جادو ٹونہ اورآسیب کی علامات
درج ذیل علامات میں سےکوئی ایک علامت اگر کسی شخص یا گھر کےاندرپائی جاتی ہو تو اسے شرعی معالج سے تصدیق کرالینی چاہیے جبکہ کچھ علامات تو بجائے خود جادو کی تصدیق کرتی ہیں ۔ ایسی علامات کی موجودگی میں قرآن وسنت کے ذریعے فوری علاج ضروری ہے بصورتِ دیگر غلط نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔
جادو کی علامات دو طرح کی ہیں :
حالتِ نیند کی علامات
حالتِ بیداری اور دورانِ دم ظاہر ہونے والی علامات
حالتِ نیند کی علامات
1.
بےخوابی :انسان کافی دیر تک بالکل سو نہ سکے۔
2.
قلق و ملال :کثرتِ بیداری کی وجہ سے طبیعت میں اکتاہٹ اور گھبراہٹ وغیرہ
رہے ۔
3.
گھٹن : خواب میں ایسامنظر دیکھنا کہ کوئی گلا دبا رہاہے، کوئی پیچھے
لگاہواہےیا سینے کے اوپر دباؤ کی کیفیت ہے اور چاہتے ہوئے بھی کسی کو مدد کے لیے
نہیں بلا پاتا۔
4.
ڈراؤنے خواب : مثلاً خواب میں دیکھے کہ کوئی مجھے قتل کر رہا ہے، کنویں میں
گرارہا ہے،چھت اوربلندی سے پھینک رہا ہےیاگر رہا ہے ۔
5.
خواب میں سانپ،کتے ،بلی ،بھینس جیسے جانور وغیرہ دیکھے ۔
6.
نیند کے دوران دانت پیسنا5
7.
نیند کے دوران ہنسنا یا کلام کرنا
حالتِ بیداری اور دوران دَم ظاہر
ہونے والی علامات
1.
ذکرِالٰہی:نماز،اطاعتِ الٰہی کےکاموں میں رکاوٹ ہونا
2.
اذان یاتلاوت قرآن اورمسنون اذکارسن کربےچین ہونا
3.
نصابی وغیر نصابی کتب،بالخصوص قرآنِ مجید پڑھتےہوئے سر درد،گھبراہٹ اور بے
چینی کا محسوس ہونااور باربار امتحان میں فیل ہونا۔
4.
دائمی سردردہونا
5.
کسی عضو میں ایسادردہوکہ طب انسانی اس کےعلاج سے عاجزآچکی ہو۔
6.
سوچ و بچار میں ذہنی انتشار کا شکار ہونا
7.
ہر وقت سستی وکاہلی کا شکار ہونا
8.
پریشان خیالی ،حواس باختگی اور شدید نسیان کا شکار ہونا
9.
سینےمیں شدید گھٹن کا احساس،کبھی کبھی معدے،کمر ،اور کندھوں میں شدید درد
کا ہونا
10. مختلف اوقات میں دورے پڑنا اورپاگلوں جیسی کیفیت
طاری ہونا
11. کسی خاص جگہ مثلاً گھر یادفتر میں بے چینی
وگھبراہٹ محسوس کرنا
12. کپڑے کَٹ جانا ،جسم پر نشانات،نیل پڑجانایا بلیڈوغیرہ
سے زخم لگ جانا
13. خون اور پانی کے چھینٹے پڑنا
14. گھرمیں تعویذ،انڈے ، سوئیاں، کیل، دالیں ،
مختلف پرندوں، جانوروں کا گوشت، جانوروں كی سِری (اکیلا سر ،بغیر جسم کے) وغیرہ کا
آنا
15. جاگتےہوئےکسی کی موجودگی کااحساس ہونا
16. جاگتے،سوتےڈراؤنی آوازیں سنائی دینا
17. اندھیرےمیں بہت زیادہ خوف محسوس کرنا
18. کثرتِ وساوس اورشکوک وشبہات میں مبتلا ہونا
19. بیوی کو خاوند اور خاوند کو بیوی بدصورت لگنے
لگے جب کہ وہ دونوں خوبصورت ہوں
20. اچانک بیوی یا دیگرافرادکے ساتھ نفرت یا محبت میں
حد سے بڑھ جانا6
21. خلوت پسندی اورخاموشی کو ترجیح دینا اور محفلوں
سے ہمیشہ دور رہنا
22. ساکن چیزکومتحرک اور متحرک چیزکوساکن دیکھنا
23. بے تکی باتیں کرنا ،ٹکٹکی باندھ کر ٹیڑھی نگاہ
سے دیکھنا
24. کسی بھی کام کو مستقل بنیادوں پر نہ کر سکنا
25. عضوی مرگی کا ہونا7
26. جدید آلات کے ذریعہ مثلاً موبائل،فیس بک وغیرہ
پر نہ سمجھ آنے والے پیغامات موصول ہونا
حوالہ جات
5. الردّالمبین علی بدع المعا لجین
از ابراہیم عبد العلیم عبد البر :ص96
6. تفسیرابن کثیر1؍144،السحروالحسد:ص:85،الصارم
البتاراز وحید عبد السلام بالی:ص81
7. الردّالمبین علی بدع المعا لجین
از ابراہیم عبد العلیم عبد البر:ص76