خوبصورت زندگی کا راز دعوت الی اللہ
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

خوبصورت زندگی کا راز دعوت الی اللہ

 

🎙️معلم و مربی🎙️

فضیلۃ الشیخ حافظ شفیق الرحمن زاہد  حفظہ اللہ تعالی

 دعوت الی اللہ سے سعادتوں کا سفر

دعوت الی اللہ سے سعادتوں کا سفر

📌دعوت دین کا اہم پہلو

((قُلْ هَٰذِهِ سَبِيلِي أَدْعُو إِلَى اللهِ ۚ عَلَىٰ بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي ۖ وَسُبْحَانَ اللهِ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ))  {یوسف:108}

"کہہ دے یہی میرا راستہ ہے، میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں، پوری بصیرت پر، میں اور وہ بھی جنھوں نے میری پیروی کی ہے اور اللہ پاک ہے اور میں شریک بنانے والوں سے نہیں ہوں"۔

علمائے دین اور موجودہ حالات

اہل علم علماء کے بارے میں کسی نے فرمایا ہے :دنیائے کائنات کا جو سب سے مشکل ترین کام ہے اللہ تعالیٰ نے ایک عالم دین کو دیا ہے - انبیاء کرام کو سب سے مشکل کام کو دیا ہے، اگر بندہ  اس سے ملتے جلتے کام کرے تو بہت اچھا ہے ورنہ وہ لھو و لعب ہے –

"سب سے مشکل کام اللہ نے اپنی طرف بلانے والے عالم دین  کو دیا ہے وہ اس طرح کہ جس چیز کی طرف وہ لوگوں کو بلانا چاہتا ہے لوگ اس کی طرف قطعا آنا  نہیں چاہتے اور یہ کام بڑا مشکل ہوتا ہے کہ آپ کسی آدمی سے وہ کام کروانا چاہیں جو وہ بالکل ہی نہیں کرنا چاہتا، وہ کام چھڑانا چاہیں جو لوگ چھوڑنے کو سِرے سے ہی تیار نہیں ہیں "

کتنی بڑی اور قابل تاسف بات ہے  کہ آپ لوگوں کے خرچ، مال و ثروت ،  گزران زندگی اور  کاروبار غرض کہ   ہر چیز میں اللہ کے دستور کی  طرف بلانا چاہیں اور لوگ کہیں کہ حرام کے بغیر زندگی کی  گاڑی  نہیں چلتی، سود کے بغیر معیشت نہیں چلتی، لہذا ان کے بغیر معاشرہ نہیں چلتا  ان کے لیے اس کے بغیر چلنا محال اور مشکل ہو گیاہے، آپ کو بڑی محنت، کوشش اور دعاؤں کے ساتھ ان کو لے کر چلنا ہے-

دعوت دین اور دلیل

آپ کی بات باقاعدہ دلیل پر مبنی ہونی چاہیے، آپ کے پاس وہ  انعام  ہے جو آپﷺ نے اسلام کی شکل میں دیا ہے جس پردلیل کی حکومت رسول کائنات ﷺ نے اور دلیل کی حکومت ابو بکر صدیق ؓنے قائم کی تھی-

دنیادار صرف باتیں کرسکتے ہیں آپ لوگ دلیل کی حکومت قائم کرسکتے ہیں یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے

        شخصیت بھی ہونی چاہیے  لیکن اصل یہ ہے کہ شخصیت کے اوپر دلیل بھی ہو ، جہاں شخصیت پرستی ہے شخصیت کو پوجا جاتا ہے، شخصیت کو سب کچھ سمجھا جاتا ہے وہاں دلیل کی حکومت قائم کرنا ایک عالم کا کام ہے

پوری کائنات کا نظام مل کر قرآن و سنت کی دلیل کو شکست نہیں دے سکتا-اللہ کے قائم کردہ دلائل کو کوئی آدمی زیر نہیں کرسکتا- عقلی اعتبار سے اللہ کے عطا کردہ دلائل کو کوئی آدمی شکست نہیں دے سکتا، یہ آپ کے اور میرے لیے ایک اہم ٹاسک  ہے دلیل کو پراپر  طریقے سے  پیش کرنے کے لیے آپ ایک پرسنیلٹی کو آئیڈیل  بنا لیں اسے کاپی کرنا شروع کر دیں، اس کے ساتھ بیٹھنا اور سیکھنا شروع کر دیں۔  یقینا آپ کے بہت سے تصورات اور نظریات میں ادلہ سے استدلال کا سفر بذات خود شروع ہو جائے گا

اچھی صحبت اور اچھا اخلاق

لوگ کمپنی دیکھتے ہیں اور کمپنی سے سیکھتے ہیں آپ کی کمپنی میں آپ کے ادارے میں کوئی آئے تو اسے محبت دیں اپنائیت دیں اس  کو خوش آمدید کہیں- مسجد  میں کوئی آدمی دو چار دن نماز کے لیے نہ آئے تو اس کی فکر کریں اس کا پتہ کریں کوئی مسئلہ تو نہیں ہے، اگر کوئی آپ کے ساتھ بیٹھ رہا تھا تو اس نے اچانک آپ کے ساتھ بیٹھنا کیوں ختم کردیا؟؟؟

{ ہمارے ساتھ گزشتہ 2 ماہ پہل مسجد میں نماز پڑھتے  ایک صاحب نماز پڑھتے تھے  انہوں نے مسجد کے لیے کولر، سترے لے کر دیے  وہ دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے اب جب بھی سُترہ سامنے آتاہے ان کے لیے دعا نکلتی ہے اللہ ان کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند کرے آمین }

💦آپس میں محبت پیدا کریں یہ اپنائیت کا محبت کا دین ہے زندگی  ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر، گھل مل کر ختم کردینے کا نام ہے کوئی کھیل تماشا نہیں ہے

سیدنا بلال حبشی tسے لے کر سیدنا سعدt تک محبت کی مثالیں قائم کردیں  جنگ میں یہ حال تھا سعد ؓ رسول کائناتﷺ کے آگے کھڑے تیر اپنے سینے پر کھا رہے  ہیں کہ محبوب کائنات ﷺ کو ذرا برابر بھی  تیروں کی بوچھاڑ اپنی زد میں نہ لے ، حتی  کہ سعد t نے صحابہ کو کہا کہ میرے جسم کو ڈھال بنا کر کھڑا  کر دیں کھڑا رہوں گا رسول کائنات ﷺ  کو تیر نہ لگنے دوں گا، سعد کو  رسول کائنات ﷺ سے  اتنی محبت ہے کہ وہ سمجھتے ہیں ستر تیر بھی اس محبت کا قرض ادا نہیں کرسکتے

محبت اور اپنائیت

جس محفل و کاروان  کو لے کر چل رہے ہیں اسے ہوش وحواس  سے لے کر چلنا ہے لوگ محبت سے، اپنائیت سے، میری اور آپکی  کمپنی سے سیکھنا چاہتے ہیں- جس کو دو چار پانچ دن کمپنی دیں گے چاہے جتنا بھی کسی اور مذہب کی طرف متوجہ ہو اسلام فطرت کا دین ہے آخرکار دین کی طرف آجائے گا-

درد امت اور وسعت قلبی

تواضع میں وسعت لائیں ایک آدمی مہینہ چھ مہینہ ،سال آپ کی صحبت میں رہے اس کے باوجود وہ اپنی ذات کے خول سے نہ نکلے، اپنے محلے سے نہ نکلے آپ کی صحبت کا کیا فائدہ ہوا

کیسی آپ کی صحبت ہے" آپ کائناتوں کے خالق  و مالک کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں - وہ کائناتوں کا خالق ہے اس سے جڑ کر آپ کیسے اتنے چھوٹے لیول پر ہو سکتے ہیں  بڑوں سے جڑ کر  بندہ بڑا ہوتا ہے، بڑوں کے ساتھ جڑ کر بندے کے اوصاف بڑے ہوتے ہیں، بڑوں سے جڑ کر بندے کی فکر بڑی ہوتی ہے" 

  اللہ و رسول کا نام نہ ختم ہونے والا نام ہے، آپ کی دعوت کیسی دعوت ہے جو لوگوں کو پوری کائنات سے نہ جوڑے، دلوں میں درد امت نہ پیدا کرے-

ہمیں چاہیے کہ  فکری اعتبار سے وسعت پیدا کریں، اسی  اعتبار سے تبلیغ کریں، جب کائنات کی بات کریں تو اس طرح کہ  اللہ کے رسولﷺ پوری کائنات کے نبی تھے - پوری کائنات ہماری اپنی ہے، مشرق بھی ہمارا ہے مغرب بھی ہمارا ہے، یہ محلہ، چوک و چراہا  بھی ہمارا ہے ملک بھی ہمارا ہے- اپنائیت دیں جب اصول سب کے لیے ہیں اور ان کی وراثت بھی  مکمل  ہے تو  لازمی بات ہے وراثت  پھیلنی بھی چاہیے -

عالم کا توکل اور ایمان

    سب سے پہلے ضروری ہے آپ جو میسج دے رہے ہیں آپ اپنے میسج پر بذات خود مطمئین ہوں- میں اور آپ اگر خود اپنے دین پر مطمئین نہیں ہیں، مجھے اور آپ کو اپنے دین پر پراپر فخر نہیں ہے، میں اور آپ اگر اپنے دین پر پلر کی طرح پورے پہاڑ کی طرح مضبوط نہیں ہیں، میں اور آپ اپنے قدموں کو پوری طرح دین پر جما نہیں سکے تو پھر کس کو کیا کہیں گے

🪷" عالم آدمی کو سب سے پہلے دین کے اوپر پورا پہاڑ بن کر کھڑا ہونا پڑے گا   اس کا مطلب یہ ہے کی دین اسلام کا رنگ ہر لمحے انسان پر نمایاں نظر آئے کہ کوئی  مٹانا بھی چاہے تو دین گرائے بھی  تو گرنے نہ پائے کوئی توڑنے کی کوشش کرے  تو  ٹوٹنے نہ پائے "

عالم کا کردار

لوگ آپ کی  محبانہ تعلق بنانا چاہتے ہیں  آپکے معاملات  میں آپ کی  حق گوئی کو  اپنانا چاہتے  ل ہیں، آپ سے توقعات رکھتے ہیں، مگر  آپ کے اندر  دین اسلام  کی  روشنیاں جگمگا نہیں رہیں

مثلاً کسی وقت نماز پڑھ لی کسی وقت نہ پڑھی،  دعوت دی تو دعوت میں اخلاق کردار کی طرف بلانے میں بیان کرنے میں آپ سے اچھا کوئی نہیں لیکن جس وقت اپنی بات آئی تو  یہ حال کہ میرے جیسا معاملات کا   برا کوئی نہیں، وعدہ خلافی  کرنے  والا کوئی نہیں--

"دعوت اور  اصلاح کا آغاز سب سے پہلے اپنے  سے شروع ہوتا ہے، آپ کا کردار ایسا متاثر کن  ہونا چاہیے  کہ لوگ آپ کو دیکھ کر ہی دین پرعمل شروع کردیں  یہی دنیائے کائنات کا بہترین نصاب  ہے۔ "

کتنی پیاری آیت ہے

قُلْ هَٰذِهِ سَبِيلِي أَدْعُو إِلَى اللهِ عَلَىٰ بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي ۖ

"کہہ دے یہی میرا راستہ ہے، میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں، پوری بصیرت پر، میں اور وہ بھی جنھوں نے میری پیروی کی ہے" -

    میری دعوت بصیرت پر مبنی دعوت ہے اس آیت پر جب سوچتے ہیں یقین کریں رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں کہ ہمارا نصاب کتنا عالیشان ہے نظام وحی کتنا زبردست ہے نظام خالق سے بھی اچھا کوئی نظام ہوسکتا ہے؟ قطعا نہیں ہو سکتا

سوال یہ ہے کہ ایسا ممکن کیسے ہوا.... یہ لوگ اتنی محنت کیسے کرگئے، انہوں نے اتنی محنت کرکیسے لی کہ نظام خالق کے مقابلے میں نظام مخلوق کو اتنا متاثر کن بنا کے پیش کیا –

        حتی کہ صورتحال یہ ہے اب فری میں  نظام کائنات   کی طرف پڑھانے کے لیے بلایا جاتا ہے  تو لوگ  اس راز حیات کو سیکھنا گوارا نہیں کرتے  کنارہ کشی اختیار کر لیتے ہیں  جبکہ نظام مخلوق  سیکھنے سیکھانے کے لیے سات سات لاکھ سے زیادہ فیسیں دینے میں بھی کوئی عار محسوس نہیں کرتے  حتی کہ دین پڑھنے والے بھی اس بظاہر ساحرانہ تہذیب  لی طرف کھنچے چلے جا رہے

انہوں نے پوری محنت کی ہے ٹیم ورک بنا کر توڑا ہے مل کر بیٹھ کر توڑا ہے مجلسیں  کر کے توڑا ہے کوشش کریں اس کو جوڑیں ؞

ہر بندہ ہر جگہ لوگوں کو بتائے کہ جو اللہ نے تجھے دے دیا ہے اس کے مقابل کوئی چیز نہیں اس سے بڑی کوئی نعمت نہیں کچھ ایسے لوگ تھے جو قرآن دیکھتے تو بے ہوش  ہو جاتے کہ تو اس قابل ہے کہ اس کتاب کا ترجمان بنے تو اس قابل ہے کہ اس کتاب کا معلم و متعلم بنے  کاش کہ یہ شعور زندگی اور راز حیات بیدار ہوجائے ۔

اللہ سے دعا ہے اللہ مجھے اور آپ سب کو دین کو صحیح سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اسکی آگے نشر و اشاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، میرے اور آپکے دل اور دماغ کو دین کے لے کھول دے، نور بصیرت اور بصارت عطا فرمائے - آمین ثم آمین

(-------------------)

♾️وما توفیقی الا بالله ♾️

(ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم) (وتب علینا انک انت التواب الرحيم)

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center