ایک دعا اور آٹھ طاقتیں، کُند ذہن بچوں کو ذہین و فطین بنانے والا وظیفہ،
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

ایک دعا اور آٹھ طاقتیں، کُند ذہن بچوں کو ذہین و فطین بنانے والا وظیفہ،


🌸معلم و مربی🌸

حافظ شفیق الرحمن زاھد صاحب حفظہ اللہ

 

ایک دعا اور آٹھ طاقتیں

کُند ذہن بچوں کو ذہین و فطین بنانے والا وظیفہ، ذہانت بڑھانے کا وظیفہ


 بچے دن بدن بڑے پریشان ہیں سارا دن پڑھنے کے باوجود بھی کچھ نہیں پڑھ پاتے سب کچھ کرنے  کے باوجود بھی کچھ نہیں کر پاتے۔ 

کُند ذہن بچوں کو ذہین و فطین بنانے والا وظیفہ

🥀سورة طہ🥀

((قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ(25)وَ یَسِّرْ لِیْۤ اَمْرِیْ (26)وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْ(27)یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ(28)وَ اجْعَلْ لِّیْ وَزِیْرًا مِّنْ اَهْلِیْ(29)هٰرُوْنَ اَخِی(30)اشْدُدْ بِهٖۤ اَزْرِیْ(31)وَ اَشْرِكْهُ فِیْۤ اَمْرِیْ(32)كَیْ نُسَبِّحَكَ كَثِیْرًا(33)وَّ نَذْكُرَكَ كَثِیْرًا(34)اِنَّكَ كُنْتَ بِنَا بَصِیْرًا(35) ))

  ✍🏻 ترجمہ

”عرض کی اے میرے رب میرے لیے میرا سینہ کھول دے اور میرے لیے میرا کام آسان کراور میری زبان کی گرہ کھول دے کہ وہ میری بات سمجھیں اور میرے لیے میرے گھر والوں میں سے ایک وزیر کردے وہ کون میرا بھائی ہارون اس سے میری کمر مضبوط کردے اور اُسے میرے کام میں شریک کردے کہ ہم بکثرت تیری تسبیح بیان کریں اور بکثرت تیرا ذکر کریں بےشک تو ہمیں دیکھ رہا ہے۔“

🍃     والدین بچوں کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں کہ بچے پڑھتے نہیں ہیں اگر پڑھتے ہیں تو سبق یاد نہیں رہتا یا پھر لوگوں کے سامنے اپنی بات بیان نہیں کر سکتے لوگوں کے سامنے بیٹھ نہیں سکتے ۔بچوں کا بوجھ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے بچے دن بدن بڑے پریشان ہو رہے ہیں سارا دن پڑھنے اور محنتکے باوجود بھی کچھ نہیں پڑھ پاتے سب کچھ کرنے  کے باوجود بھی کچھ نہیں کر پاتے۔

🌾جو بھی بچہ یا بڑا کسی بھی ایسی صلاحیت سے محروم ہے اس کے لیے ایک چھوٹی سی دعا اس دعا کے آٹھ فوائد ہیں

یہ دعا نہیں ہے یہ تعلیم کے دورانیے کو بامقصد بنانے کی دعا ہے

🍂موسی علیہ السلام نے اللہ کے حضور جو دعا کی وہ یہ ہے 👇🏻 

  1️⃣    رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ

” اے اللہ میرا سینہ کھول دے ۔“

جس آدمی کاسینہ کھل جائے علم کے لیے ، عمل کے لیے ، بصیرت اور بصارت کے لیے اس آدمی کے اوپر اللہ کی بہت بڑی کرم نوازی ہے

2️⃣     وَ یَسِّرْ لِیْ اَمْرِیْ

” اور میرے معاملات کو آسان کر دے۔“

جس وقت آپ تھوڑا کام کریں گے اور زیادہ آسان طریقے سے تھوڑے وقت میں زیادہ کام کرنا شروع ہو جائیں گے تو اللہ آپ کے وقت میں برکت پیدا کر دے گا

بساوقات ایک آدمی صبح سےشروع ہوا ہے رات تک اس کے کام ختم ہونے کو نہیں آرہے اور اس کا بوجھ اترتا ہی نہیں ہے اس آدمی کے لیے یہ دعا بہت ہی مؤثر اور مفید ہے

3️⃣     وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْ

    ”  اور میری زبان کی گرہ کھول دے ۔“

زبان میں فصاحت و بلاغت ، زبان میں صفائی  ، الفاظ میں بڑی سہل پسندی اور آسانی مانگ رہے ہیں یہ کتنے لوگوں اور کتنے بچوں کا مسئلہ ہے کہ وہ جس وقت بات کرتے ہیں بات سمجھ نہیں آتی یہ کتنی مشکل بات ہے جب بندہ کچھ بات کرنا چاہے تو زبان ہی اس کا ساتھ چھوڑ دے اُس کے الفاظ میں مشکل پیدا ہو جائے بات کرنے کے باوجود بات سمجھا نہ پائے ۔ لہذا اس قطعہ میں اللہ تعالی سے زبان کی بلاغت کی طاقت مانگی جا رہی ہے اور کبھی اللہ تعالی سے انتہائی عاجزی سے یہ دعا کر کے دیکھیے یقین جانیے اللہ تعالی اسپیکنگ پاور کو چار چاند لگا دے گا بہترین اسپیکراورمعلم بن جائیں گے، لوگوں میں بھی اللہ تعالی نام اور کام پیدا فرما دے گا  

4️⃣     یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ

     ” تاکہ وہ میری بات سمجھ سکیں ۔“

 (یا اللہ مجھے ایسی بصیرت اور ایسی بصارت عطا فرما اس طرح میرے سینے میرے دل اور زبان کی گرہوں کو کھول دے کہ میں بڑی مشکل سے مشکل بات بھی آسان الفاظ میں لوگوں کے سامنے پیش کر سکوں اور لوگ میری بات کو سمجھ سکیں)

جس وقت کوٸی آدمی اپنی بات بیان کرے سننے والے اس کی بات کو اچھی طرح سمجھ لیں اور سمجھنے میں کسی قسم کی کوئی دقت پیدا نہ ہو  یہ اس شخص پر بہت بڑی اللہ کی کرم نوازی ہے  جسے اللہ نے یہ وصف فقاہت عطا کیا ہوا ہے

5️⃣    وَ اجْعَلْ لِّیْ وَزِیْرًا مِّنْ اَهْلِیْ، هٰرُوْنَ اَخِی

”اے اللہ میرے اہل سے میرا کوئی دست بازو بنا دے / وزیر بنا دے ۔“

 (وزیر مطلب: وزیر ”وزر“ سے ہے بوجھ اٹھانے والا)

 گویا کہ سوچتے آپ چلے جائیں اور کام کا بوجھ نیچے والا آدمی اٹھاتا جائے

🔸موجودہ دور میں اگر کوئی انسان بہت اچھی فکر اور تخلیقی سوچ کا مالک ہے تو نیچے  اداروں میں یہ سب سے بڑا پرابلم ہے کہ تخلیقی اور عاقبت اندیش فکر کے منتظم اور وزیر،مشیر نہیں ملتے

نبی رحمت ﷺ کی شخصیت اور آپ کی ذات بہت ہی باکمال ہے لیکن اللہ نے جو آپ کو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ  ، عمر فاروق رضی اللہ عنہ ، عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور حیدر کرار سیدنا علی  رضی اللہ عنہ جیسے ساتھی مشیر اور وزیر دیے تھے اس وجہ سے اللہ نے کتنی فتوحات  کا سلسلہ عام کیا یہ ہمارے سامنے ہے

6️⃣    وَ اَشْرِكْهُ فِیْ اَمْرِیْ

”اور وہ کاموں میں پورا مکمل معاون بھی ہو جو میں سوچوں کروں وہ وہ بھی سوچتا اور کرنے والا ہو ۔“

 اُس آدمی کے پاس دنیا کی بہت بڑی نعمت ہے  جس کا مشیر اور وزیر  ذہنی، عقلی اور عملی اعتبار سے اپنے استاذ اور مدیر کا ہم آہنگ ہو

       7⃣   كَیْ نُسَبِّحَكَ كَثِیْرًا

”اے اللہ  یہ سب کچھ اس لیے مانگ رہا ہوں تاکہ میں تیری زیادہ سے زیادہ تسبیح  بیان کر سکوں ، تیری پاکیزگی بیان کروں۔“

 سبحان اللہ یہ کتنا بڑا کلمہ ہے گویا کہ کاٸنات کے خالق کو دنیا جہان کے تمام عیوب نقاٸص سے پاک شفاف قرار دینے والا یہ یہ کلمہ ہے ، یعنی جب ہم زلف ہم آہنگ بن جائے تو پھر ذکرالہی و شکرالہی جی بھر کے کرنے کو دل چاہتا ہے یعنی اس نعمت عظمی میں دوام ہیدا ہو جائے

8️⃣   وَّ نَذْكُرَكَ كَثِیْرًا

”یا اللہ میں تیری یاد میں ہر وقت رہوں اس لیے وزیر اور مشیر چاہتا ہوں ۔“

جس وقت آپ پورے ادارے کا بوجھ بذات خود اٹھاٸیں گے آپ کو ذکرو فکر کا وقت ہی نہیں ملے گا تسبیحات کا وقت نہیں ملے گا

9⃣     اِنَّكَ كُنْتَ بِنَا بَصِیْرًا

”اے اللہ تو جانتا ہے تو ہمیں دیکھ رہا ہے ۔“

کہ ہم کس درد دل سے یہ دعا کر رہے ہیں ہماری فکر اورطلب کیا ہے، تڑپ کیا ہے  ہمارے مسائل کیا ہے تو تو جانتا ہے نا تیرے سوا کوئی نہیں جانتا

تو جانتا ہے میری زبان کی لکنت کو ، تو جانتا ہے بصیرت اور بصارت کو تو جانتا ہے کم علمی اور کم فہمی کو  ”یا اللہ یہ تیرے سے دعا ہے تویہ تمام طاقتیں جو موسی علیہ سلام کو عطا کیں ان میں سے مجھے بھی عطا فرما، اور صلاحیتیں اور صلابتیں میرے اندر پیدا فرما کے مجھ سے اپنے دین رحمت اور امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ بنا اور اس کو قبول منظور فرما۔“

▫️نوٹ:▫️

بچے اور بڑے اگر اس مضمون اور تحریر کو سامنے رکھتے ہوئے اور ان مسائل کو سامنے رکھتےہوئے یہ  دعا پڑھیں  تو وہ وقت دور نہیں ہے اللہ آپ کا سینہ بھی کھول دے گا ، دل دماغ بھی کھول دے گا ، زبان کی گرہیں بھی کھول دے گا ، بات سمجھانے کا طریقہ بھی سلجھا دے گا ، اچھے وزیر اور مشیر بھی پیدا کر دے گا اور آپ کو اپنی یاد کے لیے قبول بھی فرما لے گا۔

 

🔸اللهم انا نسئلک علما نافعا ورزقا طیبا وعملا متقبلا

آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲🏻

🖊️وما توفیقی الا باللہ....

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center