جادو ، جنات اور اس کا شرعی علاج
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

جادو ، جنات اور اس کا شرعی علاج

 

جادو ، جنات اور اُن کے شرعی معالج وعلاج

شریر جادو گروں سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر


جادو گری اور آسیب کا اثر بلاشبہ ایک شیطانی عمل ہے۔ قرآنِ کریم کے مطابق یہ خبیث انسانوں اور جنوں کا فعل ہے۔ تاریخی طور پر اس کفریہ فعل کا ارتکاب سب سے زیادہ یہود و نصاریٰ نے کیا ہے۔ اہل اسلام بھی اس گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں، حالاں کہ تینوں سماوی مذاہب میں اس کی شدیدترین وعید سنائی گئی ہے۔

جس طرح اللّٰہ تعالیٰ نے ہر مرض کی دوا پیدا کی ہے اسی طرح اس شیطانی عمل کا علاج بھی اس نے اپنے بندوں کو سجھایا ہے۔ راقم الحروف کو طویل عرصے سے یہ تشویش تھی کہ منفی اور غلط ذہنیت کے لوگ جادو یا اس کے علاج کو اپنے مذموم مقاصد کی خاطر استعمال کرتے ہیں جن کا سدباب کرنا انتہائی ضروری ہے۔ پھر اس پر مزید حسرت و افسوس اس وقت ہوتا ہے کہ جب ان شیطانی اعمال و افعال کا اسلام کے نام پر ارتکاب کیا جاتا ہے۔ چناں چہ یہ مضمون اسی سلسلےکی ایک ادنیٰ کاوش ہے جس میں پانچ اساسی پہلوؤں کا کتاب وسنت اور تجربہ کی روشنی میں احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے:

1.  جادو و ٹونہ اور آسیب زدگی کی علامات

2.  غیرشرعی اور غلط معالجوں کی علامات

3.  راسخ العقیدہ روحانی معالجین کی علامات

4.  شریر جادو گروں سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

5.  جادو اورسحر کا علاج و معالجہ

حافظ ابن حجر عسقلانی ﷫ فرماتے ہیں:

''علماے کرام کااس بات پراجماع ہےکہ درج ذیل تین شرائط کے ساتھ دم کرناجائز ہے:

1.  دم کلام الٰہی ، اسمائےحسنیٰ، صفاتِ باری تعالیٰ کےذریعے یا مسنون دعاؤں سے ہونا چاہیے۔

2.  دم مسنون الفا ظ میں اور خالص عربی زبان میں ہو ،قرآنی آیات اور دعاؤں کا ترجمہ نہ ہو۔

3.  دم کرنے اور کروانے والے کا عقیدہ یہ ہو کہ دم بذاتِ خود مؤثر نہیں بلکہ شفا دینے والی صرف اللّٰہ تعالیٰ کی ذات ہے۔دم وغیرہ تو اس کے حضور محض التجا و درخواست ہے ۔''1

1. فتح الباری شرح صحیح بخاری: 10؍206

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center