رب سے جڑنے کا سفر
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

رب سے جڑنے کا سفر

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم
          💐درس (بعد از نماز عصر)                   05۔اکتوبر۔2023
 🎙️معلم  و مربی🎙️
فضیلة الشیخ حافظ  شفیق الرحمن زاہد حفظہ اللہ

 رب سے جڑنے کا سفر 

رب سے جڑنے کا سفر

 ((یٰاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ تَوْبَةً نَّصُوْحًاعَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یُّكَفِّرَ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ یُدْخِلَكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۙ-یَوْمَ لَا یُخْزِی اللّٰهُ النَّبِیَّ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهۚ-نُوْرُهُمْ یَسْعٰى بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ بِاَیْمَانِهِمْ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاۤ اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَ اغْفِرْ لَنَا ۚاِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ))

انسان دکھوں کا جتنا مرضی مارا ہو پریشانیوں کا ستایا ہوا ہو قیامت جیسے پہاڑ اور قیامت جیسے دکھ ہر طرف سے اسے گھیر لیں نکلنے کا کوئی راستہ نہ نظر آرہا ہو ذکر اذکار کر کر کے بندہ تھک چکا ہو نماز اذکار صدقہ خیرات یہ سب کام کر چکا ہو ایسے عالم میں کچھ ایسے طریقے اللہ نے رکھے ہیں جس سے بڑے بڑے دکھی اپنے دکھوں سے نکل کر سکھ میں آجاتے ہیں

1              خلوت صحیحہ میں اللہ کے حضور سر بسجود ہو کر اپنے گناہوں کے اوپر ندامت پریشانی اور پشیمانی اختیار کرتے ہوئے  اپنی آنکھوں سے آنسو بہانا۔اللہ کو یہ آنسو بڑا پسند ہے

💦 بندہ اپنے آپ کو سرنڈر کر لے اپنے گناہوں کا اعتراف کر لے کہے ”یا اللہ جو ہو گیا سو ہو گیا    آئندہ نہیں ہو گا تو میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں میں جیسا کیسا بھی سہی گناہ گار سہی گناہوں سے بھرا اور لدا ہوا بندہ ہوں لیکن مجھے اپنے گناہوں کا احساس اپنی کمزوریوں اور خطاوں کا احساس اعتراف ہو گیا ہے مگر تیری رحمت کے بے پایاں سمندر سے نا امید نہیں ہوں 

ایسے عالم میں ایک قطرہ آنسو کا بڑی قوت رکھتا ہے 

پیر یا راقی  کے دم سے زیادہ اور اسی طرح آپ کی کی ہوئی دعاوں سے زیادہ قوت طاقت رکھتا ہے یہ آنسو اتنی Power رکھتا ہے۔

 دنیا  کائنات کے سارے سمندر جہنم کی آگ نہیں جہنم کے ایک انگارے سے بہا دیے جائیں گے اور سارے سمندر آگ تو دور کی بات ایک قطرے کو بھجانے کی قوت طاقت نہیں رکھتے اور اس کے بالقابل آنکھوں سے نکلا ہوا ایک قطرہ آنسووں کا اللہ سے ڈرت ے ہوئے  ایک آگ کا انگارہ نہیں پوری جہنم کو بھسم کرنے کی قوت رکھتا ہے

خلوت میں کبھی آنسو بہا کر تو دیکھیں اور جس کو بذات خود بیماری آئی ہے وہ بھی خلوت میں اللہ کے سر بسجود ہو کر آنسووں سے دعا کرے اور ان کے وہ پیارے بھی   مثلا : اگر بچے بیمار ہیں تو باپ کو رات نیند کیسے آجاتی ہے اور وہ رات کو اٹھ اٹھ کر اللہ کے حضور دعائیں  کیوں نہیں کرتا

اور والدین بیمار ہوں تو بچوں کو رات نیند کیسے آجاتی ہے

حیرت اس بات کی ہے کہ بندہ دکھو ں سے بھرا ہوا ہو اللہ آوازیں دے رہا ہوتا  ہے کوئی  شفا مانگنے والا ؟ کوئی  ہے رزق مانگنے والا ؟  کوئی  ٓ  ہے گناہوں سے توبہ استغفار کرنے والا / مانگنے والا ؟ آجا بندے میں تجھے شفادیتا ہوں ، آجا بندے تیرے گناہو ں کو  معاف کرتا ہوں ، آجا بندے تیری بھوک اور پیاس کو ختم کر دیتا ہوں جب اللہ خود آواز دے رہا ہو تو اس وقت اگر بندہ سویا ہوا ہو تو وہ نہیں سویا اس کے نصیب سو گئے ہیں  ، وہ نہیں مارا ہوا اس کے نصیب مارےہوئے  ہیں ایک دن ہوا ، دو دن ہوا ، ایک ہفتہ ، دو ہفتے  ، ایک مہینہ آپ  ذرا تصور کریں ایک مہمان روزانہ ہی آپ کےدروازے کو کھٹکھٹا کر چلا جائے ے تو  آپ اس کے لیے دروازہ نہ کھولیں یہ اچھی بات نہیں ہے

ہر روز خالق آپ کا درواز ہ کھٹکھٹائے  صبح وہ کہتا ہے تو میرا دروازہ کھٹکھٹا اور ایک وقت وہ ہوتا ہے کہ وہ تیرا دروازہ کھٹکھٹاتا کہ آجا نہ اتنا لمبا کٹ لگا یو کٹ آجائے تو واپس آجا مجھ سے  کون سی چیزہے جو تو مانگے اور میں دوں نہ اور میرے پاس وہ ہو نہ

اللہ کے سامنے سر بسجود ہو کر آنسو بہانے کی کوشش کریں اور پھر اسی طرح کبھی کبھار اپنے آنسوؤں  کو ہاتھوں سے صاف کر کے اللہ کو دیکھائیں  اگرچہ اسے سب کچھ نظر آتا ہے

یا اللہ یہ تیرے ڈر سے ہے کسی کے ڈر سے نہیں بیماری نہیں مجھے توڑ سکتی میں تیرے ڈر سے ٹوٹ جانے والا انسان ہوں

توبہ  کے ساتھ دوسرا وظیفہ دعا :

دعائیں  نہ چھوڑا کریں دعا چلتے چلتے گنگناتے ہوئے  کرتے جایا کریں ، ہر بات اللہ کو بتایا کریں ، کہ اللہ تعالی جی آج یہ معاملہ پیش آیا ، آج یہ غلطی ہوئی، آج یہ نقصان کر بیٹھا 

کبھی کبھارمجالس میں بیٹھ کر  تنہائیوں  میں نہ رہا کرو بساوقات بندہ  مجالس  میں بیٹھ کے بھی اس(اللہ) سے لو لگا کر بیٹھتا ہے دیکھنے میں وہ ہمارے سامنےموجود ہے لیکن اس کا اُس کی طرف اٹکا لٹکا ہوا ہے

ایسا دل ایسی توجہ اگر اللہ کسی کو دے دے تو اس کو بہت بڑی چیز عطا کر دی ہے

 🍂اگر نمازوں میں سجدوں میں رکوع  و سجود اور قیام  میں بھی رب نہ ملے تو  اور کہاں سے ملے گا

 توبہ استغفار اور دعا یہ وہ خوشبو ہے یہ وہ  ایفیکٹو کیمیکلز ہیں   جو   انسان کے ظاہرو باطن  کو دھو کر داغ دھبوں کو ختم کردیتے ہیں 

میلے کپڑوں کو خوشبو لگائیں گے تو خوشبو وقتی طور پہ تو  آئے  گی پھر وہ بدبو میں بدل جائے گی

🌻✨پہلے دل کو دھوئیں ، من کو دھوئیں   ، تن کو دھوئیں   پھر اس کے بعد دیکھو ایک دفعہ کہو گے

 الله اکبر

 حسبنالله

 سبحان لله

تو وہ سو سو دفعہ تجھے پکاریں گا کہ میرے بندے تو نے مجھے پکارا ہے  تو نے مجھے یاد کیا ہے

 ربنا ، ربنا ، ربنا

 اللهم ، اللهم، اللهم

 بندہ کہتا ہے تو اوپر سے آواز آتی ہے سنو میرے بندے کو میرا بندہ کیا کہتا ہے ساری کائنات کے فرشتوں کو ساری کائنات کی مخلوق کو ساری کائنات کی چیزوں کو اللہ متوجہ کر کے کہتا کہ میرا بندہ پورے اخلاص اور دل کے ایمان ، یقین اور  توکل کے ساتھ مجھے پکار رہا ہے پوری مخلوق سنیں ، چیونٹیاں بھی سنتی ہیں اور پھر اس کے لیے دعا کرتی ہیں

ایک وقت آتا ہے جب اس کے دل سے محبت بھرے ترانے نکلتے ہیں وہ پھر فرشوں کا نہیں رہتا عرش والوں  کا ہو جاتا ہے وہ پھر دنیا کا محبوب تو ہوتا ہے فرشوں کا محبوب تو ہوتا ہے وہ عرش  والوں   کا بھی محبوب ہو جاتا ہے

اے کاش وہ وقت ہمارے لیے بھی آ اے کاش کہ وہ لمحہ بھی میسر آئے  جس لمحے میں اللہ اپنے بندے کے لیے جبرائیل  کو بلاتا ہے کہ دیکھو میرے اس بندے کو یہ میرے سے محبت کرتا ہے میں اللہ اس سے محبت کرتا ہوں اور تجھے حکم دیتا ہوں تو میرے اس بندے سے محبت کر جبرائیل کو کہا جاتا ہے سارے فرشتوں کو حکم دے دو کہ میرے اس بندے سے محبت کریں زمین پر  جاؤ میرے اس بندے کی محبت کو لوگوں کے دلوں میں قرآن کی طرح نازل کر دو اتنا وہ اپنے عزیز کو محبوب نہ بنائیں جتنا میرے اس بندے کو محبوب بنائیں    ۔ الله اکبر

اللہ سے دعا ہے  اللہ ہمیں خلوت کو خلوت صحیحہ بنائے  کی توفیق عطا فرمائے اور خلوت میں اس کے ساتھ پاکیزہ تعلق قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲🏻

🖊️وما توفیقی الا باللہ .......

💫الحکمہ انٹرنیشنل (زندگی شعور سے)

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center