کیا درود شریف پڑھنے کے لیے باوضو اور جائے نماز پر بیٹھنا ضروری ہے؟
درود و سلام کے فضائل و ثمرات
📌 معلم و مربی
🎀 حافظ شفیق الرحمٰن زاہد
کیا درود شریف پڑھنے کے لیے باوضو اور جائے نماز پر بیٹھنا ضروری ہے؟
ہر عمل ہی پورے اہتمام
اور تیاری سے کرنا چاہیے اور درود تو
باقاعدہ اہتمام سے پڑھنا چاہیے اگر آپ
عاموں کا تذکرہ کریں تو عام نہیں رہتے اور جب خاصوں کا تذکرہ کریں تو خاص بن جاتے
ہیں تو درود شریف پڑھنے کے لیے ایک خاص
اہتمام ہونا چاہیے
اگر درود پڑھتے ہوئے پیارے سوہنے رب کی محبت اور
حبیب کی محبت آپ کے دل میں گھر نہیں کرتی آپ کا دل باقاعدہ ایمان سے بہار میں نہیں
آجاتا اگر آپ لفظوں کی لذت نہیں کر سکتے تو اس کی حقیقت لذتوں تک پہنچ ہی نہیں
سکتے
آپ کا اللہ کے بعد پیارے حبیب سے بڑھ
کر محسن کون ہوسکتا ہے محسنِ حقیقی کے تذکرے عام لفظی نہیں کرتے ، رسمی نہیں کرتے
وہ دل سے پورے اہتمام سے کرتے ہیں اور درود آپ لفظاً بھی کہ لیں رسماً بھی کہ لیں
پھر بھی آپ کو اس کا فائدہ دہو گا
💦 درود وہ پڑھیں جو حقیقت پر مبنی الفاظ ہوں 💦
اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍکَمَا صَلَّیْتَ
عَلٰی اِبْرٰهِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرٰهِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ
عَلٰی اَللّٰهُمَّ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرٰهِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
درود ابراہیمی سے اچھے لفظ کوئی نہیں ہیں
مختصر الفاظ:
💫 اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی
اٰلِ مُحَمَّدٍ
🔘درود پڑھنے
سے پہلے آپ اگر باوضو ہوجائیں تو باقاعدہ آپ اس کی روشنی محسوس کریں گے🔘
اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍکَمَا صَلَّیْتَ
عَلٰی اِبْرٰهِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرٰهِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ
عَلٰی اَللّٰهُمَّ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرٰهِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
یا اللہ میری ایک ریکویسٹ ہے ، میری
ایک دعا ہے میں تیرے سے سب کے لیے تو مانگتا ہوں اب میں تیرے سے تیرے حبیب کے لیے
مانگ رہا ہوں
درود پاک دعا ہے
یہ لذتیں تب حاصل ہو گی جب علم موجود
ہو گا ، معرفت موجودہوگی اور ادراک ہو گا درود پاک کی بہت اہمیت و فضیلت ہے لیکن
وہ درود جو مسنون ہے رسول اکرم ﷺ نے جو الفاظ بتائے ہیں وہ ہی پڑھنے چاھیئیں
نوٹ : درود ناریہ ,درود تاج, درود
لکھی ,درود تنجینا ,درود ماہی اور اسی قسم
کے دیگر درود یہ سب انسان کے
خودساختہ ہیں ان کا احادیث میں سرے سے کوئی ثبوت نہیں ھے ۔۔
کتنی عجیب بات ہے ایک آدمی ساری زندگی کمائی کرے اور اینڈ میں اسے پتا چلے جو کمایا ھے وہ ہی غلط ہے
درود کے صحیح اور مسنون الفاظ وہ درود ابراہیمی کے ہیں اور وہ یہ ہیں
🪔۔۔۔۔۔۔۔اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍکَمَا صَلَّیْتَ
عَلٰی اِبْرٰهِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرٰهِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ
عَلٰی اَللّٰهُمَّ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرٰهِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
اگر یہ مکمل پڑھا جائے تو بہت بہتر ھے 100 مرتبہ
پڑھیں اگر ایک تسبیح نہ پڑھ سکیں تو کم از کم 10 مرتبہ صبح اور 10 مرتبہ شام کو
پڑھ لیں
اگر مکمل
نہ پڑھ سکیں تو یہ پڑھ لیں
🪔مختصر الفاظ🪔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی
اٰلِ مُحَمَّدٍ
درود ابراہیمی پڑھنے کے فوائد
🔹۔۔۔۔۔جو آدمی ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھتا ھے اللہ
اس پر 10 رحمتیں نازل فرماتا ھے اور اسکی 10 خطائیں معاف فرماتا ھے اور اللہ اس کے
10 درجات کو بلند فرما دیتا ھے-
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
🔹مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ وَاحِدَۃ، صَلَّی اﷲُ عَلَیْهِ عَشْرَصَلَوَاتٍ ، وَحَطَّ عَنْهُ عَشْرَ خَطِیْئَاتٍ ، وَرَفَعَ عَشْرَ دَرَجَاتٍ)
’’ جو
شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا
ہے ، اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجات بلند کردیتا ہے۔‘‘
🔹۔۔۔ جو نبی ﷺ پر خالص دل سے
درود پڑھتا ھےاللہ اس پر 10 رحمتیں بھیجتاھےدرود کی برکت سے اس کے 10 درجات بلند
ہوجاتے ھیں 10 نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس کے 10 بڑے گناہ معاف کر دیے جاتے ھیں۔۔
📢نوٹ :
(ایک
درجہ زمین سے آسمان کے فاصلے تک کے برابر ہوتا ھے درجہ کوئی معمولی لفظ نہیں ھے )
📌اہم نکتہ :
اسی طرح
کوئی انسان رسول اللہﷺ کی زیارت چاھتا ھو
اس زیارت کے لیے علماء و اہل علم نے جو بہترین وظیفہ بتایا ھے وہ یہی ہے کہ
وہ انسان
اللہ کے رسولﷺ پر کثرت سے درود بھیجے
❄️سیدنا ابعی بن کعب
tفرماتے ہیں❄️
💫میں نے
اللہ کے رسولﷺ سے پوچھا:
’’ کہ
اللہ کے رسول ﷺمیں اگر دعا کروں تو دعا میں آپﷺ پر دردو کتنا پڑھوں؟ فرمایا جتنا تم چاھو میں نے پوچھا اللہ کے رسول
ﷺ دعا کا چوتھائی حصہ؟ فرمایا جتنا تم
چاھو اگر زیادہ پڑھو گے تو تمہارے لیے فائدہ ہی فائدہ ھے میں نے پوچھا کہ اللہ کے
رسول ﷺ کیا نصف دعا اور نصف درود پڑھوں؟ فرمایا جتنا تم چاھو اگر زیادہ کرو گے تو
تمہارے لیے بہتر ھے میں نے پوچھا اللہ کے رسولﷺ 2 تہائی ؟فرمایا جتنا تم چاھو اگر اس سے بھی زیادہ کر لو تو تمہارے لیے
بہتر ھے تو میں نے پوچھا کہ اگر مکمل دعا میں صرف درود ہی پڑھوں اور کوئی دعا نہ
کروں تو کیا اس میں میرے لیے فائدہ ھے؟
فرمایا پھر تو تیرے سارے غم ہی اللہ دور کر دےگا اللہ تیرے سارے گناہ معاف
کر دےگا۔‘‘ (ترمذی :2457)
سیدناابوہریرہ tکہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(("مَا مِنْ أَحَدٍ يُسَلِّمُ عَلَيَّ، إِلَّا رَدَّ
اللَّهُ عَلَيَّ رُوحِي حَتَّى أَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ")). ( ابو داؤد :2041)
”مجھ پر جب بھی کوئی سلام بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری
روح مجھے لوٹا دیتا ہے یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔‘‘
🪴اسی لیے تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ آپ ﷺ پر کثرت سے درود پاک پڑھیں کم ازکم صبح اور شام کو10 ، 10 مرتبہ تو ضرور درود پڑھنا چاہیے
کوئی دعا دعا نہیں جس میں درود نہ ہو کوئی نماز نماز نہیں جس میں درود نہ ھو
🌻رسول پاکﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ آپ ﷺ پر کثرت سے درود پاک پڑھا جائے
اور آپﷺ کے لیے مقامِ محمود کی دعا کی جائے (اذان کے بعد کی مسنون پڑھی جائے )
سیدناجابر بن عبداللہ wسے سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ النِّدَاءَ، اللّٰهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ، حَلَّتْ لَهُ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ")) { صحیح البخاری : 614}
”کہ جو شخص اذان سن کر یہ کہے(اللّٰهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ) اسے قیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔‘‘
اللہ سے دعا ہے اللہ ہمیں مسنون الفاظ کےساتھ کثرت سے درود پاک پڑھنے کی
توفیق عطا ٕ فرمائے
آمین ثم آمین یا رب العالمین🤲🏻
آمین یا رب العلمین