عاجزی کی لذت اور کِبر کا پہاڑ
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

عاجزی کی لذت اور کِبر کا پہاڑ

 

🎤معلم  ومربی🎤حافظ شفیق الرحمن زاہد

📌عاجزی کی لذت اور کبر کا پہاڑ  

 

عاجزی کی لذت اور کِبر کا پہاڑ

شخصیت کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ 

انسان کی شخصیت کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ انسان کی انا پرستی ہے. انسان کے اعمال اور اس کے افکار کا بڑاپن کہ انسان اپنی ذات میں اپنے اعمال میں اپنے آپ کو بڑا محسوس کرتا ہے----

انا پرستی اور کبر کے نقصانات

١... سب سے پہلے انسان اپنے آپ سے محروم ہوجاتا ہے-

٢...علم وحی اور علم شرعی سے محروم ہوجاتا ہے-

 اس لیے کہ دنیا کا سب سے پہلا گناہ انا ہے ابلیس کا بھی پہلا گناہ انا ہے شیطان کا شیاطنت کا پہلا گناہ انا ہے، خالص نمازی آدمی ہو اپنی ناک رب کے سامنے زمین پر لگاتا ہو وہ ناک کا دعویٰ نہیں کر سکتا کہ میں کسی کو بلاؤں تو میری ناک نہیں رہتی..... ستر دفعہ زمین پر رب کے حضور ناک لگانے والا اپنی ناک کی بات نہیں کر سکتا اور نہ ہی بات کرتا اچھا لگتا ہے.

 

انا خیر کس اعتبار سے؟؟

میں علم میں، عمل میں، مال کے اعتبار سے بہتر ہوں.

... ہم طلبہ، اساتذہ کو سب سے پہلے اس بت کو توڑنے کی ضرورت ہے.

 🌷انا و تکبر کے بالمقابل عاجزی و انکساری🌷

مال کا فخر نہیں ہونا چاہیے اور اس کے علاوہ دیگر لوازمات زندگی ہیں ان کا کبر نہیں ہونا چاہیے.جو آدمی عجب کا شکار ہوجائے وہ آدمی خود بھی علم سے محروم ہوجاتا ہے اور اس سے لوگ بھی علم لینے سے محروم ہوجاتے ہیں . کبر برائ کا بہت بڑا درجہ ہے اسلام تو کبر کیا عجب سے بھی روکتا ہے.

کِبر کیا ہے؟

خود کو بڑا سمجھنا اور دوسرے کو چھوٹا سمجھنا.

 عجب کیا ہے؟

اپنی ذات کو دیکھ کر خوش ہوتے رہنا، اپنے علم کو دیکھ کر خوش ہوتے رہنا.

🌷عاجزی و انکساری کی مثالیں🌷

 استاد گرامی بابائے قرآت  قاری یحییٰ رسول نگری صاحب رحمہ اللہ رحمۃ واسعہ کو وفات سے چند دن پہلے دیکھا کہ اپنے استاد گرامی ڈاکٹر حافظ عبد الرحمن مدنی صاحب ان کے پاؤں ایسے دبا رہے ہیں جیسے چھوٹا بچہ ہو حالانکہ خود شیخ سدیس اور شیخ شریم جیسے شیوخ کے بھی استاد ہیں.

قاری ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ  نماز تراویح پڑھاتے تھے  اعلان کیا گیا  کہ آپ کے استاد کا ادارہ ہے اس کے لیے کچھ  سپانسر اور اس طرح کی چیزوں کی ضرورت ہے. قاری صاحب مصلہ رسول  ﷺ سے اٹھے اور جوتوں والی جگہ پر اپنا رومال بچھا کر بیٹھ گئے. ان کے استاد یہ واقعہ سناتے وقت رو پڑے کہ ابراہیم  اس میں عمر میں جب لوگ اس کے جوتے اٹھانے میں فخر محسوس کرتے ہیں  میرے  لیے اپنے سر کا رومال بچھا کر بیٹھ گیا. یہی وجہ ہے جب آپ دنیائے فانی سے رخصت ہونے لگے تو کہنے لگے اگر اللہ نے مجھ سے پوچھا کہ دنیا میں کیا کر کے آئے ہو  تو میں کہوں گا کہ میں اپنا شاگرد ابراہیم میر محمدی پیدا کر کے آیا ہوں  -

¦~ حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ عاجزی انکساری کی اعلی مثال تھے اور ان کے شاگرد اس سے بھی آگے بڑھ کر تھے - جب وہ فوت ہونے لگے ان سے پوچھا گیا کہ حضرت (دنیا میں) کیا چھوڑ کر جا رہے ہیں کہنے لگے تو یحیین چھوڑ کر جا رہا ہوں.ایک یحیی شرق پوری صاحب اور دوسرے  یحییٰ میر محمدی صاحب..... امید ہے کہ اللہ نجات فرمادے گا.

عاجزی اور انکساری اتنی بڑی چیز ہے کہ آپ اندازہ نہیں کر سکتے.

 💐 ہمارے اندر  "کچھ بھی نہ" ہو تو ہم سب کچھ بننے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے اندر "سب کچھ" تھا  مگر وہ "کچھ" کا بھی اظہار کرنے سے ڈرتے تھے💐 .

شیطان کا تکبر :

]قَالَ أَنَا۠ خَيْرٌ مِّنْهُ ۖ خَلَقْتَنِى مِن نَّارٍ وَخَلَقْتَهُۥ مِن طِينٍ[        ]سورة ص:  76[

میں بہتر ہوں اس کے مقابلے میں تو نے پیدا کیا ہے مجھے آگ سے اور پیدا کیا ہے اسے مٹی سے - - - -

کوشش کریں اپنے اندر عاجزی انکساری لائیں. 33 دفعہ اللّٰہ اکبر پڑھیں اور آپ میں اپنی اللہ کی کبریائی اور اپنی چھوٹائ کا اعتراف نہ ہو تو اس کا مطلب ہے آپ 33 مرتبہ اپنے دعوے میں جھوٹے ہیں.

اللّٰه اکبر کا مطلب کیا ہے؟

سب بڑوں سے بڑا اللہ ہے اور میں سب چھوٹوں سے چھوٹا ہوں. پوری طرح اعتراف ہو کہ میں واقعتا چھوٹا ہوں. علم میں، عمل میں چھوٹا ہوں.

🌷عاجزی انکساری کی علامات و اوصاف 🌷

یہ چیزیں آجائیں تو پتہ چلتا ہے اس بچے میں انا نامی چیز نہیں اس میں عاجزی اور انکساری ہے -

١... اساتذہ کی خدمت

٢...والدین کی خدمت

حتی کی والدین کے چھوٹے سے چھوٹے کام کرنا اپنے لیے فخر محسوس ہو.

استاد کی خدمت ایسے ہونی چاہیے کہ بندہ مارا مارا پھرے کہیں سے استاد کی خدمت کر لوں.  کسی چیز کی کپڑوں جوتوں کی پرواہ نہ ہو.

 

قاری عبدالسلام عزیزی صاحب ان کا بھی ملک پاکستان میں نام ہے فرماتے ہیں میں استاد کی خدمت میں پاؤں دبا رہا تھا دباتے دباتے وہ سو گئے دو ڈھائ گھنٹے گزر گئے میرے دل میں خیال آیا کہ میں نے ان کی دعا لے کر جانا ہے دعا لیے بغیر نہیں جانا دل میں ساتھ استاد کے لیے دعا بھی کرتا جا رہا تھا جب استاد صاحب کی آنکھ کھلی کہتے ہیں وہ پریشان ہوگئے کہ بیٹے ابھی تک دبا رہے ہو کہنے لگے مجھے یہی خیال تھا کہ استاد کے آرام میں خلل پیدا نہ ہو بلکہ ان کو اور زیادہ آرام ملتا جائے.  استاد صاحب کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور میری بھی آنکھوں میں آنسو آگئے استاد صاحب نے دعا دی کہ بیٹے اللہ تجھے عزتوں سے بھر دے قاری عبدالسلام صاحب کا کہنا ہے اس کے بعد میری عزتوں میں اللہ نے اضافہ ہی کیا ہے کمی نہیں آنے دی.

 

🌷عاجزی اور انکساری میں ایمان کی لذت ہے 🌷

 عاجزی انکساری میں کبر سے کہیں زیادہ لذت ہے. ہر بندہ فائیو سٹار ہوٹل کا مہمان نہیں ہوتا جو عاجزی انکساری اختیار کرتا ہے  اللہ کے فائیو سٹار ہوٹل کا مہمان بنتاہے . یہ نیکی کے میوے ہیں اور بہت قیمتی میوے ہیں ان کی لذت عام آدمی کو نہیں ملتی اس کے لیے خاص بننا پڑتا ہے اور خاص بننے کے لیے خاص کرنا پڑتا ہے💞 (اللہ ہمیں خاص بننے اور خاص کرنے کی توفیق عطا فرمائے)

اللہ سے دعا ہے اللہ ہم سب کو صحیح معنوں میں عاجزی انکساری اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے کبر و عجب سے ہمیں  اور ہماری نسلوں کو بھی دور فرمادے آمین ثم آمین یا رب العالمین.

 

 

♾️ وما توفیقی الا اللّٰه ♾️

 

 55

 

 

 


عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center