اســم اعظـــم کے ذریعے سے مانگی گئی دعا کی فضیلت
▪سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ
◐ وہ رســـــول اللہ ﷺ کے سـاتھ بیٹھے ہوئے تھـے
★ اور ایک شـخص نمــاز پڑھ رہا تھـا،
( نماز سے فارغ ہو کر ) اس نے دعــا مانگی:
«اللَّهُـــمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْمَنَّانُ بَدِيعُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ،»
📍اے اللہ! میں تجـھ سے مانگتا ہوں اس وسیلے سے کہ: ساری و حمد تیرے لیے ہے، تیرے سوا کوئی اور معبود نہیں، تو ہی احسان کرنے والا اور آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والا ہے، اے جلال اور عطاء و بخشش والے، اے زندہ جاوید، اے آسمانوں اور زمینوں کو تھامنے والے!
❈یہ سـن کر نبی اکــرم ﷺ نے فـــــــرمـایا:
★• اس نـے اللہ سے اس کے اس اســم اعظـــم (عظیم نام) کے حــوالے سے دعـــــا مـانگی ہے
❖ کہ جب اس کے حـوالے سے دعــــا مـــانگی جـاتی ہـے تو وہ دعــا قبول فــــــرماتا ہے اور
★• ســـوال کیا جـاتا ہے تو وہ دیـتا ہے ۔
سنن ابی داود:1495