جنات اور شیاطین سے بچاؤ کی تدابیر
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

جنات اور شیاطین سے بچاؤ کی تدابیر

 

جنات اور شیاطین سے بچاؤ کی تدابیر

جنات اور شیاطین سے بچاؤ کی تدابیر



جنات و شیاطین کے شر سے محفوظ رہنے کے لیے درج ذیل امور کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے:

1.  اپنی نیت کو ہر وقت خالص رکھنا

2.  اپنے عقائد درست رکھنا اور عبادات میں بھر پور محنت کرنا،خصوصاً نماز کا اہتمام کرنا

نظر بد سے بچنے کی دعا

3.  ہر دم اللّٰہ تعالیٰ پرمکمل توکل اور بھروسہ رکھنا

4.  ہر وقت تقویٰ اورخوفِ الٰہی کو دل میں جگہ دینا

5.  پورے دین پر استقامت اختیارکرنا خصوصاًارکان اسلام کی پاسداری کرنا

6.  صبح و شام کے مسنون اذکار کی پابندی کرناجادوسے بچنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

7.  کسی بل میں پیشاب کرنے یا ہڈی اور لید وغیرہ سے استنجا کرنے سے پرہیز کرنااور دعائے بیت الخلا «بسم الله اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث» پڑھ کر پیشاب کرنا۔

8.  اس موذی مرض سے بچنے کے لیے ہر وقت اللّٰہ جل جلالہٗ سے مدد طلب کرنا

9.  ہر کام کی ابتدا میں بسم الله الرحمٰن الرحیم پڑھنا

10.  دینی حوالےسے معاشرےمیں پھیلی ہوئی ہر طرح کی بدعات و خرافات سے دور رہنا،خصوصاً شرک ، کفر و نفاق سے اجتناب کا اہتمام کرنا، نیز کتاب و سنت سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنا

11.  حرام خوری اور حرام کاری سے اپنی زبان، نگاہ اور پیٹ کو محفوظ رکھنا

12.  شیطانی آلات اوربدکاری کاپیش خیمہ یعنی موسیقی ،گانے وغیرہ سننے سے مکمل پرہیز کرنا

13.  غیر محرم عورتوں سے بد نظری ،خلوت اور مصافحہ کرنے سے اجتناب کرنا کیونکہ یہ شیطان کے جال اور پھندے ہیں۔

14.  بدن،جگہ اورکپڑوں کی طہارت کامکمل اوربغیرکسی کوتاہی کے فوری اہتمام کرنا خصوصاً بچوں اور اپنے پیشاب کے چھینٹوں سے، حالتِ جنابت واحتلام اور حالتِ حیض وغیرہ سے۔

15.  زیادہ دیر غصّے ، نفسیاتی اور شہوانی خیالات میں اُلجھے رہنے سے بچنا

16. ویران مقامات،حمام ،قبرستان وغیرہ میں ٹھہرنااور بالخصوص اندھیرےمیں اکیلےسونا یا بیٹھنا انتہائی نقصان دہ ہے۔

17.  گھریلو اور خاندانی ناچاکیوں سے حتیٰ الوسع اجتناب کرنا۔ آپس میں صلہ رحمی اور محبت و پیار کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کرنا

جنات اور شیاطین سے بچاؤ کی تدابیر
18.  صبح نہار منہ سات عجوہ کھجوریں کھانا

19.  قرآنی آیات اور مسنون اذکار کے سوا کوئی وظیفہ خاص تعداد ،خاص اوقات اورمتعین جگہوں میں بیٹھ کر نہ پڑھنا ۔

20.  کثرت سے صدقہ وخیرات کرنا

21.  اعمال صالحہ کو اپنی حقیقی غذا سمجھنا

22.  پردے کی مکمل پابندی کرنا

23.  عورت کے لیے ناخن بڑھانے، مساج کرنے اور بال کٹوانے سے بچنا

24.  مرد کے لیے داڑھی کٹوانے، شلوار ٹخنوں سے نیچے رکھنے سے گریز کرنا

25. غیبت ،حسد ، کینہ جھوٹ مذاق اور دیگر ملعون افعال سے بچنا

26.  غلط لٹریچر پڑھنے، سننے اور لکھنے سے بچنا

27 . گھروں میں تصاویر ،بت اور شوپیس کی شکل میں سٹیچو رکھنے سے یا لٹکانے سے بچنا

28 . تمام گناہوں کو ترک کر کے توبہ نصوح اور کثرت سے دعا کرنا
نیک بیوی کی دعا

مذکورہ بالا اُمور كی پابندی کرنے سے انسان شریر جادو گروں کے جادو اور حاسدوں کے حسد سے مکمل طور پر محفوظ رہ سکتا ہے۔ان شاءاللّٰہ
حصّہ چہارم: جادو، نظربد اوردیگر روحانی امراض کاشرعی وظیفہ اورعلاج کے طریقے

جادو اور آسیب زدگی کا علاج درج ذیل طریقوں سے کیا جاسکتا ہے:

1.  کلونجی کے ذریعے علاج :کلونجی (Black Seeds)کےبارے میں

نبیﷺنےفرمایا:'' کلونجی موت کے سوا ہر مرض کے لیےباعثِ شفا ہے۔''11

2. شہد کے ذریعےعلاج : مریض صبح نہار منہ حسبِ طبیعت دو چارچمچ شہد کھالے اور رات کو سوتےوقت ایک کپ گرم پانی میں شہد اور کلونجی ملا کر اس پر سورۃ الجن ،سورۃ الفاتحہ،چاروں قل، سات سات مرتبہ پڑھ کر دم کر کے اسے پی لے۔ایک ہفتے کے عمل سے ان شا اللّٰہ ٹھیک ہوجائے گا۔12 کوئی دوسرا آدمی بھی اس کو پڑھ کر دے سکتا ہے لیکن خود عمل کرنا زیادہ مفید اور نفع بخش ہے۔

3.  عجوہ کھجوروں کے ذریعہ جادو کاعلاج : نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:

«مَنِ اصْطَبَحَ بِسَبْعِ تَمَرَاتِ عَجْوَةٍ، لَمْ يَضُرَّهُ ذَلِكَ اليَوْمَ سَمٌّ، وَلاَ سِحْرٌ»13

''جو صبح نہارمنہ سات عجوہ کجھوریں کھا لے، اس کورات ہونےتک اس دن کوئی زہراور جادو اثر نہیں کرے گا۔''

4. سینگی کے ذریعہ جادوکا علاج:رسول اللّٰہ ﷺ نےفرمایا:

«الشِّفَاءُ في ثَلَاثَةٍ : في شَرْطَةِ مِحْجَمٍ ، أو شَرْبَةِ عَسَلٍ ، أو كَيَّةٍ بِنَارٍ ، وأنا أَنْهَى أُمَّتِي عن الْكَيِّ»14

''شفا تین چیزوں میں ہے: شہدپلانے، سینگی لگوانے اور آگ سے داغنے میں۔مگرمیں اپنی امت کو آگ سے داغ لگوانے سے منع کرتا ہوں۔''

5.  بیری کے پتوں سے غسل کے ذریعے علاج : ابن بطال اور شیخ ابن باز رحمہ اللّٰہ نے ذکر کیا :

''مریض بیری کے سات سبز پتے لے کر دو پتھروں کے درمیان یا کسی اور چیز سے کوٹ لے، پھر اسےاتنےپانی میں ڈال دے جو غسل کے لئے کافی ہو۔اس پردرودشریف،سورۃ الفاتحہ، آیت الکرسی،سورۃ بقرۃ کی آخری دو آیات ،چاروں قل، آیاتِ سحر 15ایک ایک مرتبہ پڑھ کر دم کرے۔ پھراس میں سے تین گھونٹ پی لے اور باقی پانی سے غسل کرلے۔ یہ عمل سات دن ہر روز تازہ پتوں پرکرے۔اس سےزیادہ دن بھی عمل کیا جا سکتا ہے۔ جو بھی جادو ہو گا،وہ ختم ہو جائے گا۔ ان شاءاللّٰہ

6.  زجر وتوبیخ کے ذریعے علاج:نبیﷺنےایک آسیب زدہ آدمی پرمسلط جن کو ڈرایا دھمکایا اور فرمایا: أَعُوذُبِالله مِنكَ (تین مرتبہ) اَلْعَنُكَ بِلَعْنَةِ اللهِ(تین مرتبہ)16

اُخْرُجْ یَا عَدُوَّ اللهِ، أَنَا رَسُوْلُ اللهِ17

7.  زم زم اور بارش کے پانی سے علاج:مریض کو سب سےافضل اور مبارک پانی زمزم پلائیں جو حدیثِ نبوی کی رو سے غذاہے ۔18

معاشی معاشرتی اور روحانی مصائب و مشکلات سے بچھنے کی دعائیں

ایک حدیث کی رو سے آبِ زمزم باعثِ شفاہے ۔19

اور بارش کے پانی کے حوالے سے فرمانِ باری تعالیٰ ہے:﴿وَنَزَّلنا مِنَ السَّماءِ ماءً مُبـٰرَكًا ... ﴿٩﴾... سورة ق

''اورہم نے آسمان سےبرکت والاپانی اُتارا۔ ''

8. صدقہ و خیرات کے ذریعے علاج:نبی ﷺ نےفرمایا:

'' صدقہ وخیرات مصیبتوں کو ٹالتا (ختم کرتا)ہے۔''20

اورصحیح حدیث کے مطابق نبیﷺ نے صدقہ کے ذریعہ علاج کرنے کا حکم فرمایا ہے۔21

9.  اذان کے ذریعے علاج:نبیﷺ نےفرمایا :

''جب اذان کہی جاتی ہے تو شیطان گندی ہوا چھوڑتا ہوا پیٹھ پھیر کر بھاگتا ہے اور وہاں جا کر رکتا ہے جہاں اذان کی آواز نہ سنائی دے رہی ہو۔ ''22

10 . جادو زدہ اشیا نکال کر اُنہیں ضائع کرنے کے ذریعے علاج:اس کے دو طریقےہیں :

1. مریض نمازِ عشا پڑھنے کے بعد مسنون اَذکار پڑھ کر اللّٰہ تعالیٰ کے حضور انتہائی عجز و انکسار کے ساتھ رو کے دعا کرےاور وضو کر کے سنت کے مطابق سو جائے۔ اللّٰہ تعالیٰ ٗ اپنے فضل وکرم سے بیداری یا خواب میں اس جگہ کا پتہ بتا دے گا۔ ان شاءاللّٰہ

2. جادو زدہ آدمی پر مسنون دم کے دوران جن حاضرہو جائے تو اس سے پوچھیں کہ جادوگر کون ہے اور اس نے جادو زدہ اشیاکہاں چھپائی ہیں؟پھر اس کی بتائی ہوئی جگہ سے وہ اشیا نکال کرضائع کر دی جائیں اور جادو گر کو بھی آئندہ کے لئے تنبیہ کر دی جائے۔

ضائع کرنے کا طریقہ :

جادو زدہ چیزوں پرمکمل مسنون وظیفہ پڑھ کر اُنہیں پانی میں بھگو دیں اور پانی عام گزر گاہ سے دور بہا دیں،یا چیزیں پڑھ کر جلا دیں۔23


حوالہ جات

11. سنن ترمذی: ۱۳۵؛سنن ابن ماجہ: ۶۳۹

12. صحیح بخاری: 5687

13. معجزات الشفا از ابوالفدامحمدعزت :ص32بحوالہ فتح الحق المبین از ابو البراء اسامہ بن یاسین:151

14. صحیح بخاری: 5779

15. صحیح بخاری:5680

16. سورۃ اعراف:112تا117، سورۃ یونس:79تا82، سورۃ طہ:65 تا69

17. فتح الباری شرح صحیح بخاری کتاب الطب،الفتاوی الذہبیہ فی الرقی الشرعیۃ ص:145؛ علاج الامراض بالقرآن والسنہ: 24 تا26، از شیخ ابن باز

18. صحیح مسلم:542

19. سنن ابن ماجہ: 3548صحیح، مسند احمد:4؍170، 29؍105رقم 17563،زاد المعاد4؍68

20. صحیح مسلم:4؍1922

21. صحیح ابن حبان،مسند بزار ،معجم طبرانی صغیر و کبیر ،صحیح الجامع:3435،3322

22. مسند الشہاب: 1094

23. صحیح الجامع: 2؍634،حدیث:3358

24. صحیح بخاری: 1222، صحیح مسلم: 389

25. صحيح بخاری مع الفتح: 10؍132،زاد المعاد: 4؍124 ،فتاوٰی بن باز:3؍228،فتاوی الذہبیہ از ڈاکٹر خالد بن عبد الرحمٰن الجریسی: ص138

نقل تحریر:  محدث میگزین

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center