دعا مانگ لیجیئے
بسم
الله الرحمٰن الرحيم
سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي السَّمَاءِ وَسُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي الأَرْضِ وَسُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا بَيْنَ ذٰلِكَ وَسُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا هُوَ خَالِقٌ وَاللهُ أَكْبَرُ مِثْلُ ذٰلِكَ وَالْحَمْدُ لِلهِ مِثْلُ ذٰلِكَ وَلا إِلٰهَ إِلا اللهُ مِثْلُ ذٰلِكَ وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللهِاَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓی إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌاَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍكَمَا بَارَكتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد🕋🤲 اَللّٰهُمَّ رَحمَتَكَ اَرجُوْا فَلاَ تَكِلْنِى اِ لَى نَفْسِى طَرْفَةَ عَيْنٍ وَّ أَصلِح لِىْ شَاْنِى كُلَّهُ لَآ إِلٰهَ إِلَّآ أَنْتَ
🤲 اے اللہ ! میں تیری رحمت کی امیدوار ہوں ، پس ایک
لمحے کے لیے بھی مجھے میرے نفس کے حوالے نہ کر اور میرے سب کام سنوار دے تیرے سوا
کوئی معبود نہیں
🤲 یاالله
رب العرش العظیم
ھمیں ایسا بنادے کہ جیسا تجھے پسند ہو
🤲 اللہ ہم جس راستے سے بھی گزریں اس خطہ زمین کا ایک
ایک ذرہ قیامت کے دن ہمارے حق میں گواہی
دے کہ اس پر اللہ تیرا ذکر کیا گیا تھا
🤲اللہ ہمیں تیرا بہت زیادہ شکرگزار بنا ہر نعمت کے ہم
قدردان ہوں
ہمیں ضائع کرنے سے باز رکھکہ بندوں کا نعمتیں
ضائع کرنا تجھے سخت ناپسند ہے
🤲اللہ سب کو یہ شعور عطا کردے کہ تجھے قطعی طور پر
پسند نہیں کہ بندے نعمتوں کی ناقدری کریں اس صورت میں تُو نعمتوں سے محروم کردیتا
ہے اللہ رحم کردے
🤲 یا
رب العالمین
ھمارے بچوں کو تہزیب یافتہ بنادے ایمان پر
جمادے
انہیں سلامتی عطا کر نیکیوں میں سبقت لے
جانے والا بنادے
🤲 یاالله
اکرم الاکرمین
ہمیں اولاد اور ہمارے پیاروں کا کوئی غم نہ
دینا
ہر رنج و الم کو کوسوں دور رکھنا
سب کو خوش و خرم خوشحال رکھنا اچھی اور لمبی
ایمان والی زندگی عطا فرمانا
🤲 اللہ ہمیں ہر وقت باوضو رہنے والا بنا
طہارت کی طرف خصوصی توجہ دینے کی توفیق دے
دے کیونکہ عبادت کی قبولیت کی بنیاد ہی طہارت کے عین اصولوں پر مبنی ہے
کیوں کہ طہارت نہیں تو عبادت قابل قبول نہیں
🤲 اللہ زندگی بھر ہم سے وضو کے ، نماز کے ، روزے کے ،
زکاة کے اور حج و عمرہ کے ارکان و فرائض میں جو بھی کمی کوتاہیاں انجانے میں سرزد
ہوگئیں ہیں انہیں معاف کردے
🤲 یارب ہمیں صلہ رحمی کرنے والا بنا قطع رحمی سے بچا ہمارے معاملات درست کردے
🤲 اللہ ہمیں اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کرنے کی
توفیق دے دے
ہمارے حقوق میں اگر کسی کی طرف سے کوتاہی
ہوتی ہے تو ہمیں صبر کی توفیق دے درگزر کرنے والا بنادے
🤲اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلمُؤمِنِينَ وَالمُؤمِنَات وَالمُسلِمِينَ وَالمُسلِمَات اَلأَحيَاءِ مِنهُم وَالأَموَات رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا
إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ وَاَلحِقنَابِالصَّالِحِين
آمین یَا
رَبَّ العَالَمِین
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ
مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ
حَمِيدٌ مَّجِيدٌ
اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ
مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكتَ عَلٓى إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ
مَّجِيد
_____
السلام
عليكم ورحمة اللّٰه وبركاته__
🖊️_نصیحت
اگر ہم چاہتے ہیں کہ اللہ تعالی ہم کو معاف
کردے تو توبة النصوح سے اللہ سے رجوع کرنا اشد ضروری ہے اور دوسروں کو معاف کردینا
اپنی انا کو چھوڑ دینا یقین جانیے اسی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے
!!.....