جادو کی علامات
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

جادو کی علامات


جادو کی علامات

اولاد کی بندش، جادو کی علامات



ہم ان علامات کی طرف اشارہ کرتے جائیں جن سے ظاہر ی طور پر انداز ہ کیا جاسکتا ہے کہ شاید جادو کا معاملہ چل رہا ہے ۔

یہاں ہم مختصراً چند ایسے نقصا نات کا ذکر کرتے ہیں جوعام طور پر دیکھنے میں آتے ہیں ۔ ان کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ جادو کی صرف یہی چند قسمیں ہیں۔ بلکہ ان کا تذکرہ محض اپنے قارئین کو جادو کی پہچان کے قریب تر لانے کے لئے کر رہے ہیں۔

(۱) میاں بیوی کی جدائی :

بعض دفعہ جادو کی وجہ سے میاں اور بیوی کے درمیان نفرت اور پھوٹ پید ا کردی جاتی ہے ۔ جو چلتے چلتے طلاق تک جاپہنچتی ہے۔ اگر دیکھیں کہ میاں اور بیوی بات بے بات پہ لڑپڑتے ہیں یا بلا وجہ ایک دوسرے پر نکتہ چینی اور اعتراضات کی بوچھا ڑ کرتے ہیں اور بعد میں سر پکڑکے بیٹھ جاتے ہیں کہ یہ ہم نے کیا کیا ؟ تو پانی سروں سے اونچا ہونے سے پہلے کسی ماہر معالج سے رابطہ کرلیں یا آگے آنے والے اعما ل کا انتخاب کرلیں۔

(۲) بیوی / خاوند سے نفرت :

بعض دفعہ کسی کو کسی گھر سے اکھا ڑنے کے لئے ایسا جادو کیا جاتا ہے کہ وہ شخص ہر جگہ خوش باش رہتا ہے لیکن اس گھر (یا دکان وغیرہ ) میں آتے ہی اس کا دل اداس اداس، پریشا ن پریشان سارہنے لگتا ہے ۔وہاں گھٹن سی محسوس ہوتی ہے جو وہاں سے باہر نکلتے ہی ختم ہوجاتی ہے۔

(۳)گھر میں دل نہ لگنا:

بعض دفعہ میا ں بیوی میں مشترکہ نفرت کی بجائے یکطرفہ نفرت کا عمل کیا جاتاہے۔ اگر میاں پر جادو کیا گیا ہے تو وہ بیوی سے نفرت کرنے لگے گا اور بیوی پر کیا گیا ہے تو وہ خاوند سے نفرت کرنے لگے گی۔ کسی کسی وقت جب وہ شخص (میاں یا بیوی ) اس سحری جال سے باہر آتا ہے تواسیاحساس ہوتا ہے کہ یہ میں کیا کر رہا ہوں ؟ لیکن بعد میں بے اختیار وہ دوبارہ وہی حرکت کرتا ہے ۔

(۴)نامعلوم بیماری :

کچھ لوگ کسی سے انتقام لینے کے لئے اس پر نا معلوم بیماری مسلط کر دیتے ہیں۔ بے جہت،بے سمت اور نامعلوم بیماری کا کوئی سر اپکڑا نہیں جاتا ۔ کبھی سر میں تکلیف ہے تو کبھی گھٹنوں میں ! کبھی معدے میں درد ہے تو کبھی کمر میں ! ایک بیماری جاتی نہیں کہ دوسری آدھمکتی ہے۔ اکثر اوقات بیماری ڈاکٹروں کی سمجھ سے بھی باہرہوتی ہے اور میڈیکل ٹیسٹ میں بھی ظاہر نہیں ہورہی ہوتی (یہ ہمارا روزمرہ کا مشاہد ہ ہے)۔

(۵) پورا گھر بیمار رہتا ہے :

بعض دفعہ بیماری کسی شخص کی بجائے پورے گھر پر مسلط کردی جاتی ہے ۔ کبھی کوئی گر پڑتا ہے کبھی کوئی ! ایک بیمار ابھی صحت یاب ہوا نہیں کہ دوسرا بستر پہ پڑگیا ۔ گھر سے دوائیں نکلنے کا نام نہیں لیتیں ۔

(۶) رشتے کی بندش :

لڑکی خوبصورت بھی ہے، تعلیم یافتہ بھی، جہیز کی بھی پر ابلم نہیں، عمر بھی مناسب ہے، رشتے موجود بھی ہیں ۔ لیکن رشتہ کہیں طے نہیں ہوپاتا ۔ یا تو رشتہ گھر تک پہنچتا ہی نہیں! اگر کوئی بھولے سے آہی جائے تو رشتہ طے نہیں ہوتا۔

(۷)اولاد کی بندش :

میاں بیوی دونوں کی میڈیکل رپورٹ صحیح ہے، مگر اولا د نہیں ہوتی ۔ یا بچے پیٹ میں مر جاتے ہیں ۔ یادوسرے تیسرے مہنیے ہی میں ڈی این سی کرانا پڑجاتی ہے ۔یابچہ پیدا ہونے کے چالیس دن کے اندر اندر پیلے اور سبز رنگ کے دست کرتا ہوا مرجاتا ہے اور مرتے وقت اس کا اکثر جسم بھی سبز ہوگیا ہوتا ہے

۸)رزق کی بندش :

دکان ہے تو دکان نہیں چلتی، ملازمت نہیں ملتی، آمدن میں بے برکتی پڑجاتی ہے۔ جتنیآمدن ہوتی ہے اس سے زیادہ کے غیر ضروری اخرا جات نکل آتے ہیں ۔ رزق اور مال دودلت کے تمام راستے اپنے اوپر بند ہوتے نظر آتے ہیں۔

(۹) حلیہ بگاڑنا :

جوان لڑکوں اور لڑکیوں پر کسی حسد اور جلن کے نتیجے میں یا انتقام کے جذبے سے ایسا جادو بھی کر دیا جاتا ہے کہ ان کا چہرہ بگڑجائے۔ ایسے تو دسیوں کیس ہمارے سامنے آئے ہیں لیکن جادو اور اس کی ہلاکت آفرینی سے آگاہ کرنا مناسب سمجھتے ہیں

(۱۰)کپڑے کٹنا :

بعض دفعہ سحر سے جسم پر اثرات مرتب ہونے کی بجائے کپڑے کٹنا شروع ہوجاتے ہیں۔ الماری میں پڑے پڑے کپڑے کبھی ایسے کٹتے ہیں جیسے کسی نے ریزر سے کاٹے ہوں اور کبھی گو لائی میں کپڑا کاٹا جاتا ہے۔

بعض لوگوں کے کپڑے کٹنے کی بجائے جل جاتے ہیں۔ اور جلتے بھی اس طرح ہیں جیسے کسی نے چھوٹی سی چنگا ری رکھی جس سے تھوڑی جگہ جلی اور باقی کپڑا سلامت ۔ اب باقی کپڑا بھلے سلامت رہے آدمی ایسا سوٹ پہن کر کہاں جائے جس میں تین چار بڑے بڑے سوراخ بن گئے ہوں اور جلنے کا نشان صاف نظر آرہا ہو؟بعض اوقات کپڑوں کے کٹنے کا اثر آدمی کی صحت اور جان پر بھی پڑتا ہے

(۱۱) گا ہک کی بندش :

بعض دفعہ کسی دکان پر ایسا جادو کرایا جاتاہے کہ گاہک اول تو اس میں داخل ہی نہیں ہوتا اور بھولے سے کوئی آہی جائے تو اسے ایسی گھبراہٹ ہوتی ہے کہ جب تک وہ دکان سے نکل نہ جائے، تب تک اسے چین ہی نہیں آتا۔

بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک ہی چیز جس قیمت پر گاہک دوسرے وکاندار سے لینے کو تیار ہے،آپ سے نہیں لیتا، کبھی تو اس سے کم قیمت پر بھی نہیں لیتا.*

(۱۲) دکان، فیکٹری کی بندش :

دکان یا فیکٹری کی بندش میں ایک حربہ یہ ہوتا ہے کہ آپ دکان پر یادفتر اورفیکٹری میں جو نہی اپنی سیٹ پر بیٹھیں آپ کو نیند آنا شروع ہوجائے گی ۔جسم بالخصوص سراور کند ھے منوں وزنی ہوجائیں گے ۔دل میں گھبراہٹ، بے چینی، بے کلی اور اکتا ہٹ پیدا ہونا شروع ہوجائے گی۔

(۱۳)ازدواجی تعلقات سے نفرت :

بعض دفعہ میاں یابیوی کا دل ازدواجی تعلقات سے پھیردیا جاتا ہے ایک فریق کی خواہش کے باوجود دوسرا فریق ازدواجی وظیفے سے اتنا متنفر ہوجاتا ہے کہ وہ اس کا نام لینا بھی گوارانہیں کرتا ۔ آپس میں اٹھنا بیٹھنا اور تعلق صحیح ہے لیکن یہاں آکر وہ فریق (میاں یا بیو ی) اڑیل ٹٹوکی طرح ڈٹ جاتا ہے ۔ یہ عمل زیادہ تر بیوی پر کیا جاتاہے اور اس سے مقصود دونوں میں جدائی اور طلاق کروانا ہوتاہے۔

(۱۴) قوت مردمی کی بندش :

ایک مرد جسمانی اعتبارسے سوفیصد صحیح ہے لیکن اپنی بیوی کے پاس جب جاتا ہے تو وہ ازدواجی عمل کے حوالے سے اپنے آپ کو مکمل ناکارہ پاتاہے۔ ایسے بے شمار واقعات ہمارے گردوپیش میں ہوتے ہیں۔ آگے ہم ان کا نہایت مؤثر حل دے رہے ہیں۔

(۱۵) مقام سے گرانا:

بعض دفعہ حاسدین اپنے حسد کی آگ بجھا نے کے لئے ایسا عمل کرتے ہیں کہ اپنے ٹارگٹ کو اس کے مقام سے گرا دیتے ہیں ۔ وہ اگر کسی بڑے یا اہم عہدے پر ہے تواس عہدے سے سبکدوش ہوجائے گا ۔ سما جی یاسیاسی سطح پر اگر اسے پذیر ائی حاصل ہے تو پذیر ائی کی جگہ لوگ اسپر گند ے انڈے پھینکنے لگیں گے۔

(۱۶) جسم پر نیل کے نشان :

سحرزدہ آدمی کے جسم پر کسی چوٹ یازخم کے بغیر نیل کے نشان پڑنے لگ جاتے ہیں ۔ اگر یہ نشان جسم پر ظاہر ہونے لگیں اور مریض زیادہ معمر بھی نہ ہوتو کسی عامل کو چیک کرائیں ۔ اگر معمر آدمی کو ایسا نظر آئے تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں اسے نمونیہ یا فالج کا خطرہ ہے۔

(۱۷) کندھوں اور سر پر وزن محسوس ہونا:

جس آدمی پر جادوچل گیا ہو کسی تھکن کے بغیر وہ اپنے کند ھوں، گُدی اور سر پر وزن سامحسوس کرتا ہے۔

(۱۸) خون کے چھینٹے / پانی کے چھینٹے :

بعض دفعہ مسحور کے بدن،کپڑوں یاگھر کی دیواروں وغیرہ پر اچانک ایسی جگہ خون کےچھینٹے آگرتے ہیں جہاں کسی کے باہرسے پھینکنے کا امکان نہیں ہوتا۔ اور بعض دفعہ خون کی بجائے پانی کے چھینٹے پڑتے ہیں۔ یہ خطر ے کا واضح الارم ہے ۔ اس کے بجنے کے بعد بھی سوئے رہنا اپنے آپ کو دشمن کے رحم وکرم پر چھوڑنے کے مترادف ہے۔

(۱۹) برے خواب

سحرکے مریض کو بعض دفعہ خواب میں گدلا پانی، کالی بھینسیں، کالے سانپ، بھول بھلیاں، بند گلیاں اور بندراستے نظر آتے ہیں ۔ اگر یہ خواب کثرت سے آنے لگیں یا بار بار قبرستان اور انجان مردے نظر آنے لگیں تو بھی کسی ماہر سے رجوع کرنا چاہیے۔ لیکن اگر اپنے عزیزوں میں سے کوئی مراہو ا شخص نظر آئے تواس سے نہیں ڈرنا چاہیے۔ اس نے آپ ہی کو نظر آنا ہے ،انجان لوگوں کو تو نظر نہیں آنا۔

(٢٠) جسم پر دباؤ پڑنا

یہ مسئلہ آج کل بہت ذیادہ خواتین کے ساتھ ہے رات کو سوتے وقت جسم پر دباؤ پڑتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی نے جکڑ لیا ہو اور حرکت نہیں ہو پاتی پھر آہستہ آہستہ جسم آذاد ہو جاتا ہے*🇵🇰




عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center