8 مصیبتوں سے نجات حال کرنے کی دعا
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

8 مصیبتوں سے نجات حال کرنے کی دعا

 

 آٹھ مصیبتوں سے پناہ کی دعا

8 مصیبتوں سے نجات حال کرنے کی دعا


 (( اَللّٰهُمَّ  اِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَغَلَبَةِ الرِّجَال))

مسلم/حدیث:۳۰۰۵۔ کتاب الزھد/باب قصۃ اصحاب الاخدود۔

(2)  )) اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ، وَقَهْرِ الرِّجَالِ))

’’ اے اللہ ! میں پناہ چاہتا ہوں تیرے ذریعے سے پریشانی اور غم سے، عاجز ہونے اور کاہلی سے اور بزدلی اور بخل سے قرض کے بوجھ اور لوگوں کے تسلط سے۔‘‘     ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانی ختم ہو جائے گی

وہ آٹھ مصیبتیں جو انسان کی زندگی برباد کر دیتی ہیں

کوئی بندہ جب اللہ تعالیٰ سے غافل ہوتا ہے  یا کوئی گناہ کرتا ہے تو اس پر بہت سی مصیبتیں آتی ہیں مگر ان مصیبتوں میں سے ’’آٹھ‘‘ بہت خطرناک ہیں …یہ آٹھ مصیبتیں انسان کی زندگی برباد کر دیتی ہیں اور اس کی آخرت کو بھی خطرے میں ڈال دیتی ہیں اس لئے ہمیں سکھایا گیا کہ ہر دن صبح اور شام ان آٹھ مصیبتوں سے بچنے کی دعاء مانگا کریں عجیب بات یہ ہے کہ شیطان ان آٹھ مصیبتوں کے تیرہر صبح اور ہر شام ہم پر چھوڑتا ہے…پس جو انسان صبح شام اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آ جاتا ہے…وہ بچ جاتا ہے…اور جو یہ پناہ نہیں پکڑتا وہ ان تیروں میں سے کسی ایک یا زیادہ تیروں کاشکارہوجاتاہے
قیمتی دعاء

ان آٹھ مصیبتوں سے حفاظت کی دعاء… کئی احادیث مبارکہ میں آئی ہے… صحیح بخاری میں تو یہاں تک آیا ہے کہرسول اللہ ﷺ کثرت کے ساتھ یہ دعاء مانگتے تھےبس اسی سے اہمیت کا اندازہ لگا لیں حضور اقدس ﷺ معصوم تھے، محفوظ تھے اور شیطان کے ہر شر سے پاک تھے… مگر پھر بھی اس دعاء کی کثرت فرماتےابو داؤد کی روایت میں ہے کہ حضور اقدس ﷺ دن کے وقت مسجد تشریف لے گئے تو وہاں اپنے صحابی حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ کو بیٹھا پایا پوچھا کہ نماز کا تو وقت نہیں پھر مسجد میں کیسے بیٹھے ہو   عرض کیا…تفکرات نے گھیر رکھا ہے…اور قرضے میں پھنس چکا ہوںفرمایا یہ کلمات صبح شام پڑھا کرو… انہوں نے اہتمام فرمایا تو تفکرات بھی دور ہو گئے اور اللہ تعالیٰ نے سارا قرضہ بھی اُتار دیا یہ دعاء الفاظ کی تقدیم تاخیر اور کچھ فرق کے ساتھ کئی احادیث میں آئی ہے دعاء کے دو صیغے یہاں پیش کئے جا رہے ہیں …جو آسان لگے اُسے اپنا معمول بنا لیں

وہ آٹھ مصیبتیں یہ ہیں:

))  الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ((
غم ،پریشانی، سستی، کاہلی، کنجوسی،بزدلی، قرض کا بوجھ ،لوگوں کا غلبہ ،

الفاظ کا ترجمہ ایک بار پھر اختصار کے ساتھ سمجھ لیں

’’ 1الْهَمِّ‘‘    تفکرات کو کہتے ہیں مستقبل  کی فکریں، پریشانیاں ، فضول پریشان کرنے والے منصوبے اور خیالات

 2الْحَزَنِ‘‘    غم کو کہتے ہیں ماضی کے واقعات کا صدمہ اور غم ایک دم اُبھر کر دل پر چھا جائے حالانکہ حدیث شریف میں آیا ہے  ’’کوئی بندہ ایمان کی حقیقت کو اس وقت تک نہیں پا سکتا جب تک اسے یہ یقین نہ ہو جائے کہ جو کچھ اسے پہنچا ہے وہ اس سے رہ نہیں سکتا تھا اور جو کچھ اس سے رہ گیا وہ اسے پہنچ نہیں سکتا تھا۔‘‘(مسند احمد)
یعنی جو نعمت مل گئی وہ ملنا ہی تھی اس سے زیادہ نہیں مل سکتی تھی جو تکلیف آئی وہ آنی ہی تھی اس سے بچا نہیں جا سکتا تھا اور جو کچھ نہیں ملا وہ نہیں ملنا تھا خواہ میں کچھ بھی کر لیتا مطلب یہ کہ اللہ کی تقدیر پر ایمان اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر پر راضی ہونا یہ غم کا علاج ہے

’’ 3وَالْعَجْزِ‘‘ کا مطلب اچھے کاموں اور اچھی نعمتوں کو پانے کی طاقت کھو دینا…اس میں کم ہمتی بھی آ جاتی ہے

’’ 4 وَالْكَسَلِ ‘‘   کا مطلب سستی یعنی انسان کے ارادے کا کمزور ہو جانا میں نہیں کر سکتا  میں نہیں کرتا
’’ 5 الْجُبْنِ ‘‘     بزدلی، موت کا ڈر، اپنی جان کو بچانے کی ہر وقت فکر اللہ تعالیٰ نے جان دی کہ اس کو لگا کر جنت پاؤ مگر ہم ہر وقت جان لگانے کی بجائے جان بچانے کی سوچتے ہیں اللہ تعالیٰ نے جان دی تاکہ ہم اسے لگا کر دین کو غلبہ دلائیں، اسلامی حرمتوں کی حفاظت کریں امت مسلمہ کو عزت دلائیں مگر ہم جان بچانے کے لئے ہر ذلت برداشت کرنے پر تیار ہو جائیں  اسے ’’ جبن ‘‘ کہتے ہیں

 6 وَالْبُخْلِ ‘‘    مال کے بارے میں کنجوسی کرنا مال سے فائدہ نہ اٹھانا مال جمع کرنے اور گننے کی حرص میں مبتلا ہو کر  مال کا نوکر اور ملازم بن جانا اور مال کے شرعی اور اخلاقی حقوق ادا نہ کرنا

 7غَلَبَةِ الدَّيْنِ ‘‘ قرضے کا بری طرح مسلط ہو جانا فضول قرضے لینے کی عادت پڑ جانا  قرضوں کے بوجھ تلے دب جانا

 8 وَقَهْرِ الرِّجَالِ  |  وغَلَبَةِ الِّرجَالِ‘‘    لوگوں کے ہاتھوں ذلیل ، رسوا ، مغلوب اور مقہور ہونا

 

اللہ تعالیٰ میری اور آپ سب کی ان آٹھ آفتوں اور تمام آفتوں سے حفاظت فرمائے
آمین یا ارحم الراحمین

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center