معاشرے کی تعمیر وترقی میں شفقت و نرمی کا کلیدی کردار
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

معاشرے کی تعمیر وترقی میں شفقت و نرمی کا کلیدی کردار

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

معلم و مربی

حافظ شفیق الرحمن زاہد صاحب حفظہ اللہ

معاشرے کی تعمیر وترقی میں شفقت و نرمی کا کلیدی کردار

معاشرے کی تعمیر و ترقی میں شفقت و نرمی کا کلیدی کردار

 

📌نبی کائنات کا فرمان ہے

 إِنَّ اللَه یُحِبُّ الرِّفْقَ فِی الْأَمْرِ کُلِّهِ  ]صحیح بخاری : 6024[

”بے شک اللہ تعالی تمام معاملات میں نرمی کو پسند کرتا ہے ۔“

     نرم مزاجی اللہ کی بہت بڑی عنایت اور اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے جو آدمی نرم مزاج ہے ،  نرم گو ہے وہ محبوب خدا بھی ہوتا ہے اور محبوب کاٸنات بھی ہوتا ہے اپنے اردگرد لوگوں میں وہ اچھے اخلاق اور اچھے کردار سے جانا/پہچانا جاتا ہے 

     اللہ نرم مزاج ہے اللہ اپنے دشمن کے اوپر اور اپنے ماننے والوں کے اوپر کتنا نرم ہے اس کا  اندازہ اہل کفر سے کر سکتے ہیں وہ کس قدر اللہ کی نافرمانی کرتے ہیں اور اللہ نرم مزاجی کرتا ہے یہ ہر چیز میں نرم مزاجی مطلوب ہے

1️     آپ اگر لین دین میں نرم مزاج ہیں تو آپ کے کاروبار کو چار چاند لگ جاٸیں گے

2️     اگر آپ اپنے گھر میں نرم مزاج ہے نرم گو ہیں ، پیار محبت اور شفقت سے بات کرنے والے ہیں تو آپ کا گھر جنت نظیر بن جاٸے گا

📌          نبی کائنات کا فرمان ہے

 اِنَّ الرِّفقَ لا يَكونُ في شَيءٍ إلَّا زانَهُ، ولا يُنْزَعُ مِن شَيءٍ إلَّا شانَهُ                       ]صحیح مسلم [6602:

”نرمی جس چیز میں بھی ہوتی ہے، اسے مزیّن کردیتی ہے اور جس چیز سے بھی کھینچ لی جاتی ہے، اسے بدنما اور عیب دار کردیتی ہے۔“

اس وقت اس چیز کی بہت زیادہ ضرورت ہے کہ آدمی نرم مزاج ہو ، نرم گو ہو ، خوش اخلاق ہو اور بہترین کردار کا مالک ہو

کتنی چیزیں ایسی ہیں جوآپ کی زبان کی وجہ سے آپ کے معاملات کو خراب کر دیتی ہیں اور کتنے مساٸل ایسے ہیں جو حل ہو چکے ہوتے ہیں لیکن آپ کی تلخ زبانی اور چرب لسانی کی وجہ سے وہ مساٸل الجھ جاتے ہیں

▫️بالخصوق آپ اپنے گھروں میں نرم مزاج رہیں

▫️اپنے دوستوں کے ساتھ نرم مزاج رہیں

♦️اپنے سٹاف کے ساتھ اور ماتحت لوگوں کے ساتھ نرم مزاجی یہ آپ کا اخلاقی اور دینی حق ہے اس سے آپ کا دین بھی محفوظ رہے گا آپ کی دنیا بھی بنے گی اور آخرت بھی بنے گی

 بصورت دیگر جو آدمی سخت مزاج ہوتا ہے اس کے اردگرد کوئی آدمی نہیں آتا

🔹نبی کائنات کے اوپر اللہ کے بے شمار احسانات ہیں اور پوری کائنات پر بھی اللہ تعالی کے بے شمار احسانات ہیں لیکن اللہ نے قرآن مجید میں صرف ایک احسان کو نبی کریم پر جتلایا ہے کہ

”اے نبی یہ اللہ کا آپ پر  بہت بڑا کرم ، رحم اور فضل ہے

فَبِمَا  رَحْمَةٍ  مِّنَ  اللّٰهِ  لِنْتَ  لَهُمْۚ-وَ  لَوْ  كُنْتَ  فَظًّا  غَلِیْظَ  الْقَلْبِ  لَا  نْفَضُّوْا  مِنْ  حَوْلِكَ۪فَاعْفُ  عَنْهُمْ  وَ  اسْتَغْفِرْ  لَهُمْ  وَ  شَاوِرْهُمْ  فِی  الْاَمْرِۚ-فَاِذَا  عَزَمْتَ  فَتَوَكَّلْ  عَلَى  اللّٰهِؕ-اِنَّ  اللّٰهَ  یُحِبُّ  الْمُتَوَكِّلِیْنَ              ]آل عمران     :159[

        ✍🏻ترجمہ

”پس یہ اللہ کی مہربانی ہے کہ اے محبوب تم ان کے لیے نرم دل ہوئے اور اگر تند مزاج سخت دل ہوتے تو وہ ضرور تمہارے ارد  گرد سے دور بھاگ جاتے تو تم انہیں معاف فرماؤ اور ان کی شفاعت کرو اور کاموں میں ان سے مشورہ لو اور جو کسی بات کا ارادہ پکا کرلو تو اللہ پر بھروسہ کرو بے شک توکل والے اللہ کو پیارے ہیں۔“

     یہ اللہ کی آپ کے اوپر کرم نوازی ہے کہ اللہ نے آپ کو نرم مزاج بنایا ہے اور خوش اخلاق بنایا ہے جس کی وجہ سےآپ کے ارد گرد لوگ جمع ہوتے ہیں حتی کہ دشمن بھی جمع ہوتے ہیں اگر آپ سخت مزاج ہوتے تو لوگ کبھی بھی آپ کے اردگرد حلقہ بنا کر نہ بیٹھتے

    اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے اردگرد روشنی پھیلے آپ کے چراغ سے لوگ روشنی لیں ، غیوبت میں بھی لوگ آپ کا ذکر خیر کریں اور حضوری میں بھی آپ سے محبت کریں تو اس کا واحد حل اور واحد چیز ایک وصف ہے کہ آپ نرم مزاج ہو جاٸیں اپنے الفاظ میں میٹھے بول بناٸیں ، اپنے الفاظ میں میٹھے بول سیکھیں ، لوگوں کے ساتھ محبت کرنا سیکھیں محبت بانٹیں گے الفاظ سے اعمال سے کردار سے تو وہی محبت ایک دن اکٹھی ہو کر ساری آپ کی جھولی میں آجائے گی
 

💐اللہ تعالی سے دعا ہے اللہ ہم سب کو نرم مزاج بناٸے

آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲🏻

 

💫الحکمہ انٹرنیشنل (زندگی شعور سے)

 

 

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center