دعا کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی۔ تمہارا انتظار، صبر اور شدت سے مانگی ہوئی دعا کبھی رد نہیں ہوتی۔ جو آنسو بہائے جو درد سہے الله تعالیٰ سب دیکھ رہا ہے۔ وہ کبھی بھی بے آسرا نہیں چھوڑتا۔ ہوسکتا ہے جس آزمائش میں تم ہو اس کے بعد تمہاری دعا پر کُن ہو، تاکہ تمہیں اسکی محبت کا یقین کامل ساری زندگی رہے۔ وہ تو بس آزمائش میں اس لیے ڈالتا ہے تاکہ تم صالح بن جاؤ جیسے سونا کندن بن جاتا ہے وہ بھی تو تپش اور حدت سے گزرتا ہے۔ تبھی تو کندن بنتا ہے ایسے ہی تمہاری زندگی ہے۔ بس الله کی مصلحت ہوتی ہے تاکہ تم شکر کی زندگی گزار سکو...!!
کیا ایسا بھی ہوتا ہے۔۔؟؟
شدت سے
مانگی گئی دعا
تڑپتا دل
آنسو سے بھیگی آنکھیں
کانپتے
ہونٹ امید سے بھرا قلب ،
آسمان کی
طرف خالی نگاہ،
ایک
التجا ایک فریاد رساں ،
سوال کرے
اور اسے خالی لوٹا
دیا جائے
اس کے پھیلے ہوئے ہاتھوں
کو رد کر
دیا جائے کیا،
کیا ایسا
ہوتا ہے ؟؟
نہیں ایسا
نہیں ہوتا کبھی نہیں ہوتا
وہ دیتا
ہے اور بار بار دیتا ہے،
مانگتے
رہو وہ دے گا
وہی تو
دے سکتا ہے،
اس کے
علاوہ کون قادر ہے۔
وہ بہت
قدردان ہے وہ نوازے گا
ان شاءاللہ باذن اللہ تعالٰی...!!