ظلم کا انجام
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

ظلم کا انجام

 

ظلم کا انجام 

ظلم کا انجام

پریشان تھا بہت اک روز طٰہٰ،

ہوا پس ماں سے اپنی یوں وہ گویا۔

"یتیموں پر کیوں اتنا ظلم ہیں کرتے؟

خدا سے کیا نہیں ماں! لوگ ڈرتے؟"

" وقت پر کام سارے ہوں میں کرتا

پھر بھی مالک میرا ہے ہر روز لڑتا"،

کہ کیوں نہیں جھوٹ میں گاہک سے گھڑتا

بک سکے مال تاکہ اس کا گھٹیا۔

گر کہوں میں کہ ہے گناہ یہ سراسر،

مارتا ہے مجھے وہ ظالم برابر۔

سن کر یہ، اس کو گلے ماں نے لگایا

کہا، "ہے مان میرا تو نے بڑھایا"۔

"خدا تجھ کو سدا محبوب رکھے

ظلم کی ظلمتوں سے دور رکھے"۔

"آؤ تمھیں میں اک قصہ سناؤں،

جو ہے انجام کاذب کا، بتاؤں"۔

"ایک تھا بادشاہِ مصر، فرعون

رب سمجھتا تھا خود کو وہ ملعون"

"خوف اپنا بٹھا کے وہ دلوں پر  ،

راج ظالم یوں کرتا تھا وہ سب پر"

میرے ﷲ نے کہا،" تم جاؤ موسیٰ!"

"میری توحید اسے سمجھاؤ، موسیٰ!"

 موسیٰ بولے، "کہیں نہ قتل مجھےظالم وہ  کر دے"

"یارب! ساتھ میرے تو میرا بھائی کر دے"۔

کہا رب نے کہ "میں ہوں ساتھ تیرے"

"یہ معجزۂ عصا تو ساتھ لے لے"۔

گۓ دربار میں بولے یہ موسیٰ,

"نہیں ہے میرا رب کوئی اور دوجا"۔

"ﷲ ہے جس نے یہ کون و ملک سجائے

ہے وہی آسماں سے جو بارش برسائے"

"وہ جو ہر نوع کی ہے کھیتی اگائے

مویشی کھائیں جو، اور تو بھی کھائے"۔

مگر مانی نہ اس نے بات ان کی،

کہ  تکبر میں جھٹلائی بات حق کی۔

اور کہا، "سچے ہو گر تم تو دکھاؤ،

میرے جادوگروں سے پنجہ لڑاؤ"۔

ہوئے پس ایک دن جمع وہ سارے

پھینکی جو رسیاں، دکھتی تھیں مارے۔

موسیٰ نے خوف کو دل میں چھپایا،

عصا سے اپنی ظالم کو ہرایا۔

 دیکھ کر حق گرے سجدوں میں  سارے

کھا گیا اژدھا جب ان کے سانپ سارے۔

دیکھ کر ماجرا فرعون سارا

بولا، "میں نہیں مانتا، یہ سچ تمھارا"۔

"دے گا جو آج  تیرا ساتھ موسیٰ،

مار کے اس کو سزا سخت دونگا"۔

پر نہ موسیٰ نے اس کا خوف کھایا،

قوم کا رب نے انھیں رہبر بنایا

عصا کو پھر سے موسیٰ نے اٹھایا

اور سمندر میں رب نے رستہ بنایا۔

آیا فرعون اپنی فوج لے کے،

اپنی طاقت کا گھمنڈ ساتھ لے کے۔

ہوا پر غرق وہ سارے کا سارا،

مال نہ بن سکا، اس کا سہارا۔

کہ ظلم کا ہے یہی، انجام سدا

"ڈوب جاتا ہے لشکر، چھاتا ہے جب غضبِ خدا"۔


💐از قلم۔۔۔۔۔

🌷وفا بنت پیرزادہ شاہد کلیم🌷

و ما توفیقی الا باللہ💐

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center