دعائیں وہ جو قبولیت پائیں
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

دعائیں وہ جو قبولیت پائیں

 

🎤معلم و مربی🎤

حافظ شفیق الرحمن زاہد صاحب حفظہ اللہ

(ڈئریکٹر الحکمہ انٹرنیشنل لاہور)

دعائیں وہ جو قبولیت پائیں 


دعائیں وہ جو قبولیت پائیں

🌼موضوع🌼

 دعاؤں کی قبولیت مگر کیسے ؟

    🥀دعا ایک انمول تحفہ ہے۔

🔰دعا ایک عظیم ، انمول ، نعمت اور تحفہ ہے اور دنیا میں کوئی بھی مرد  و بشر دعا سے مستغنی نہیں ہے بادشاہ ہے فقیر ہے امیر ہے غریب ہے صحت مند ہے بیمار ہے پریشان حال ہے مرد ہے یا عورت ہے چھوٹا ہو یا بڑا ہو کوئی شخص بھی دعا سے مستغنی نہیں ہے  دعا سے ہی انسان کو شفا ، رزق ، سکون ،  ترقی ، دنیا  وآخرت کی کامیابیاں  ، دنیا آخرت کی عزتیں حاصل ہوتی ہیں

      🫧اللہ تعالی نے فرمایا :

 یٰاَیُّهَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ اِلَى اللّٰهِۚ-  (سورة فاطر: 15)

"اے لوگو تم سب صرف اللہ کے محتاج ہو۔"

          🫧دوسری جگہ فرمایا :

 وَ قَالَ رَبُّكُمُ ادْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْؕ  (سورة المومن: 60)

"اور تمہارے رب نے فرمایا مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا ۔"

🔰تم اپنے رب کو پکارو جس وقت گمراہوں کو پکارو گے تو رب دعا کو سنتا ہے کوئی جتنا بھی پریشان ہے ، بیمار ہے ، ڈاکٹر اس کو جواب دے چکے ہیں آپ پوری دنیا میں اکیلے کھڑے ہیں لیکن ایسے عالم میں ایک ذات آپ کے پاس ایسی ہے جو دعا سننے والی اور قبول کرنے والی ہے

   🥀دعا کی اہمیت حدیث کی روشنی میں🥀

 1️حدیث

   🫧نبی کائناتﷺ نے فرمایا :

         ((  الدعاء والعبادة ))    (سنن ترمذی : 3371)

"اصل میں عبادت نام ہی دعا کا ہے ۔"

نماز میں دعا صحیح معنوں میں نہ کی جائے تو وہ کیسی عبادت ہے ؟

 2️حدیث

   🫧نبی کائنات ﷺ نے فرمایا:

   (( أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي ))  (صحیح مسلم :2675)

"میرے سے جیسا گمان کرو گے میں آپ کو ویسا ہی عطا  کروں گا ۔"

کوئی  آدمی غریب سے غریب  تر بھی ہو وہ اللہ سے ارب کھرب پتی ہونے کی دعا کرے تو اللہ اسے ارب کھڑب پتی بنا دیتا ہے چاہے وہ چھوٹے سے چھوٹا آدمی کیوں نہ ہو

 امام بخاری رحمہ اللہ کی والدہ نے دعا کی یا  اللہ یہ نابینا بچہ ہے تیرے راستے میں وقف کر دوں گی اس کو آنکھیں عطافرما ، نور بصیرت نور بصارت عطا ٕ فرما اللہ نے آنکھیں بھی دیں اور پورا جہاں بھی عطا کر کر دیا

   🫧نبی کائناتﷺ نے فرمایا:

 ((لَیْسَ شَیْئٌ اَکْرَمَ عَلَی اللهِ مِنَ الدُّعَا ِٕ))   (جامع ترمذی : 3370)

"اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ معزز و مکرم کوئی چیز نہیں ۔"

   🫧نبی کائنات ﷺ نے فرمایا:

 ((إِنَّه مَنْ لَّمْ یَسْأَلِ اللهَ یَغْضَبُ عَلَیهِ ))   (جامع ترمذی :3373)

"جو اللہ سے مانگنا چھوڑ دے اللہ اس کے اوپر غضب ناک ہو جاتا ہے۔ "

   🫧نبی کائناتﷺ نے فرمایا :

(( أَعْجَزُ النَّاسِ مَنْ عَجَز عَنِ الدُّعَاءِ))   (رقم الفتوى: 398047)

دنیا میں سب سے نادان ، کمزور اور فقیر آدمی وہ جس سے اللہ دعا کی توفیق ہی چھین لے اور وہ دعا نہ کرے

   🫧نبی کائنات ﷺ نے فرمایا:

(( لاَ يَرُدُّ الْقَضَا ٕ إِلاَّ الدُّعَاءُ ))    (سلسله احادیث صحیحه: 3039)

"دعا تقدیر کو بدل دیتی ہے۔"

   🫧نبی کائناتﷺ نے فرمایا :

 (( اَفْضَلُ الْعِبَادَةِ الدُّعَاءُ ))   (سلسله احادیث صحیحه: 3066)

"سب سےافضل ترین عبادت دعا ہے۔"

   🫧نبی کائناتﷺ نے فرمایا:

(( اِنَّ اللَّهَ حيِىٌّ كريمٌ يستحي إذا رفعَ الرَّجلُ إليْهِ يديْهِ أن يردَّهما صفرًا خائبتينِ ))    (جامع ترمذی : 3556)

"اللہ کو شرم اور حیا آتی ہے کہ بندہ اللہ سے مانگے اور اللہ اس کے ہاتھوں کو رد کر دے "

جس وقت اللہ سے مانگو تو بادشاہ کے دربار میں بادشاہ کی حیثیت کے مطابق مانگو کرو چھوٹی چھوٹی چیزیں نہ مانگا کرو

اللہ تعالی کے بارے میں قبولیت کا مکمل یقین ہو، اور صدق دل سے دعا مانگے؛  اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (اللہ سے مانگو تو قبولیت کے یقین سے مانگو، یہ یاد رکھو! اللہ تعالی کسی غافل اور لا پرواہ دل کی دعا قبول نہیں فرماتا) ترمذی: (3479) اس حدیث کو شیخ البانی  نے "صحیح ترمذی": (2766) میں حسن کہا ہے۔

کثرت سے دعا کی جائے، اس لیے انسان کو اللہ تعالی سے دنیاوی اور اخروی  ہر قسم کی دعا مانگنی چاہیے، خوب الحاح اور چمٹ کر دعا کرے، قبولیت کیلئے جلد بازی سے کام مت لے؛

اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (جب تک کوئی بندہ گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے، بشرطیکہ کہ جلد بازی نہ کرے) کہا گیا: "جلد بازی سے کیا مراد ہے؟" تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (انسان یہ کہے: دعائیں تو بہت کی ہیں، پر مجھے لگتا ہے کہ میری دعائیں قبول نہیں کی جائیں گی، اوراس پر  مایوس ہو کر  دعا کرنا ہی چھوڑ دیتا ہے)    بخاری(6340)  مسلم (2735)

دعا میں پختہ انداز ہو اور گزارشانہ انداز میں دعا نہ کی جائے؛

اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (تم میں سے کوئی یہ نہ کہے : "یا اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے، یا اللہ! اگر تو چاہے  تو مجھ پر رحم فرما" بلکہ دعا مانگتے ہوئے پورے عزم کیساتھ مانگے، کیونکہ اللہ تعالی کو کوئی مجبور نہیں کر سکتا)  (بخاری:6339 مسلم :2679)

ہدایت مانگا کرو ، معافی مانگا کرو ، اللہ سے پوری دنیا جہان مانگا کرو ، اپنے لیے نہیں پورے جہان کے لیے مانگا کرو ، اپنے لیے نہیں اپنی ساتھ ساتھ  نسلوں کے لیے مانگا کرو جس وقت اللہ آپ کو مانگنے کی توفیق عطا فرما دے گا ۔

سیدنا  عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جس وقت اللہ مجھے مانگنے کی توفیق دے دے  مجھے اس چیز کا ڈر ہی ختم ہو جاتا ہے کہ میرا اللہ میری دعا کو رد کرے گا اس لیے کہ اللہ دعا کی توفیق دیتا ہی اس کو ہے جس کی اللہ نے قبول کرنی ہو

       🥀دعا کی قبولیت کے اہم واقعات🥀

  1️ 

         امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے اتنی سخت تکلیف ہوئی  کہ میں ایسی جگہ پہنچ گیا جہاں نہ کوٸی ڈاکٹر میسر تھا اور نہ کوئی دوا میسر تھی تو میں نے اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعا کی اور ہاتھ رکھ کر سورة الفاتحہ پڑھی تو زندگی میں مجھے تکلیف اور درد نامی چیز نہیں ہوئی۔

 امام ابن قیم بہت بڑے طبیب اور حکیم بھی ہیں طب نبوی کی سب سے بڑی اور اچھی کتاب امام ابن قیم علیہ رحمہ نے لکھی ہے

  2️

        علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ کے متعلق آتا ہے کہ انہوں نے جنت البقیع میں اللہ کے حضور دعا کی تو کیسے اللہ نے  ان کو جنت البیقع میں جگہ دی ۔لاہور میں بم بلاسٹ ہوا اس کے بعد بیمار رہے  کہاں  ہسپتال پھر سعودیہ عرب میں کیسے گئے  اور سعودیہ عرب میں جس جگہ پر کھڑے ہو کر انہوں نے دعا کی تھی بلکل اسی جگہ پر اللہ تعالی نے انہیں جنت البقیع میں جگہ عطا فرمائی۔

مولانا عبدالمجید ندیم وہ کہتے ہیں میں نے اور انہوں نے مل کر دعا کی تھی اللہ نے ان کی دعا قبول کر لی اور میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ میری بھی دعا قبول فرمائے گا

  3️

انہی کے متعلق آتا ہے ہسپتال میں اتنی شدید پتھری کی  درد اتنی تھی کہ ڈاکٹروں نے جواب دے دیا کہ آپریشن کے بغیر یہ معاملہ حل ہی نہیں ہو سکتا سعودیہ عرب کے ہسپتال کا سسٹم ایسا ہے وہ اس(آپریشن)  کے بغیر چھٹی نہیں دیتے

 مولانا ابو بکر قدوسی حفظہ اللہ اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ علامہ صاحب ہسپتال سے دیوار پھلانک کے باہر نکلے اور بیت اللہ کی طرف آٸے علامہ صاحب فرماتے ہیں جس وقت میں نے بیت اللہ کے ساتھ چمٹ کر دعا کی میں نے آب زم زم پیا اور آب زم زم پینے کے بعد مجھے پیشاب کی حاجت ہوئی  وہی ڈاکٹر جس نے جواب دیا تھا تو وہ دعا کرنے سے اللہ نے پوری زندگی کے لیے درد کو ختم کر دیا

  4️

حافظ عبداللہ ابن عساکر نے یہ واقعہ لکھا ہے کہ ایک آدمی گھڑ سوار تھا وہ سواریوں کو لے کر جاتا تھا اس کی سوار میں چور ڈاکو لٹیرے بیٹھ گئے انہوں نے کہا اس راستے سے نہیں اس راستے سےآپ نے جانا ہے جس وقت وہ ایسی جگہ لے گئے جہاں نہ بندہ نہ بندے کا شیطان کئی چیز کوئی اس کا مددگار نہیں ہے سوائےے رب رحمن کے جس وقت اسے نیچے اترنے کا کہا تو مالک نے کہا دیکھو گھوڑا لے لو ، سواری لے لو ، پیسہ روپیہ لے لو سب کچھ لے لو بس میری جان بخش دو تو وہ کہنے لگے سب کچھ تو ہمارا ہے ہی لیکن تیری جان بھی لیں گے تو مالک نے کہا بس پھر دو رکعت نماز پڑھنے کی مجھے اجازت دے دو اس کے بعد جو دل میں آتا ہے وہ کرو اللہ کے سر بسجود ہو کر اس نے اللہ اکبر کہا دو رکعت اس آدمی نے نماز پڑھی وہ کہتے ہیں میں سورة فاتحہ بھول گیا ، سبحان ربی الاعلی باقی چیزیں بھول گیا بس ایک آیت اللہ نے میرے ذہن میں ڈالی "اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَ یَكْشِفُ السُّوْٓءَ وَ یَجْعَلُكُمْ خُلَفَآءَ الْاَرْضِؕ-" (سورة النمل آیت نمبر 62) ابھی سلام پھیڑنا تھا جس وقت سلام پھیڑا ایک گھڑ سوار تیز تلوار لہراتا ہوا آیا ان کی گردنوں کو اڑایا آخر میں سلام کیا اور اللہ اکبر کا جواب دیتے ہوٸے واپس گئے پوچھا کسی کی طرف سے تو کہا اس جنگل میں جس کو تو نے پکارا ہے اس کی طرف سے میں تیری مدد کے لیے آیا ہوں

 ہم روزانہ نمازیں پڑھنے والے پتہ نہیں کیسے مسئلے حل نہیں ہوتے؟

     5️

کوئی کتنا بھی پریشان ہو ایک بہت بڑے امام ان کے متعلق آتا ہے اتنی زندگی اور موت کی کشمکش میں بیمار پڑے ان کے لیے دعائیں شروع ہوئیں ایک بڑھیا عورت ان کی شاگرد تھیں انہوں نے اللہ کے حضور رات میں دعا کی کہ یا اللہ تو امام صاحب کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا  فرما ان کو اللہ تعالی نے خواب دیکھایا کہ امام صاحب کو کہو کہ فلاں جگہ یا مسجد میں کنویں کا انتظام کر دیں اللہ تعالی آپ کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے دے گا یونہی ہوا کہ  انھوں نے کنویں کا اہتمام کیا تو  اللہ تعالی نے   انہیں اپنی   رحمت سے شفا عطا فرما دی ۔ 

اللہ تعالی سے دعا ہے اللہ ہمیں زیادہ سے زیادہ دعا مانگنے کی توفیق عطا فرمائے  اور ہم سب سے راضی ہو جائے

آمین ثم آمین یا رب العالمین

 

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center