مہلک فتنوں کی پہچان اور علاج
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

مہلک فتنوں کی پہچان اور علاج


درس بعد نماز فجر 7 نومبر 2023

🎙️معلم و مربی🎙️

حافظ شفیق الرحمن زاہد صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ

{ڈائریکٹر الحکمہ انٹرنیشنل جوہر ٹاؤن لاہور، لیکچرار پنجاب یونیورسٹی لاہور }

 📌مہلک فتنوں کی  پہچان اور  علاج

مہلک فتنوں کی  پہچان اور علاج

 قال اللہ تعالیٰ :

 (---) إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ۚ وَاللهُ عِندَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ (التغابن :15)

" تمھارے مال اور تمھاری اولاد تو محض ایک آزمائش ہیں اور جو اللہ ہے اسی کے پاس بہت بڑا اجر ہے " ۔

 (---) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَن ذِكْرِ اللهِ اَن يَفْعَلْ ذٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ (المنافقون :09)

" اے لوگو جو ایمان لائے ہو! تمھارے مال اور تمھاری اولاد تمھیں اللہ کی یاد سے غافل نہ کردیں اور جو ایسا کرے تو وہی لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں " ۔

📜" مال اور اولاد انسان کے لیے ہیں ہی  فتنہ (آزمائش) ،انہی دو چیزوں سے انسان تباہی کی طرف چلا جاتا ہے - ایک فتنہ وہ ہوتا ہے جو عامی بندہ پہچانتا ہے ایک فتنہ وہ ہے جو عالم بندہ پہچانتا ہے ، ڈاکٹرکی غلطی ڈاکٹر پہچان سکتا  ہے اور انجینیئر کی غلطی انجینیئر ہی پہچان سکتا  ہے، اسی طرح ان فتنوں کی پہچان عالم ربانی ہی کرسکتا ہے کہ آدمی کب مال کے فتنے میں مبتلا ہوگیا اور اس کی نجات کے لیے بنیادی علاج کیا ہے - تاکہ وہ اس دنیا میں اللہ رب العزت کا مطیع و فرماں بردار ہو کر چل سکے - عام آدمی اس کو نہیں پہچان سکتا کیو نکہ یہ اس کی فیلڈ نہیں ہے "

 ✒️--- فتنے کی پہچان کا چھوٹا سا طریقہ

                                                                                                                                    جب  برے کاموں میں ، حرام جگہوں پر ، حرام کمائی میں آپ کا دل لگنا شروع ہو جائے اور دل لگنے کے ساتھ ساتھ حرام کاموں  میں دل پھنس جائے تو سمجھ لیں کہ آپ ایمان کھانے والے فتنے میں لگ گئے ہیں  اور یہاں سے وہ بنیادی چیز پیدا ہوتی ہے جس سے بندہ موت سے پہلے مایوسی کا شکار ہوتا ہے اور موت سے پہلے مایوس کن جملے کہہ جاتا ہے - اسے پتہ نہیں ہوتا کہ وہ ایسے تباہ کن فتنے میں مبتلا تھا جو اس کی دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی کھاتا رہا،  وہ عمل اس کو الارم دیتا تھا  کہ تیری دنیا  تو کھا رہاہوں تیری آخرت بھی کھانے لگا ہوں یچھے ہٹ جا ، باز آجا ----- ایسے عمل میں جب انسان مبتلا ہوجاتا ہے تو بعض اوقات موت کے وقت ایسے جملے بول جاتا ہے کہ اللہ کی پناہ 💔 لیکن یہ جملے اس وقت اس شخص کے اختیار میں نہیں ہوتے -

 ✒️--- فتنوں کی  اقسام

 🪷=) کچھ  آپکا ایمان کھانے والے فتنے ہیں -

 🪷=) کچھ  آپکے اعمال کھانے والے فتنے ہیں-

 🪷=) کچھ دنیا کی نعمتیں کھانے والے فتنے ہیں -

** ہمیں صرف ان فتنوں کی پہچان ہوتی ہے جو دنیا کھانے والے ہیں حالانکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ  ایمان کھانے والے فتنوں کی فکر سب سے پہلے ہوتی کیونکہ ایمان سے  ہی آخرت سنورتی ہے  اور آخرت کا گھر ہی دائمی گھر ہے  !!!!!!

 🪷--- سورۃ الناس میں اللہ  تعالیٰ کی تین صفات کا ذکر ہے

--------------

(١) --- قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ

تو کہہ میں پناہ پکڑتا ہوں لوگوں کے رب کی۔

(٢)--- مَلِكِ النَّاس-

لوگوں کے بادشاہ کی۔

(٣)--- إِلَٰهِ النَّاسِ-

لوگوں کے معبود کی۔

(٤)--- مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ-

وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے، جو ہٹ ہٹ کر آنے والا ہے

                                                                                                                        " میں سارے لوگوں کے رب کی پناہ چاہتا ہوں ، میں سارے لوگوں کے مالک کی پناہ چاہتا ہوں ، میں سارے لوگوں کے الہ کی پناہ چاہتا ہوں " ان وسوسوں سے جو اندر سے کھانا شروع ہو گئے ہیں اندر سے تباہ و برباد کرہے ہیں

✒️--- مال اور اولاد میں برکت کا ذریعہ

                                                                                                                                                                                                            بعض لوگوں کے لیے ان کے اموال اور اولاد بہت بڑی رحمت بھی ہیں - کتنے لوگ ایسے ہیں جن کا مال اور اولاد ان کے لیے رحمت بن گیا، ان کے لیے ایمان بن گیا - ان کا اچھا خاصا کاروبار ہے محلے میں دنیا میں ایک نام ہے-

..........  جونہی ﷲ اکبر  ﷲ اکبر اذان کی آواز سنائ دیتی ہے فورا دوکان کو بند کرکے اللہ کی طرف جھک جاتے ہیں اللہ کی طرف لوٹ جاتے ہیں  

 ✒️---  ایک دل چھولینے والا واقعہ

ایک  صاحب جو اتنے بڑے عالم بھی نہ تھے مسجد سے محبت ، اللہ کے گھر سے دلی لگاؤ  رکھنے والے تھے   جس وقت قریب مرگ الموت تھے ظہر کے وقت جھٹکا سا لگا طبیعت میں بدلاؤ آیا بچوں نے پکڑا کہنے لگے کہ اس طرح کبھی ہواتو نہیں ہے جس طرح آج ہوا ہے آسمان کی طرف دیکھا اور کہنے لگے یا اللہ مرضی تو تیری ہے مگر میں نے پانچ ( نمازیں ) پوری پڑھ کر آنا ہے  ایسے جیسے بندہ رب سے ہم کلام ہے

آپ یقین کریں  ظہر پڑھی ، عصر پڑھی، مغرب، عشاء پڑھی ہے اور عشاء پڑھ کر ہی روح پرواز ہو گئ ؞؞؞؞  پھر جنازے میں دیکھا گیا کہ ہر آدمی کی زبان پر تھا کہ آج نمازی وفات پا گیا ، تہجد گزار دنیا میں نہیں رہا، مسجد سے محبت کرنے والا فوت ہوگیا

 اللہ دنیا میں دکھاتا ہے آپ کی جس سے محبت ہے اس محبت کا ترانہ دنیا میں بجتا ہے

 صرف یہی نہیں جنازہ اٹھایا  تو صرف جنازے والی جگہ پر ہی بادل کا سایا تھا ، بارش کی دھیمی دھیمی پھوار تھی -  جونہی جنازہ گاہ میں آئے پہلے دھیمی دھیمی ہوا چلی پھر بارش ہوئ اور ساتھ ہی جتنے درخت تھےا یسے محسوس ہوتا  جیسے سب قبر پر، جنازے کی چارپائ پر پتیاں گرانی شروع ہو گئے ہوں ""

 ✒️---  والدین کی اولاد کے لیے فکرمندی

 ہمارے معاشرے میں عمومی طور پر والدین کا یہ حال ہے کہ اولاد کو بھی تباہ کرگئے اور اپنے آپ کو بھی تباہ کرگئے ، اولاد کو بھی فتنے میں ڈال دیا اپنے آپ کو بھی فتنے میں ڈال دیا -

 والدین کو پتہ ہوتا ہے کہ بیٹی بیٹا برائ کے گھڑے میں جا رہے ہیں اس کے باوجود ان کی اصلاح کے لیے فکر مند نہیں ہوتے، ان کی اصلاح کے لیے دعا گو نہیں ہوتے ، ان کی اصلاح کے لیے خلوت نہیں اختیار کرتے ایسے والدین بالکل بھی  سمجھ داری کا ثبوت نہیں دے رہے -

 ✒️--- حقیقی مسلمان اور محبت الہی

               تف ہے اس آدمی کے اوپر جو اولاد کی تھوڑی سی ضد پر، اولاد کی تھوڑی سی تکلیف پر پیارے سوہنے رب کی محبت کو لٹا دے، پیارے سوہنے رب کی محبت کا سودا کردے - اللہ نے  آپ کے لیے وہ وہ کچھ چھپا رکھا ہے جو آپ کی آنکھ ، آپ کا دل ، دماغ تصور ہی نہیں کرسکتا –

✍🏻 مسلمان کے آگے پوری کائنات بھی پلیٹ میں رکھ کر پیش کر دی جائے وہ پھر بھی رب کی محبت پر  اور  اپنے ایمان پر سمجھوتا نہیں کرتا کیونکہ اسے پتہ ہوتا ہے اس کے رب نے اس کے لیے جو چھپا کر رکھا ہے اس  کے آگے کسی چیز کی کوئ حیثیت نہیں ہے ~~~

 ✒️--- فتنوں سے بچاؤ اور خاتمہ بالایمان

اپنے آپ کو نیک مجالس سے ، علماء سے جوڑ کر رکھیں ، نیک مجالس میرے اور آپ کے خاتمہ بالایمان میں مددگار مجالس ہیں – جو شخص مسجد سے ، قرآن سے ، اہل علم علمائے ربانی سے جڑ جاتا ہے اللہ اس کی دنیا تو بہتر فرماتا ہی ہے  ساتھ ساتھ اس  آخرت بھی سنور جاتی ہے اللہ اس کو خاتمہ بالایمان  عطا کرتا ہے  

اللہ سے دعا ہے اللہ مجھے اور آپ کو ان فتنوں سے اپنے آپ کو بچانے کی توفیق عطا فرمائے اور مسجد سے ، قرآن سے ، علمائے ربانی سے جڑنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین ثم آمین)

(ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم) (وتب علینا انک انت التواب الرحيم) آمین ثم آمین

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center