جنات کیسے چمٹتے ہیں؟
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

جنات کیسے چمٹتے ہیں؟

 جنات کیسے چمٹتے ہیں؟

جنات کیسے چمٹتے ہیں؟


آپ لباس تبدیل کرتے وقت انسانوں سے تو پردہ کرلیں گے لیکن جنات کی نظروں سے آپ نہیں چھپ سکتے، جنات آپ کو برہنہ جسم دیکھتے ہیں

ہمارے معاشرے میں اسی لیے اکثر لوگ جنات کی ایذارسانی کا شکار ہوتے ہیں

 کہ جب وہ لباس تبدیل کرتے ہیں تو بسم اللہ نہیں پڑھتے، خصوصًا عورتوں کے برہنہ جسموں کو دیکھ کر شریر جنات ان پر سوار ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔

پس کپڑے تبدیل کرتے وقت بسم اللہ ضرور پڑھیے، یہ بسم اللہ آپ کے اور جنات کے درمیان ایک دیوار کھڑی کر دے گی

کتنا پاک ہے وہ رب جس نے ہمیں ہر مخلوق کی ایذارسانیوں سے بچنے کے آسان طریقے بتائے

اس کے باوجود ہم پوشیدہ مخلوق کے ہاتھوں ظلم سہتے ہیں تو یہ ہماری ہی لاپرواہیاں ہیں

 وہ رب تو ہمیں کہاں کہاں سے بچاتا ہے ہم اندازہ بھی نہیں کر سکتے اور ہمارا رب جتاتا بھی نہیں اور نہ ہی ہمیں تنہا چھوڑتا ہے


چلتے چلتے اس کا علاج بھی سن لیں

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
(( ستر ما بين عورات بني آدم والجن إذا وضع أحدهم ثوبه أن يقول بسم الله))

"جنات کی آنکھوں اور انسان کی شرم گاہوں کے درمیان حجاب کی صورت یہ ہے کہ آدمی جب اپنےکپڑے بدلے تو بسم اللہ پڑھ لے"

(المعجم الاوسط للطبرانی 7066 صححه الالبانی)

معلوم ہوا بسم اللہ پڑھنے سے انسان نہ نظر آنے والی آفات سے بھی بچ جاتا ہے، لہذا اپنی ظاہری اور باطنی سکیورٹی کے لیے اللہ رب العزت کے نام کا معمول بنائیے یعنی بسم اللہ پڑھا کیجیئے


عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center