بنیاد اوراس کا میٹیریل
علم استدلال اور دلیل پر ہونا چاہیے
- علم جذبات تخیلات اور چھوٹے جملوں پر قائم نہیں ہونا چاہیے - علم ایسا سیکھیں جو
دلیل اور استدلال پر پوری بنیادوں پر کھڑا ہو پورے پکے اور اچھے میٹیریل پر کھڑا
ہو - جذبات والا علم، علم نہیں ہوتا جو بندہ جذبات میں آتا ہے یاد رکھیں جب وہ
جذبات کو چھوڑ کر علم کے رستے پر چلتا ہے تو اسے سمجھ آتی ہے کہ مجھے تو کسی پر
غصہ کرنے کی ضرورت ہیں نہیں تھی کسی پر غصہ کرنے کی وجہ ہی کوئ نہیں تھی میں نے
خوامخواہ کسی شخص پر کسی بات پر غصہ کیا ہے- علم تحمل پیدا کرتا ہے - جو علم دلیل اور استدلال سے اٹھتا ہے جو علم اگلے کے اندر روشنی پیدا کرتا ہے ایسے
علم کی اس وقت معاشرے میں ضرورت ہے - بندہ جذبات میں آجاتا ہے تو برکتیں ختم ہو
جاتی ہیں بسا اوقات جذبات مجالس اور محافل کو خراب کر دیتے ہیں-
📨...سچے طالب علم کے اوصاف
1️⃣... طالب علم کے سچے ہونے کی نشانی ہے کہ
وہ اختلاف رائے کو پسند کرتا ہے اور اختلاف رائے کرنے والے سے محبت کرتا ہے اور اس
اختلاف کو بڑی باریکی سے دیکھتا، اصلاح کرنے کی کوشش کرتا ہے- حق کو اہمیت دینا
اور حق کی تلاش میں رہنا بہت بڑی بات ہوتی ہے-
بسا اوقات آدمی ایسی جگہ زندگی بسر کردیتا
ہے جہاں آباؤ اجداد کھڑے تھے علم آباؤ اجداد کا تھا آدمی نے تنقید اور
مخالفت پر علم سیکھنا تھا لیکن اس نے سیکھا نہیں اور پیچھے رہ گیا-
2️⃣... غیر شرعی چیزوں پر بے خوب دو ٹوک انداز میں کریں کیونکہ یہ
نہ ہو کمزوری جو اس مجلس میں ہے وہ کمزوری اور غیر شرعی
چیزیں سو مجلسوں تک چلی جائے اپنی کمزوری کا اعتراف کریں اور دوسرے کی خوبی
کا بھی اعتراف کریں دوسرے کی خوبی کو
اپنا کر اپنی کمزوری کو دور کرنے کی کوشش
کریں اس طرح سیکھنے سے اللہ بڑی رحمت کردیتا
ہے- اگر اگلا بندہ مصلح ہو، محب ہو، معلم ہو اور اس کے باوجود اس
کی خوبی کو نقل نہ کریں تو بہت بڑی تباہی
ہے، اگر اگلا بندہ بذات خود مفسد ہو لیکن اس میں خیر ہے تو اس کی خیر کو لینا چاہیے
-
3⃣... ہمیشہ علم نافع کے طالب علم رہیں ہمیشہ
اپنے آپ کو طالب علم سمجھیں جو بندہ اپنے آپ کو عالم باللہ سمجھتا ہے وہ سمجھ لے
کہ اس نے اپنے اوپر علم کے دروازے بند کر لیے ہیں پوری زندگی حق کی تلاش میں رہیں
علم کبھی آپ کے پاس ہوتا ہے اور کبھی کسی اور کے پاس ہوتا ہے -
📨... علم کی حقیقت
علم میں
اپنے آپ کو دلیل اور استدلال پر لے کر آئیں
دلیل اور استدلال سیکھیں - دلیل اور استدلال دو
طرح ہے -
(🖊️...1) قرآن و سنت
(🖊️...2) قرآن و سنت کی روشنی میں
بنائے گئے بنیادی اصول
" ان
دو کے علاوہ کوئی علم علم نہیں ہے "
📨... مدارس کو وسیع کریں
یہ یونیورسٹیوں والے موجودہ زمانے میں
پیپر ورک میں وقت ضائع کررہے ہیں علم جو اس وقت کچھ موجود ہے وہ مدارس میں ہے
مدارس کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے مدارس کو یونیورسٹیوں میں بدلنے کی ضرورت نہیں ہے
کوی آدمی یہ سمجھے کہ مدارس کو یونیورسٹیوں میں بدلنا ہے تو اس کی ضرورت نہیں، ہاں
مدارس کو اتنا وسیع کرلیں کہ لوگ ادھر مدارس میں آئیں ادھر نہ جائیں سکھانے والا
پاکیزہ ہوگا تو آگے سیکھنے والے اور
معاشرہ بھی پاکیزہ ہوگا یونیورسٹیوں
میں دیکھیں تو بسا اوقات استاد بھی سمجھ نہیں آرہا ہوتا کہ بچہ ہے یا بڑا ہے -
ہاں! کچھ پڑھے لکھے سلجھے ہوئے بچے وہاں بھی موجود ہیں ہیرے وہاں بھی ہیں کل کی نفی
وہاں بھی نہیں ہے، کل کی نفی یہاں بھی نہیں ہے- اگر چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے پڑھے
لکھے اور حقیقی طالب علم بنیں تو ان کو
کائناتی اور آفاقی علم دیں سوچ بھی اس طرح
کی پیدا کریں میسج بھی اس طرح کا دیں اور مجلس بھی اس طرح کی لگائیں کائناتی اور
آفاقی علم قرآن و سنت کا ہے- بس اسے وسیع کرنے
اور صحیح معنوں میں سمجھنے کی ضرورت ہے -
اللہ سے دعا ہے اللہ ہمیں علم نافع عطا
فرمائے اور خواہشات سے محفوظ فرمائے آمین
ثم آمین
(-------------------)
وما توفیقی الا باللہ