دل کو سکون سے بھر دینے والے 3 اعمال
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

دل کو سکون سے بھر دینے والے 3 اعمال

 بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

15 اکتوبر 2023

 🎤معلم و مربی🎤 

حافظ شفیق الرحمن زاہد صاحب حفظہ اللہ تعالی

دل کو سکون سے بھر دینے والے 3 اعمال


دل کو سکون سے بھر دینے والے 3 اعمال

♻️♻️♻️--- انسان پریشانیوں میں گھرا ہو اس کے اوپر دکھوں کے پہاڑ ٹوٹ چکے ہوں، ان سے نکلنے کا بظاہر کوئی راستہ نہ نظر آرہا ہو اور اندر سے ٹوٹ چکا ہو ایسے حالات میں وہ تین کام دل سے کرنا  شروع کر دے  ان شاء اللہ العزیز اس کی زندگی سکون، اطمینان اور راحت سے بھر جائے گی---


 1---🪔 نماز ذکر الہی کے لیے 

نماز سے سکون حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نماز رسما نہ ہو - 

؂  رہ  گئی رسم اذاں روح بلالی نہ رہی 

فلسفہ رہ گیا  تلقین غزالی نہ رہی

 ---🌹اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِذِكرِي (طه:14) 

”اور میری یاد کے لیے نماز قائم کر۔“

نماز پڑھنے والا   اللہ کی  یاد میں مگن نہ ہو، اللہ کی یاد اسے سکون نہ دے اور وہ اللہ کی یاد سے لطف نہ اٹھائے، اللہ کے نام سے  اسے لذت حاصل نہ ہو تو پھر اسے نماز کسی (صحیح نمازی) سے بیٹھ کر سیکھنے کی ضرورت ہے- - 

 ---🌹اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنهٰي عَنِ الفَحشَآءِ وَالمُنكَر(العنكبوت:45) 

”بے شک نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے۔“

 نماز پڑھنے کے باوجود  آپ کو حلال و حرام اور حقوق و فرائض کا خیال نہیں، آپ  بے حیائی اور فحاشی کے کاموں سے دور نہیں ہورہے اللہ تعالی کی خاص معرفت، محبت اور عظمت  دل میں نہیں بیٹھ رہی تو پھر  نماز چیک کرنے کی ضرورت ہے کہ واقعتاً آپکی  نماز وہ نماز ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا :

”بے شک نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے۔“  (العنکبوت: 45)

آپ باہر بازار میں چوک چورستے میں نکلیں اور ان دو کاموں سے محفوظ نہ رہیں تو اس کا مطلب ہے آپ کو نماز میں ٹریننگ کی ضرورت ہے - نماز حقیقی نماز ہوتو وہ بندے کو فرشتہ بنا دیتی ہے. نماز درست ہوجائے تو بندے کی  آنکھوں میں اللہ کی  حیا،  اللہ کی عظمت، اللہ کی محبت اللہ کی معرفت کے سمندر ٹھاٹھیں مارتے ہیں - 

2---🪔 تلاوت قرآن و حدیث

جو آدمی  روزانہ قرآن مجید کا ایک سپارہ، ایک پاؤ یا ایک رکوع تلاوت کرے اور اس کے ساتھ ایک چھوٹی سی حدیث کو پڑھنا اور سنانا شروع کردے گا اللہ تعالیٰ اس کے گھر میں  تروتازگی، اطمینان بھر دے گا-

♻️---( عن عبد الله بن مسعود رضی اللہ عنہ قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: " نضر الله امرا سمع منا شيئا فبلغه كما سمع فرب مبلغ اوعى من سامع) " (سنن ترمذی 2657)

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:

 ”اللہ اس شخص کو تروتازہ (اور خوش) رکھے جس نے مجھ سے کوئی بات سنی پھر اس نے اسے جیسا کچھ مجھ سے سنا تھا ہوبہو دوسروں تک پہنچا دیا کیونکہ بہت سے لوگ جنہیں بات (حدیث) پہنچائی جائے پہنچانے والے سے کہیں زیادہ بات کو توجہ سے سننے اور محفوظ رکھنے والے ہوتے ہیں“۔

 قرآن دلوں کی بہار ہونی چاہیے  

💞اللھم اجعل القرآن ربیع قلوبنا ونور صدورنا  وجلآء أحزاننا وذھاب همومنا 💞

 3---🪔 اللہ کا ذکر 

جس شخص کی زبان پر مسلسل  اللہ کا ذکر نہیں رہتا اس کو باقاعدہ کسی مسجد سے، عالم ربانی سے جڑنے جانا چاہیے - ویسے تو تمام کلام ہی اللہ کا ذکر ہے  بے شمار اذکار ہیں مگر ان میں صبح و شام کے اذکار کے ساتھ   آٹھ تسبیحات ایسی ہیں جو انسان کو ایسا بنا دیتی ہیں جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے نکل کر آیا ہے - 

 1️⃣---🪶سبحان اللہ و الحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر  

 🌹۔۔۔ : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " احب الكلام إلى الله اربع، سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله اكبر، لا يضرك بايهن بدات   ( صحیح مسلم:5601)

”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: "اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ چارکلمات ہیں: "،( سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله اكبر،)"اور، تم (ذکر کرتے ہوئے) ان میں سے جس کلمے کو پہلے کہو، کوئی حرج نہیں۔

 🌷احب الکلام الی اللہ🌷 

یہ چار کلمات اللہ کو بہت محبوب ہیں، اگر ایک آدمی سونے اور چاندی کے پہاڑ صدقہ کرے دوسرا ان کلمات کی تسبیح کر لے تو تسبیح کرنے والا سونے چاندی کے پہاڑ صدقہ کرنے والے سے آگے نکل جاتا ہے 

 2️⃣---🪶سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم  

🌹--- ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دو کلمے ایسے ہیں جو اللہ تبارک و تعالیٰ کو بہت ہی پسند ہیں جو زبان پر ہلکے ہیں اور قیامت کے دن اعمال کے ترازو میں بوجھل اور باوزن ہوں گے، وہ کلمات مبارکہ یہ ہیں «سبحان اللہ وبحمدہ،‏‏‏‏ سبحان اللہ العظیم ۔“ 

(صحیح بخاری:7563 )

 3️⃣---🪶لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحیی ویمیت وھو علی کل شئ قدیر   

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مغرب کے بعد دس بار کہا: 

”«لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد يحيي ويميت وهو على كل شيء قدير» اللہ اس کی صبح تک حفاظت کے لیے مسلح فرشتے بھیجے گا جو اس کی شیطان سے حفاظت کریں گے اور اس کے لیے ان کے عوض دس نیکیاں لکھی جائیں گی جو اسے اجر و ثواب کا مستحق بنائیں گی اور اس کی مہلک برائیاں اور گناہ مٹا دیں گی اور اسے دس مسلمان غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔“    (سنن ترمذی :3534)

🌹--- صبح و شام دس مرتبہ پڑھنا

✒️ اللہ تعالی دس ایسے گناہ  نامہ اعمال سے مٹا دیتا ہے  جن کی وجہ سے انسان پکا جہنمی لکھا جا چکاتھا - 

✒️ اللہ  تعالی  دس ایسی نیکیاں اسکے نامہ اعمال میں ڈال دیتا ہے  جن کی وجہ سے وہ پکا جنتی لکھ دیا جاتا ہے-

✒️اللہ اس کے ساتھ ایسا لشکر کھڑا کر دیتا ہے جوصبح سے لے کر شام تک اس کے لیے کھڑا  (حفاظت کرتا) رہتا ہے-

 4️⃣---🪶 *اللھم صل علی محمد علی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید اللھم بارک علٰی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید 

( مختصر :اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد) 

---- ان کے علاوہ کوئ ایسے الفاظ نہیں ہیں جو مسنون ہوں  اور مختصر ہوں ----

 5️⃣---🪶استغفر اللہ الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم واتوب الیہ 

 ٪٪٪٪ 🌷  جو بندہ یہ تسبیح کرتا ہے اللہ اس کے دکھوں کو بالکل ختم کر دیتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو بھی صاف فرمادیتا ہے-🌷   ٪٪٪٪٪

 اس کے علاوہ مختصر میں یہ الفاظ بھی پڑھے جا سکتے ہیں 

(استغفر اللہ واتوب الیہ)

 6️⃣---🪶یا حی یا قیوم برحمتک استغیث 

 7️⃣---🪶حسبنا اللہ ونعم الوكيل 

🌹       سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا  کہ  «حسبنا الله ونعم الوكيل‏» ابراہیم علیہ السلام نے کہا تھا، اس وقت جب ان کو آگ میں ڈالا گیا تھا---- اور یہی کلمہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت کہا تھا جب لوگوں نے مسلمانوں کو ڈرانے کے لیے کہا تھا کہ لوگوں (یعنی قریش) نے تمہارے خلاف بڑا سامان جنگ اکٹھا کر رکھا ہے، ان سے ڈرو لیکن اس بات نے ان مسلمانوں کا (جوش) ایمان  کو مزید بڑھا دیا اور یہ مسلمان بولے کہ ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور وہی بہترین کام بنانے والا ہے 

(صحیح بخاری: 4563) 

 8️⃣---🪶لاَ إِلَہَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَکَ إِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِین 

🌹--- رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' ذوالنون (یونس علیہ السلام ) کی دعا 

”جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں رہنے کے دوران کی تھی وہ یہ تھی :( ' لاَ إِلَہَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَکَ إِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِینَ') ؎ کیوں کہ یہ ایسی دعا ہے کہ جب بھی کوئی مسلمان شخص اسے پڑھ کر دعاکرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرمائے گا-  (ترمذی :3505)

🔊یہ بات تجربہ سے ثابت ہے کہ کوئ آدمی غموں اور دکھوں سے بھرا ہوا ہے، مسائل اس کی جان نہیں چھوڑ رہے----کوی بھی مسئلہ ہے  چاہے وہ بچوں کے رشتے کا مسئلہ ہے، کاروبار کا رزق کا مسئلہ ہے، بیماریوں کا مسئلہ ہے، گھر میں دکھ اور مسائل ختم نہیں ہوتے اللہ اپنے  ذکر کی برکت سے  سب حل کردیتا  ہے-

                      - - - - 🌹- - - -


 ---اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنهٰي عَنِ الفَحشَآءِ وَالمُنكَر وَلَذِكرُ اللّٰہِ اَكبَر وَاللّٰہُ يَعْلَمُ مَا تَصنَعُون(العنکبوت:45) 

✍🏻”بے شک نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے اور یقیناً اللہ کا ذکر سب سے بڑا ہے اور اللہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔“


 ----اِنَّ هٰذَا القُرآنَ يَهدِي لِلَّتِي هِيَ اَقوَمُ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعمَلُونَ الصّٰلِحٰتِ أَنَّ لَهُم اَجرًا كَبِيرًا (الاسرآء :9) 

✍🏻 ”یقیناً یہ قرآن وہ راستہ دکھاتا ہے جو بہت ہی سیدھا ہے اور ایمان والوں کو جو نیک اعمال کرتے ہیں اس بات کی خوشخبری دیتا ہے کہ ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے۔“


اللہ سے دعا ہے اللہ مجھے اور آپ سب کو  یہ تینوں کام دل سے کرنے اور ان کی آگے نشرو اشاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے-( آمین ثم آمین) 

::::::::::::::::::🔗

 ♾️(وماتوفیقی الا باللہ)♾️


عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center