6 اعمال جو آپ کو اللہ تعالی کا محبوب بنا دیں گے
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

6 اعمال جو آپ کو اللہ تعالی کا محبوب بنا دیں گے

 

6 اعمال جو آپ کو اللہ تعالی کا محبوب بنا دیں گے 



6 اعمال جن کے کرنے سے ہم اللہ کے محبوب بن جائیں

پہلا عمل

 ان میں پہلاعمل یہ ہے ظاہری اورباطنی صفائی ، طہارت اور پاکیزگی جب تک میرے اور آپ کے اندر نہیں آئے گی ہم اللہ کے محبوب نہیں بن سکتے ظاہری اور باطنی پاکیزگی کا کیا معنی ہے دل کو صاف رکھیے جتنا یہ دل صاف ہو گا اتنی اس میں اللہ ذوالجلال کی محبت ہو گی.

آج دو سو روپے کے پھول ہوتے ہیں لیکن سجانے کے لیے جو پکٹس لی جاتی ہیں وہ دو دو ہزار کی ہوتی ہیں  اللہ نے جس دل میں ایمان کو سجانا ہے اس دل کو خوبصورت بنانا پڑے گا۔اور خوبصورت دل بنتا ہی وہ ہےجس میں صرف اللہ اور اس کے رسول کی محبت ہو اور کسی کے بارے میں بغض اورعداوت ومخاصمت اور کسی قسم کی عصبیت اور تعصب نہ ہو۔

دوسرا عمل

اس کے لیے دوسرا عمل یہ کرنا پڑے گا فرائض کی پابندی اور نوافل کا اہتمام کرنا پڑے گا اللہ ہمیں محبوب بنا لے گا اور خصوصا حدیث میں آتا ہے تہجد پڑھنے والا جب رات کو اٹھتا ہے آج کل تو راتیں بھی لمبی ہو گئی تو اللہ اپنے فرشتوں سے کہتے ہیں یہ ذرا میرے بندے کو دیکھو کتنا نرم بستر ہے بیوی بچے ہیں سخت سردی ہے اس نے نا پرواہ کی ہے سردی کی نا پرواہ کی ہے بیوی بچوں کی نہ نرم و ملائم بستر کی یہ صرف اور صرف مجھ سے ڈرتے ہوئے کھڑا ہو گیا ہے گواہ رہنا میرے فرشتوں میں نے اسے معاف کر دیا ہے

تیسراعمل

 بلکہ دوسری روایت کے الفاظ ہیں  ((اِنَّ اللهَ تَعَالٰی إِذَا ضَحِكَ إِلٰی عَبدِه المؤُمِنَ فَلَا حِسَابَ عَلَيهِ)) اللہ ذوالجلال جس کو دیکھ کے مسکرا دیں قیامت کے دن اس کا کوئی حساب نہیں ہو گا -“  صحيح الجامع:  3740

چوتھا عمل

چوتھا عمل یہ کہ ہمارے اندر حیا ہونا چاہیے  حیا بڑی پاکیزہ  اور ایمانی خوبی ہے  جب ہمارے اندر حیا اور شرمساری والی خوبی ہو گی تو اللہ ہمیں اپنا محبوب بنا لے گا بردباری  اور حیا آجائے تو اللہ ذوالجلال اس کو پسند کر لیتے ہیں اور اپنا محبوب بناتے ہیں۔ لہذا اس کے لیے ہمیں  تقوی اختیار کرنا پڑے گا۔

پانچواں عمل

 اور ایک پانچواں عمل آج کل کے معاشرے میں جو بہت مشکل ہو گیا  رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ پردہ پوشی کو بھی پسند کرتا ہے جس طرح میں اور آپ سمجھتے ہیں کہ ہماری کمی کوتاہی ہے  اس پہ اللہ پردہ ڈالے تو ہمیں  یہ بھی سوچنا ہو گا کہ کسی مسلمان کی بھی کوئی ایسی بات جو اس کی ذاتی بات ہے وہ کسی کے پاس نہیں جانی چاہیے قیامت  کا دن ہوگا ساری دنیا کے سامنے حسابات ہو رہے ہوں گے لیکن اللہ ایک ایسے بندے کو بلائیں گے اسے چھپا کے پوچھیں گے میرے بندے فرشتوں نے کوئی ایسی بات تو نہیں لکھی جو تجھ پہ ظلم ہو یہ تم نے گناہ کیے اقرار کروائیں گے بندہ کہے گا ہاں اللہ میں نے یہ گناہ کیے ہیں اللہ فرمائیں گے چپکے سے جنت چلے جاؤ جس طرح تو نے دنیا میں میرے بندوں کی  پردہ پوشی کی آج میں بھی تمہارے سارے گناہوں کی پردہ پوشی کرتا ہوں   کوئی نہیں دیکھ رہا  میں بھی ایسے ہی  چھپا کے تمہیں جنت بھیج رہا ہوں ، سبحان اللہ

چھٹا عمل

یہ اللہ کے محبوب بننے کی نشانی ہے اس اللہ کی محبت حاصل کرنے کے لیے اخلاق بھی اچھا بنانا پڑے گا.  کثرت سے ذکر بھی کرنا پڑے گا. اور اس کے لیے امت کی خیر خواہی بھی دل میں   لانی ہو گی

امت کی خیر خواہی کیا ہےآپ کے ہاتھ میں آپ کی زبان میں آپ کی سوچ میں یا بدن میں  جو  بھی صلاحیت ہے اس کو مسلمانوں میں بانٹا شروع کردیں  اچھی اچھی سوچ امت کے لیے پیش کریں.اپنے ہاتھ سے نفع دیں. اپنی زبان سے نفع دیں. اور جس طریقے سے بھی مومنوں کو خیر آپ کی طرف سے پہنچ سکے اس کے پہنچانے میں کبھی بخل نہ کریں یہ وہ صلاحیت  اور ایکٹویٹی ہے  جو انسان کو اللہ کا محبوب بنا دیتی ہے


https://youtu.be/sgUOttYVyHk


عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center