تخلیق کائنات سے خالق کائنات تک
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

تخلیق کائنات سے خالق کائنات تک

  

🎙️معلم و مربی 🎙️

الفضیلة الشیخ حافظ شفیق الرحمن زاہد حفظہ اللہ

درس بعد نماز فجر

28 اکتوبر 2023

تخلیق کائنات سے خالق کائنات تک

تخلیق کائنات سے خالق کائنات تک



وقال اللہ تبارک و تعالیٰ :

 🪔---) سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى(1)الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ(2)وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ(3)  سورۃ اعلی

"اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو سب سے بلند ہے۔وہ جس نے پیدا کیا، پس درست بنایا۔اور وہ جس نے اندازہ ٹھہرایا، پھر ہدایت کی ۔"

کچھ سورتیں اور آیات ایسی ہیں جنہیں اللہ تعالی نے بار بار پڑھنے کی مختلف مواقع میں ترغیب دی ہے، سورۃ الاعلی بھی انہی میں سے ایک ہے  جسے  روز رات سونے سے پہلے پڑھنے کی ترغیب دی گئ ہے کہ تصور زندگی کو، تصور خالق کو، تصور ہدایت کو اور تصور تسویہ کو سمجھ کر، شعور اور ایمان سے لبریز ہو کر سویا کرو-

 یہ بہت ہی پیاری سورۃہے اگر اس کو سمجھا جائے -

🔊یہ چیز کائنات کے لوگوں اور مسلمانوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اللہ جس چیز کو   بار بار پڑھنے کی ترغیب دیتا ہے وہ چیز معمولی نہیں ہوتی یہ ہم ہیں جو اس کے اوپر آنکھ لگا، زبان سے پڑھ کر گزر جاتے ہیں

 🌹----) سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى(1)

اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو سب سے بلند ہے۔

یہاں اللہ تعالیٰ حکما آپﷺ کو کہہ رہے ہیں اللہ  اعلی کی تسبیح بیان کیا کرو، یہی پیغام اللہ تعالیٰ نے نبی رحمت ﷺ کو آخری وحی میں آخری الفاظ کی شکل میں دیا--

 ▪️----فَسَبِّح بِحَمدِرَبِّکَ وَاستغفِرہ (النصر :3)

"تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کر اور اس سے بخشش مانگ "----▪️

تسبیح کرنا آپ کے اوپر لازم ہے  ؞؞؞

 🌹---) اَلَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ (2) سورہ اعلی

"وہ جس نے پیدا کیا، پس درست بنایا"۔

 ✒️تسبیح خالی حکم ربی نہیں ہے بلکہ اس کی پہلی دلیل یہ ہے اللہ ہر چیز کا خالق ہے.

 (♻️)الَّذِیْ خَلَقَ---- وہ جس نے پیدا کیا---

خلق  ایک لفظ ہے اس ایک لفظ میں دنیائے کائنات کو پرو کر رکھ دیا ہے، اس لفظ سے دنیائے کائنات کی کوئی چیز سوائے پیارے سوہنے رب کے نہیں  نکلتی - اس ذات کی تسبیح کرنی ہے جو سب کی خالق ذات ہے، اعلی کی تسبیح کرو اورآپ فخر سے کرو کہ میں کوئی معمولی عام ذات کی تسبیح کر رہا ہوں میں کوئی عام ذات کی تسبیح کر رہا ہوں سب سے بڑی ذات ہے، خلق لفظ پر  بہت لمبی بحث ہے مگر یہاں صرف ٹچ دینا مقصود ہے تاکہ آپ پڑھیں تو پورے مناظر  آپ کے آگے چلنا شروع ہوجائیں-

💦  لوگوں نے ایک ایک مخلوق کی اپنے لفظوں سے لیبارٹریاں بنائیں ہیں آپ کبھی اس اعتبار سے لیبارٹریاں بنا کر دیکھیں ایک لفظ کی تحقیق میں ایک لفظ کے پریکٹیکل میں پوری کائنات مل کر لگ جائے ایک لفظ کی تحقیق اس کے لیے مشکل ہو جائے گی -

 

(🔗) مثال:

 🪶---) تخلیق میں انسانی تخلیق

انسانی تخلیق کے شروع سے لے کر آخر ی مراحل  تک علمی اور تحقیقی طور پر ڈسکس کیے جائیں ان پر تدبر، تفکر کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ جو چیزیں آپ کو نظر آرہی ہیں پودوں کی تخلیق، جانوروں کی تخلیق، ہر تخلیق کا علیحدہ علیحدہ  پراسیس ہے----

تخلیق میں پریگنینسی کا بھی علیحدہ علیحدہ پراسیس ہے کسی کی چھ ماہ، کسی کی آٹھ ماہ،کسی کی ایک دن، کسی کی آدھا گھنٹہ کسی کی گھنٹہ اسی طرح تخلیق کے مراحل چلتے  ہیں ؞؞؞

حیران ہیں کہ جو  پیارا سوہنا رب آپ کی آنکھوں سے آپ کو یہ سب  دکھا رہا ہے  لیکن پھر بھی سوالیہ نشان اسی ذات  پر لگا ہوا ہے کہ وہ ہے یا نہیں ہے وہ موجود ہے یا نہیں ہے  حالانکہ ساری کائنات کو آنکھوں سے دیکھتے ہیں-----

 (🔗) مثال :

ایک بدو آدمی سے سوال کیا گیا کہ اللہ کو مانتے ہو کہنے لگا ہاں کیوں نہیں مانتا اللہ کو مانتا ہوں پوچھا گیا دلیل کیا ہے اس نے بہت ہی پیاری اور عمدہ بات دو ہی جملوں میں سمجھا دی کہنے لگا دلیل یہ ہے کہ اونٹ کا فُضلہ  اور  اونٹ کے قدم  کے نشان مسافر کا پتہ دیتے ہیں یا نہیں کہا دیتے ہیں کہنے لگا اونٹ کے فُضلے  سے اونٹ پہچانا جا سکتا ہے اور قدموں کے نشان سے مسافر پہچانا جا سکتا ہے تو اتنی بڑی کائنات کو دیکھ کر خالق نہیں پہچانا جا سکتا "

پوچھنے والا سر پکڑ کر بیٹھ گیا کہ بات سمجھ آئی تو چھوٹے سے بدو کو اونٹ کی فُضلے اور پاخانے  اور قدموں کے نشان سے سمجھ آگئ اور بندہ عالم پڑھا لکھا مدبر، مفکر، فلسفی، سائینسی ہو نہ سمجھ آئے تو پوری کائنات کی لیبارٹریوں کی چھان پھٹک کر کے بھی اسے رب سمجھ نہیں آیا کہ رب ہے یا نہیں ہے-

=) پرندے، بھینسیں، درخت ہر وہ چیز جو جاندار ہے اس کے تخلیق کے  پورے. پراسس پر غور کریں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ ان سب کا خالق پیارا سوہنا رب کتنی بڑی ذات ہے کتنی عالی شان مقام ذات ہے کہ ہم اس سے بے گانے ہو بھی کیسے سکتے ہیں-

 

 (♻️) --- فَسَوَّىٰ

 پس درست بنایا۔

--- ہر مخلوق  اپنی تخلیق پر اور اپنی بناوٹ پر فخر کرتی ہے---

 (🔗) مثال :

ایک   آدمی جنگل میں گیا اس نے  درختوں کو دیکھا پڑھا لکھا آدمی تھا  اس  نے  غور کیا اور کہا کہ یہ بھی عجیب تسویہ ہے  کہ اتنے بڑے بڑے تربوز اور خربوزے نیچے لگے ہوئے ہیں اور چھوٹے پھل اوپر لگے ہوئے ہیں اس نے یہ جملہ تو کہا لیکن بعد میں  سیب کے درخت  کے نیچے لیٹ گیا جب درخت کے نیچے لیٹا تو تھوڑی دیر بعد سیب  ٹوٹا اور اس کے ناک پر لگا فورا کہنے لگا واہ  سبحان تیری قدرت کوئی نہیں سمجھ سکتا کہ تو کیا ہے اگر خربوزہ اس درخت پر لگا  ہوتا اور میرے اوپر گرتا تو میرا کیا بنتا----

یہ مثالیں اس لیے دیتے ہیں تاکہ آپ دین اور دنیا دونوں کے تضادات اور اعتراضات سمجھ سکیں آپ کے سامنے یہ ساری چیزیں ہونی چاہئیں - (💞) اللہ سے دعا ہے ایک ایک لفظ کو ہمارے لیے کھول دے تاکہ اس کی معرفت  اور اس کا عالی شان مقام و مرتبہ ہمارے دلوں میں ایسے بیٹھ جائے کہ کوئی نکالے بھی تو. دل نکل جائے، دماغ نکل جائے، جان نکل جائے  مگر اس کی یاد نہ نکلے اس کی تسبیحات نہ نکلیں۔

 🌹---) وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ (3)

اور وہ جس نے اندازہ ٹھہرایا، پھر ہدایت کی۔

 اسی نے ہر چیز کی تقدیر بنائی ہے وہی جانتا ہے کس کو کتنی زندگی، کتنا رزق، کتنی جہالت، کتنا علم، کتنی عزت اور کتنی بادشاہت دینی ہے . یہ اسی  کی تقسیم ہے لیکن یہ ساری نعمتیں مل جائیں اور ہدایت نہ ملے تو کچھ نہیں ملا، ہدایت مل جائے ان ساری چیزوں میں تھوڑا تھوڑا کھوٹ ہو جائے تو سمجھیں  سب کچھ مل گیا ہے

ایک صاحب نے  بڑے فلسفی اور منطقی انداز میں بھری محفل میں وجود باری تعالی کے سو دلائل فلسفی اور عقلی اعتبار سے دیے  ایک اور عورت اس کے پاس سے گزری کسی نے اسے بتایا کہ آپ کو پتہ ہے  یہاں ایک  آدمی نے اللہ کی ذات پر سو  عقلی دلائل پیش کیے ہیں اس عورت نے بہت پیارے انداز میں جواب دیا بولی اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے پہلے اللہ کی ذات پر سو اعتراض پیدا کیے تھے پھر ان کا عقل سے جواب دیا - کتنی عجیب بات ہے اللہ کی ذات کے تعارف کے لیے سو عقلی دلائل کی پیش کیے جائیں، اللہ کی ذات کے  تعارف کے لیے دلائل  کی ضرورت ہی نہیں ہے اتنا کافی نہیں تھا کہ کوئی آدمی پوچھتا اللہ کون ہے آپ کہتے :-

 قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ(1)اللهُ الصَّمَدُ(2)لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ(3)وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ(4)      {سورۃ الاخلاص}

اس فلسفی اور منطقی نے آسمان کی طرف نظر اٹھا کر کہا یا اللہ میں جو بھی ہوں جیسا بھی ہوں مجھے اس عورت جیسا ایمان دے دے ایسا ایمان، ایسی اللہ کی معرفت کہ بے دھڑک ہو کر ایک سورۃ پڑھی اور کہا کہ اللہ کے لیے بھی کوئ تعارف کی ضرورت ہے -

اس طرح کی چیزیں لکھ کر سمجھ کر یاد رکھا کریں اور لوگوں کے آگے بیان کریں تاکہ ہمارے اوپر  اللہ کا اور اس کے دین کا قرض ہے اسے ہم ادا کر سکیں. اللہ سے دعا ہے اللہ مجھے اور آپکو عمل کی توفیق عطا فرمائے( آمین ثم آمین) -

 

(-----------)

 

♾️وما توفیقی الا باللہ ♾️

 

ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم-----

وتب علینا انک انت التواب الرحیم-----

 

 

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center