نعمت خداوندی کی قدر و منزلت اور ہمارے رویے
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

نعمت خداوندی کی قدر و منزلت اور ہمارے رویے

 

༻  ﷽  ☆═

درس بعد نماز فجر23 نومبر 2023

🎙️ معلم و مربی 🎙️

فضیلۃ الشیخ حافظ شفیق الرحمن زاہد صاحب حفظہ اللہ

{ ڈائریکٹر الحکمہ انٹرنیشنل، لیکچرار پنجاب یونیورسٹی لاہور }

📌   نعمتِ خداوندی کی قدر و منزلت اور معاشرتی  رویے

نعمتِ خداوندی کی قدر و منزلت اور معاشرتی  رویے

🖊️... قال ا ﷲ تبارک وتعالیٰ :

🪶--- فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ( سورۃ الرحمن :13)

" پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا جھٹلاؤ گے؟ "

🪶--- وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللهِ لَا تُحْصُوْهَاؕ-اِنَّ اللهَ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ۝( النحل: 18)

" اگر تم اللہ کی نعمت شمار کرو تو اسے شمار نہ کر پاؤ گے ۔ بے شک اللہ یقینا بے حد بخشنے والا ، نہایت رحم کرنے والا ہے " ۔

🖋️.. وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللهِ لَا تُحْصُوْهَا۔۔۔۔

{ عربی گرامر کے اعتبار سے دیکھا جائے تو یہاں نعمت کا  لفظ واحد کے طور پر استعمال ہوا ہے اور لا تحصوھا جمع کا صغہ ہے }

یعنی اگر تم سارے کے سارے بھی مل جاؤ اور مل کر اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تب بھی اللہ کی نعمتوں کو شمار نہیں کر سکتے،  اگر پوری کائنات  مل جائے  پھر بھی اللہ کی ایک نعمت کو بھی صحیح معنوں میں احصا  اور ادراک کرنا مشکل ہے کہ یہ کیا ہے اللہ کا انسان کے اوپر کتنا بڑا احسان ہے-

❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀

🖋️.. فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ....  ( سورۃ الرحمن :13)

قرآن مجید میں واحد سورۃ الرحمن ہے جس میں بیسیوں تیسیوں دفعہ ایک ہی آیت کو بار بار دہرایا گیا کہ اے جنوں اور انسانوں کے گروہ تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ۔

 نعمت کا احساس کیسے کیا جائے؟

سب سے پہلی بات یہ کہ بندے کے دماغ  ، دل ، احساس ، شعور ، آنکھوں ، قلم کی نوک میں اللہ کی نعمتیں پہلےپوری طرح لکھی ہوئی اورجاگزیں  ہوئی ہوں اسے نعمتیں سمجھ آنی اور دکھائی دینی  چاہئیں اسے پوری طرح نعمتوں کا احساس اور شعور  ہو نا چاہیئے پھر کہیں جا کر نعمت کا ادراک ہوتا ہے کہ اللہ کا میرے اوپر کتنا بڑا احسان ہے اور میں کتنے چھوٹی بات پر شکوہ کر رہا ہوں ۔

(🌹)         جس کو اللہ نے   اسلام اور ایمان کی دولت سے نوازا ہے اس کا شکوہ  باقی رہنا ہی نہیں چاہیئے کیونکہ اس سے بڑی دنیا کی کوئی دولت ہے ہی نہیں، حتی کہ صرف  مسلم ہونے کی دولت اور خالی مومن ہونے کی دولت کہ آدمی صرف مسلم ہو عمل کا چاہے پورا ہی کیوں نہ ہو  لیکن شرک سے پاک ہو اس پر اللہ کا اتنا بڑا احسان ہے کہ پوری زندگی اس کا شکر ادا کرنے کے لیے  ساٹھ سال سجدے میں گر کر گزارنے کی کوشش کرے تب بھی شکر کا حق ادا نہیں کرسکتا ۔

🌹✿

🎁 صحت و عافیت کا احساس اور ادراک  :

🔑.... ہسپتال کی دنیا میں چلے جائیں ادھر مرد و  عورتیں، بوڑھے ،بچے جس قدر بیماریوں کا شکار ہیں آپ نے ابھی تک ان بیماریوں کا نام ہی نہیں سنا  ہو گا اس لیے آپ کو اپنی صحت کا احساس نہیں ہے آپ کو اپنی عافیت کا شعور اور ادراک ہی نہیں ہے لوگ چیخ رہے ہیں، سکھ لینے کے لیے لاکھوں لگا رہے ہیں۔ بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو بیس بیس، تیس تیس لاکھ لگا دیتے ہیں صرف اس لیے کہ ہمارا جو بیمار آدمی کومے میں ہے وہ صرف ایک حرف ہی بول  دے ، آنکھ کھول کر کم از کم  ایک مرتبہ لا الہ الا الہ محمد رسول اللہ کہہ دے -

🔑..... بندے کو احساس ہی نہیں ہے اس کے شکوے سن کر ہی حیرانی ہوتی ہے کہ سو نعمتیں ہونے کے باوجود اس کے شکوے ختم ہی نہیں ہورہے مثال کے طور پر  اگر آپ کے پاس سواری نہیں ہے تو کیا ہوا کسی کے پاس گاڑی ،کسی کے پاس بائیک ، کسی کے پاس سائیکل ہے اس کی چھوٹی سی خرابی پر کتنے پیسے لگتے ہیں اللہ نے آپ کو اس پریشانی سے بچا کر رکھا ہے  آپ کو اس بات کا بھی  احساس ہونا چاہیے -

🔑.... بندہ جب شام کے وقت تھک کر گھر لوٹتا ہے اس کے دوست بھی ہیں ، اس کے بیوی بچے ، اس کے بہن بھائی سب ہوتے ہیں لیکن بندہ کہتا ہے اب بس ہوچکی ہے تھک کر ٹوٹ گیا ہوں  لیکن جب آپ جب صبح اٹھتے ہیں اللہ کسی تھکاوٹ کسی درد کا شعور تک باقی نہیں رہنے دیتا آپ کو تازہ دم کر کے فریش اٹھاتا ہے ۔ اس پر  اللہ کا شکر ادا کریں - غم پر غم چڑ جائے ، تھکان پر تھکان چڑھ جائے تو بندے کی زندگی اجیرن اور عذاب بن جاتی ہے حتی کہ جتنا بھی صاحب ثروت انسان ہے ، جتنا بھی صاحب علم انسان ہے اللہ صرف پانچ دن کی تھکاوٹ اکٹھی کر دے تو بندے کی کوئی حیثیت نہیں رہتی اسے اپنی حیثیت  کا اندازہ ہوتا ہے  ۔

🔑.... کسی آدمی کا دل کسی مرض کا شکار  ہو جائے تو لاکھو ں رپوے لگانے سے شِفاء میسر نہیں آتی۔ اللہ نے مجھے اور آپ کو اس چیز سے بچا کر رکھا ہوا ہے اللہ کا بڑا شکر ہے  - اللہ نے مجھے اور آپ کو معدے ، جگر کے مسائل سے بچایا ہوا ہے اس پر اللہ کا شکر اداکرنا چاہیے - کسی کو پھیپھڑوں کے مسائل ہیں آپ کو اس سے بچا کر رکھا ہے  ۔

🔑.... آپ کے بچے صحت مند اور تندرست پیدا ہوئے ہیں آپ کو اس نعمت کا احساس ہونا چاہیئے ۔ جن کے گھر معذور بچہ پیدا ہو جائے اس کا مطلب ہے ان والدین کے لیے زندگی کے پچاس سے ساٹھ سال کی آزمائش ہے وہ الگ بات ہے کہ اللہ رحمت کردے اور شفا دے دے ۔

 (🏆).... قیمتی لوگوں کے لیے قیمتی نعمتیں

یہ تمام مادی نعمتیں  ہیں جبکہ  ایمان کی نعمت کے آگے ان کی کوئی  حیثیت نہیں ہے ۔ " اللہ کہتا ہے تو میرا بنے گا میں بھی تیرا بن جاؤں گا میں قیمتی چیزیں قمیتی بندوں کو دیتا ہوں" جس طرح ایک شخص  لوگوں سے چھپا کر نیک عمل کرتا ہے جس کی جلوت وخلوت پاک صاف ہوتی ہے اسی طرح اللہ بھی ایسے شخص کو عام  لوگوں سے ہٹ کر  قیمتی نعمتیں دیتا ہے - اللہ کہتا ہے  تو نعمتیں میری لیتا ہے اور مجھے ہی نہیں پہچانتا - آپ گھر میں رہتے ہیں اور آپ کو  گھر کے مالک کا ہی نہیں  پتہ، کتنی عجیب بات ہے -

{ اگر اللہ کی  ایک نعمت کا ساری کائنات نے شعور حاصل کرنا ہے تو ساری کائنات مل کر بھی اللہ کی کسی ایک نعمت کو حساب میں نہیں لا سکتی }

🔑.... مجنوں ، پاگل دیوانہ ، احمق ، عقل سے فارغ  انسان ۔۔ یہ سارے القاب اس شخص کو ملتے ہیں جس کا دماغ کام نہ کرتا ہو اللہ نے مجھے اور آپ کو ان ناموں سے محفوظ کیا ہے ۔ دل کا نابینا پن، آنکھوں کا نابینا  پن اللہ نے ہمیں بہت سی چیزوں سے بچا کر رکھا ہے ۔ ہسپتالوں کی ایمر جینسی میں بندہ کبھی کبھی جا کر دیکھے  کہ میرے اور آپ کےاوپر  اللہ نے کیا کیا احسان کیا ہے ۔

🔑.... مجھے اور آپ کو خوشی اور غمی کے مسائل ہیں فلسطین میں جا کر دیکھیں کہ ایک ایک گھر کے سارے سارے بچے ، پورا پورا خاندان ہی ختم ہوگیا ، پوری پوری زندگی کی جمع پونجی ختم ہوگئی

 لیکن پھر بھی ان پر اللہ کا ایسا فضل ہے وہ ایسی قوم ہے جن کا ایک ایک بچہ کہہ رہا ہوتا ہے کہ یا اللہ اگر تو خوش ہے تو ہم بھی خوش ہیں

اللَّهُمَّ رَضِینَا عَنْکَ، وَارْضَ عَنَّا) : اے اللہ  ہم تجھ سے راضی ہیں تو بھی ہم سے راضی ہوجا) آمین ثم آمین

📖.... اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں اپنی ایک ایک نعمت کا احساس کرنے ، نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے  اور نعمتوں کی نسبتیں بھی اسی کی طرف کرنے کی توفیق عطا فرمائے اللہ سے دعا ہے اللہ عمل کرنے کی توفیق عظا فرمائے  آمین ثم آمین


✿✿⊱ 

🌹 وما توفیقی الا باللہ 🌹

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center