مصائب اور مشکلات کا حل
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

مصائب اور مشکلات کا حل

 


🎤معلم و مربی🎤

حافظ شفیق الرحمن زاہد صاحب حفظہ اللہ تعالی

 مشکلات کا آسان حل  

مشکلات کا آسان حل


       1....شکر🌷

((الْحَمْدُ لِله  الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ))     ]صحيح البخاري: 6324[

صبح سو کر اٹھیں تو یہ دعا پڑھنی چاہیے -

انسان کی صبح اس دعاکے ساتھ  ہونی چاہیے،  الحمدللہ  سے دن کا آغاز  ہو تو بہت سی رحمتیں انسان کو اپنے گھیرے میں لے لیتی ہیں   دیکھا جائے تو قرآن مجید کی پہلی سورۃ کا آغاز بھی الحمدللہ سے ہوتا ہے - اسی طرح فرض نمازوں کے بعد ہم سبحان اللہ و الحمدللہ کی تسبیح کرتے ہیں، اندازہ لگائیں تو تقریبا 75 دفعہ  دن میں ہم الحمدللہ کہہ رہے ہوتے ہیں - اللہ کا شکر ادا کر رہے ہوتے ہیں لیکن کیا ہمارے اندر شکر آ بھی رہا ہے یا نہیں - جب شکر آجاتا ہے تو انسان چھوٹی چھوٹی باتوں پر شکوے نہیں کرتا اور نہ ہی اللہ سے یہ شکایتیں کرتا ہے کہ میرے لیے ہی یہ بیماری رہ گئی تھی.

 صبر و شکر دو بہت بڑی نعمتیں

=) صبر اور شکر دونوں مل جائیں تو بڑی سے بڑی بیماری بندے  کے آگے ہار جاتی ہے - انسان بڑی سے بڑی بیماری کا مقابلہ پہاڑ کی طرح مضبوط ہو کر کرتا ہے - پھر جتنی بھی  تکلیفیں، آزمائشیں آجائیں بندہ صرف ایک ہی لفظ کہتا ہے ربناﷲ میرا رب ﷲ ہے -💞

      2--- نماز باجماعت

عشاء کی اور فجر کی نماز باجماعت پڑھنے کا اہتمام کریں آپ کی عشاء بھی جماعت سے لیٹ نہیں ہونی چاہیے -

١)--- برکت کا ذریعہ

ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: "اللهم بارك لامتي في بكورها"  ] صحیح مسلم: 2606[

” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میری امت کو صبح سویرے کے وقت میں برکت دے ۔“

جن لوگوں کے گھر سے بیماری ختم نہیں ہوتی، رزق میں برکت نہیں، علم میں برکت نہیں انہیں چاہیے کہ وہ فجر کی باجماعت نماز کا اہتمام کریں - پورے گھر میں ایک فرد بھی ایسا نہ ہو جس کی نماز میں کوتاہی ہو رہی ہو - خواتین گھر میں ہیں تو گھر میں بھی اول وقت پر نماز ادا کریں -

٢)--- حفاظت کا ذریعہ

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ، فَلَا يَطْلُبَنَّكُمُ اللَّهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَيْءٍ، فَيُدْرِكَهُ، فَيَكُبَّهُ فِي نَارِ جَهَنَّمَ".  ] صحیح مسلم: 1493 [

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے صبح کی نماز پڑھی و ہ اللہ تعالیٰ کی ذمہ داری (امان) میں ہے۔ تو ایسانہ ہو کہ (ایسے شخص کو کسی طرح نقصان پہنچانے کی بناپر) اللہ تعالیٰ تم (میں سے کسی شخص) سے اپنے ذمے کے بارے میں کسی چیز کا مطالبہ کرے، پھر وہ اسے پکڑ لے، پھر اسے اوندھے منہ جہنم میں ڈال دے۔“

  جب   بادشاہوں کا بادشاہ خود آپکی حفاظت کرنے لگ جائے

 تو کونسا حاسد، کونسا شیطان، کونسا جادوگر ہے جو آپ کو نقصان پہنچا سکے - اللہ سے دعا کریں کہ اللہ میں کمزور ہوں لیکن تو طاقت وروں سے طاقت ور ہے تو جبار ہے تو قھار ہے تو عزیز ہے تیرے لیے کیا مشکل ہے میری اس پریشانی مصیبت بیماری کو دور کر دے -

    3--- مسنون وظائف

--- جو  اذکار کے  الفاظ نبی کائنات ﷺ نے بتائے ہیں وہی پڑھنے چاہییں - کچھ لوگ ناد علی گھروں میں لٹکاتے اور پڑھتے ہیں، درود تاج، درود تنجینہ اور اسی طرح اور بھی وظیفے خود سے  بنائے گئے ہیں یہ ایک طرح کا  رسول کائناتﷺ کو چینلج ہے - ہمیں اس بات کو ذہن نشین رکھنا چاہیے کہ جو الفاظ رسول کائنات ﷺ نے بتادیے ہیں ان الفاظ سے بہتر کوئ الفاظ نہیں ، ہم ان الفاظ کے مقابلے میں اپنی مرضی کے لفظ لانے کی ہمت بھی کیسے کرسکتے ہیں -  (دورود ابراہیمی سنت سے ثابت ہے) -

---اللہ تعالی کے اسماء کو صرف اس طرح پڑھنا یا ودود، یا سلام یہ بھی سنت سے ہٹ کر ہے.

 شریعت کے الفاظ کو بدلنے والا شریعت سے دشمنی کر رہا ہےرسول کائنات کے مقابلے میں کھڑا ہو رہا ہے

 4---ذکر سے دل کی روشنی

--- نماز کے بعد کے اذکار اور دیگر اذکار اوپر سے دیکھ کر پڑھنے   چاہیے آپ کا دماغ حاضر ہو یا نہیں، دیکھ کر پڑھنے سے  ایک ایک لفظ  روشنائی بن کر آپ کے اندر اترے گا  آپ کی آنکھوں سے روشنی دل اور دماغ کی طرف جائے گی -

  اذکار پر غور کیا جائے تو تقریبا ہر ذکر میں اللہ کی وحدانیت کا اعتراف ہے نماز کے بعد کے اذکار کو دیکھیں تو سلام کے بعد سب سے پہلے جو ہم ذکر کرتے ہیں -

♻️---اَللہُ اَکْبَرُ

اﷲ سب سے بڑا ہے

اللہ سب بڑوں سے بڑا ہے -

♻️---أَسْتَغْفِرُ اللهَ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ

”میں  اﷲ سے بخشش طلب کرتا ہوں، میں اﷲ سے بخشش طلب کرتا ہوں، میں  ا ﷲ سے بخشش طلب کرتا ہوں۔“

سیدنا ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنی نماز سے فارغ ہوتے تو تین دفعہ اِسْتِغْفَار کرتےاور اس کے بعد کہتے: 

((اللهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ)) اے اللہ! تو ہی سلام ہے اور سلامتی تیری ہی طرف سے ہے، تو صاحب رفعت و برکت ہے، اے جلال والے اور عزت بخشنے والے!‘‘ ولید نے کہا: میں نے اوزاعی سے پوچھااِسْتِغْفَار  کیسے کیا جائے؟ انھوں نے کہا (اَسْتَغْفِرُ اللہَ، اَسْتَغْفِرُاللہَ) کہے۔

]صحیح مسلم : [591

 =) بندہ جب چار بار اللہ کو پکارتا ہے تو اللہ تعالی بھی باقاعدہ کہتا ہے بندے تو نے مجھے پکارا میں تجھے پکاروں گا – بندہ اللہ کو چار بار پکارتا ہے اللہ جواب میں آٹھ بار کہتا ہے میرے بندے بتا تجھے کیا چاہیے بتا میں تجھے دوں –

♻️---اَللّٰهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ یَاذَالْجَلَالِ وَالْإِكْرَام             ]صحيح مسلم 592[

”اے ﷲ! تو ہی سلامتی والا ہے اور تیری طرف سے ہی سلامتی ہے، تو بابرکت ہے اے بزرگی اور عزت والے۔“

اے اللہ! سلام تو تیری ذات  ہے  سلامتی تو تجھ ہی سے ہے مجھے اس تکلیف پریشانی، مصیبت سے سلامتی عطا کردے –

رب تعالیٰ سے التجا

دم کے لیے مارے مارے پھرنے سے پہلے اللہ کے آگے سجدہ ریز ہو کر تو دیکھیں جس اللہ کو پکار رہے ہیں اس سے تعلق بھی بنائیں –

 جب اس کا  بندہ مصیبت میں اسے پکارتا ہے تو وہ اپنے بندے کے لیے آسمانوں میں فرشتوں کو اعلان کردیتا ہے کہ جاؤ میرے بندے کی مدد کرو-

 ♻️---آیت الکرسی

اللّٰه لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهٗ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهٖ إِلَّا بِمَا شَآءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهٗ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيم               البقرة : 255 [

🍃ترجمہ:

”ﷲ وہ ذات ہے جس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیـــــں ہمیشہ زندہ رہنے والا اور(سب کو)قائم رکھنے والاہے، نہ اسے اونگھ آتی ہے اور نہ نیند، اسی کے لیے ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے پاس سفارش کرسکے۔ جو لوگوں کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے سب کو جانتا ہے۔ لوگ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے مگر جو وہ چاہے اسی کی کرسی آسمانوں اور زمین کو گھیرے ہوئے ہے اور ان دونوں کی حفاظت اسے تھکاتی نہیـــــں ، اور وہ بلند ہے عظمت والا ہے۔“

 =) آیت الکرسی شیطان کے لیے ننگی تلوار ہے – شیطان خود کہتا ہے آیت الکرسی پڑھنے والے  کے پاس میں نہیں آسکتا –

 خالق سے دوستی کرلیں فرشوں سے عرشوں تک پہنچ جائیں گے – عرش والے کے بن جائیں عرش والا فرش والوں کو آپ کا بنا دے گا-

 

----°وما توفیقی الا بالله  °----

 

ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم وتب علینا انک انت التواب الرحیم (آمین)

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center