🍀 بچہ آپ کو دیکھ رہا ہے۔🍀
بحیثیت والدین
آپ پر مشکل حالات آئے
کسی نے آپ کو برا بھلا کہا
راستے میں جاتے ہوئےموٹرسائیکل سوار
نے آپ کو ٹکرماری
آپ اپنے دوستوں سے گپ شپ کرتے ہیں
آپ بے حد خوش ہیں
آپ اپنے بہن بھائی اور والدین سے بات
کرتے ہیں
آپ کے گفتگو کا اندازکیا ہے
کسی نے آپ سے کچھ مدد مانگی
گھر میں مہمان آئیں
آپ موبائل ، لیپ ٹاپ کو کس مقصد کے
لیے استعمال کرتے ہیں
توجہ کریں! آپ کا بچہ آپ کے تمام احساسات
اور چہرے کے انداز کو دیکھ رہا ہے اور بڑی گہرائی کے ساتھ نوٹ کررہا ہے ۔یہ بھی یاد
رکھیں !آپ کے بچوں کا سپر مین آپ ہی ہیں۔آپ کا طرزِ عمل جیسا ہوگا ، ویسے وہ بھی
اپنانے کی کوشش کریں گے