طب نبوی سے مسنون علاج
📗جو صبح نہار منہ 7 عجوہ کھجوریں کھا لے گا وہ سارا دن زہر اور جادو سے محفوظ رہے گا۔
📗کلونجی میں موت کے سوا ہر بیماری کاعلاج ہے۔
📗کلونجی کے تیل کو دم کرکے بھی درد والی جگہ لگایا جا سکتا ہے۔
📗آب زمزم میں شفاہے۔یہ بہترین پانی ہے اور خوراک بھی۔
📗زیتون کا پھل اور تیل دونوں بہت مفید ہیں۔
📗شہد بہترین غزاہے۔ہر ماہ تین دن چاٹنے سے انسان ہر بیماری سے محفوظ رہتا ہے۔
📗بیری کے پتوں کو پیس کر پانی مین ڈالین اور دم کرے پینے اور نہنانے مین شفا ہے
〰〰〰🕳〰〰〰
💠سب سے بڑھ کر یہ کہ بیماری پر صبر کیاجاۓ۔
💠جلد بازی مین غلط قدم نہ اٹھايیں
💠یاد رکھیے کہ نبی ﷺ کی حدیث کے مطابق بعض اوقات نمازیں اور عبادات کسی انسان کا وہ درجہ نہیں بڑھاتیں جوبیماری میں صبر پہ اجر کی صورت میں بڑھتا ہے۔
اللہ تعالی ہم سب کو سنتوں پہ عمل کرنے والا اور اپنے رب پہ توکل کرنے والا بنائین ۔
اللھم آمین۔
〰〰〰💫〰〰〰
❣ مزید حوالہ جات❣
اس لنک پر کلک کر کے اپنا علاج خود کیجے
https://www.peacecenter.online/2023/05/blog-post.html
جادو کا علاج خود سے کیجیے!
جادو کے علاج کے موضوع پر کچھ پوسٹیں کی تھیں جنہیں تا حال ایک کتابچے کی صورت مرتب نہیں کر پایا ہوں اور فرصت میں انہیں مرتب صورت میں اپنی ٹائم لائن سے شیئر کرتا ہوں۔ بہت سے دوست احباب نے، پاکستان سے بھی اور بیرون ملک سے بھی، رقیہ شرعیہ آڈیو یا تحریری صورت میں مانگا ہے۔ تمام رقیات شرعیہ، آڈیو اور تحریری، کو ایک زِپ فائل کی صورت جمع کر کے شیئر کر رہا ہوں۔ ان رقیات شرعیہ کے ذریعے آپ اپنے مرض کا علاج بھی کر سکتے ہیں اور اپنے رشتہ داروں کا بھی۔ یہ فائلز کسی بھی قسم کے کالے جادو کے علاج میں سیلف میڈیکیشن اور خود انحصاری کی صلاحیت پیدا کر دیں گی، ان شاء اللہ عزوجل
1 نمبر فائل : کا نام رقیہ شرعیہ ''قاری شفیق الرحمن دم'' ہے 63 دن صبح و شام
https://drive.google.com/file/d/1789Ss2HZyE-Y2_XTtuJERHD8RzGv17R7/view?usp=share_link
یہ دم قرآن مجید کی منتخب آیات اور ادعیہ ماثور پر مشتمل ہے۔ اس دم کو ہینڈ فری لگا کر 63 دن تک صبح وشام سننا ہے۔ اگر دم سنتے وقت سر بھاری ہو جائے، سر میں درد ہو، پٹھے کھچ جائیں، گھبراہٹ طاری ہو، وحشت پیدا ہو، حالت خراب ہو جائے تو ان تمام کیفیات کا مطلب ہے کہ دم اثر کر رہا ہے۔ جب مریض کے دم سننے سے جادوگر کے بھیجے ہوئے جن کو تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اس تکلیف اور اذیت مریض کی طرف واپس پھینکتا ہے لیکن اس کی تکلیف اس سے دس گنا زیادہ ہوتی ہے، جتنی وہ مریض کی طرف واپس پھینک رہا ہوتا ہے۔ اور مریض کی یہ تکلیف دو چار دن بعد کم ہوتی چلی جاتی ہے۔
2 نمبر فائل : کا نام سورہ البقرۃ" ہے جو سعد الغامدی صاحب کی آواز میں ہے پہلے 21 دن ایک مرتبہ روزانہ
https://drive.google.com/file/d/1wpnpkR0k4Ee8qzdGsVRpFIrrcQMKyEIq/view?usp=share_link
سورۃ البقرۃ پہلے اکیس دن گھر میں اونچی آواز سے لگائیں، روزانہ ایک مرتبہ۔ حدیث میں ہے کہ جس گھر میں سورۃ البقرۃ کی تلاوت ہو تو اس سے شیطان بھاگ جاتا ہے۔ اگر دوران تلاوت گھر سے عجیب سی بدبو اٹھے تو اس کا مطلب ہے کہ جادو گھر سے نکل رہا ہے۔
3 نمبر فائل : کا نام "سورۃ طہ" کی ہے جو شیخ اللحیدان کی آواز میں ہے دوسرے 21 دن ایک مرتبہ روزانہ
https://drive.google.com/file/d/1TR30e_dUPF8plaHfBLCi9_ky9W-OygcF/view?usp=share_link
اسے اس سے اگلے اکیس دن گھر میں اونچی آواز سے لگانا ہے۔ یہ شرعی دم ایسا ہے کہ اس کے سامنے کسی قسم کا بھی جادو نہیں ٹھہرتا، سب ٹوٹ کر باطل ہو جاتا ہے۔
چوتھی فائل شیخ خالد الحبشی صاحب کی "دعاء" ہے۔
4 نمبر فائل : کا نام شیخ خالد الحبشی صاحب کی "دعاء" ہے تیسرے 21 دن تہجد کے وقت روزانہ
https://drive.google.com/file/d/1OQxwQSirTIxs7h62K1O1JpGE6-UY_6Ze/view?usp=share_link
اس دعا کو صبح وشام ہینڈ فری لگا کر اگلے اکیس دن سنیں۔ اس کے نتیجے میں جادوگر اگر توبہ نہیں کرے گا تو اللہ عزوجل کی قدرت خاص سے شدید نقصان سے دوچار ہو گا۔ لوگ جادو کروانے والے کی تلاش میں رہتے ہیں حالانکہ جادوگر کو پکڑنا ضروری ہے اور ہمارے ہاں کوئی ایسا قانون ضابطہ موجود نہیں کہ لوگوں کو اس کا یقین ہی نہیں کہ جادو ٹونے سے کسی کی جان بھی لی جا سکتی ہے۔ جان تو قاتل بھی اللہ کی مرضی کے بغیر نہیں لے سکتا، سبب ہی بنتا ہے تو یہی معاملہ جادوگر کا بھی ہے۔
5 نمبر فائل : پانچویں اور چھٹی فائل پی۔ڈی۔ایف کی ہے جو "منزل" اور "تعوذات" کے نام سے ہیں۔
https://drive.google.com/file/d/1xdF255bWPXhYzuAqDQkAIZRxyEjGsX7h/view?usp=share_link
https://drive.google.com/file/d/1Cv_8fGucYdaC4o0MurupkNO0nLZFMRba/view?usp=share_link
https://drive.google.com/file/d/1G4msDFusfXzh2ddZQmxnXM-KbBE2rfrc/view?usp=share_link
جادو کے علاج سے صحت یاب ہونے کے بعد اب "منزل" اور "تعوذات" کو صبح وشام ایک مرتبہ پڑھنا اپنا معمول بنا لیں تا کہ آئندہ کے لیے حاسدین اور شیاطین کے شر سے حفاظت رہے۔ مزید بیری کے پتوں، کلونجی، شہد، زیتون کے تیل اور زم زم کے پانی کو بھی دم سننے کے بعد پھونک مار کر استعمال کریں تو جلد شفا ہو گی، ان شاء اللہ عزوجل۔