اللہ پاک معبود تو سب کا ہےاے کاش وہ ہمارا محبوب بھی بن جائے
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

اللہ پاک معبود تو سب کا ہےاے کاش وہ ہمارا محبوب بھی بن جائے

Golden words..(1

اللہ پاک معبود تو سب کا ہےاے کاش وہ ہمارا محبوب بھی بن جائے

🪷نماز پنجگانہ شعور سے پڑھیں ایسا شعور کہ اس پر بھی کمال ہو۔۔

معلم  ومربی : حافظ شفیق الرحمن زاہد حفظہ اللہ

      
اللہ پاک معبود تو سب کا ہےاے کاش وہ ہمارا محبوب بھی بن جائے

      کلام اللہ

🪷دنیا کے فکری، نظری ، عامی اور خاص فتنے اوپر اور نیچے، دائیں اور  بائیں ،آگے اور پیچھے ہر طرف سے گھیر ہی کیوں نہ لیں اگر  کتاب اللہ سے تعلق مضبوط ترین ھوگا تو کوئی بھی فتنہ قریب نہیں آسکے گا قرآن مجید کا ایک صفحہ ، ایک پارہ یا ربع مکمل شعور کےساتھ پڑھیں جو انسان شعور کیساتھ تلاوت کرتا ہے اسکا دل, اسکا دماغ اور اسکا جسم قرآن وسنت کے نور سے منور ہوجاتا یے بسااوقات اسکے دل کے اندر سو پاور کا بلب لگتا ہے جس سے وہ خود روشن ہوتا ہے بسااوقات اس کے دل میں مکمل گریڈ لگتا ہے جس سے وہ دوسروں کو بھی روشن کرتا ھے بسااوقات اس کے دل میں ایسا جہان روشن ہوجاتا ھے جس روشنی سے سارے جہان میں روشنی ہر طرف پھیل جاتی ہے

ذکر کو ایسے کریں کہ آپ دنیا میں اللہ کا ذکر کریں اور آسمان کی بلندی پر اللہ آپ کا ذکر کرے۔

عرش معلٰی کے متعلق حدیث میں آتا ہے

جس وقت بندہ ذکر کرتا ہے  وہ زمین پر ، فرش پر اللہ کا ذکر کرتا ہے عرش معلٰی پر کائنات کا خالق  اور عرش معلٰی پر کائنات کا مالک  فرشتوں سے فرماتا ہے کہ دیکھو! میرے اس بندے کو یہ میرے ذکر میں گم رہتا ہے یہ ہمیشہ اپنی زبان کو میرے ذکر سے تر رکھتا ھے یہ مجھ سے محبت کرتا ہے فرشتو!میں اعلان کرتا ہوں میں رب اس بندے سے محبت کرتا ہوں رب جس وقت اعلان کرے تو انسان کا فرش بھی عرشوں والا بن جائے گا اور پھر اللہ کہتا ہے جبرائیل تجھے میں حکم دیتا ہوں تو نے بھی اس سے محبت کرنی ہے پھر جبرائیل سے کہا جاتا ہے کہ آسمان کے سبھی فرشتوں کو اکٹھا کرکے ان سے کہو کہ اس بندے سے میرا رب محبت کرتا ہے اور جبرائیل محبت کرتا ہے  سبھی فرشتے بھی اس سے محبت کریں اور پھرسارے فرشتوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ جاؤ دنیا میں پھیل جاؤ اس بندے کی محبت کو سبھی لوگوں کے دلوں میں قرآن کی طرح نازل کردو

جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ محبت کرتا ہے تو اپنے بندوں میں بھی اس کی محبت ڈال دیتا ہے۔

سیدنا ابوہریرہ   رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا :
 بیشک اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبرائیل علیہ السلام کو بلا کر فرماتا ہے کہ میں فلاں بندے سے محبت کرتا ہوں، پس تو بھی اس سے محبت کر۔ پھر جبرائیل علیہ السلام اس سے محبت کرتے ہیں اور آسمان میں منادی کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فلاں سے محبت کرتا ہے، پس تم بھی اس سے محبت کرو۔ پھر آسمان والے فرشتے اس سے محبت کرتے ہیں۔ اس کے بعد زمین والوں کے دلوں میں وہ مقبول کر دیا جاتا ہے۔ اور جب اللہ تعالیٰ کسی آدمی سے ناراض ہوتا ہے تو جبرائیل علیہ السلام کو بلا کر فرماتا ہے کہ میں فلاں سے بغض رکھتا ہوں پس تم بھی اس سے بغض رکھو، پھر وہ بھی اس سے بغض رکھتے ہیں۔ پھر آسمان والوں میں منادی کر دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فلاں شخص سے بغض رکھتا ہے تم بھی اس سے بغض رکھو وہ بھی اس سے بغض رکھتے ہیں اس کے بعد زمین والوں میں اس کی دشمنی جم جاتی ہے ( یعنی زمین میں بھی اللہ کے جو نیک بندے یا فرشتے ہیں وہ اس کے دشمن رہتے ہیں۔

      خاص وظیفہ

ابو سعید خدری6کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جو شخص کہے: )) رَضيتُ باللَّهِ ربًّا، وبالإسلامِ دينًا، وبِمُحمَّدٍ رسولًا، وجَبت لَهُ الجنَّةُ  ((”میں اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد ﷺ کے رسول ہونے پر راضی ہوا“تو جنت اس کے لیے واجب گئی۔ [2]

میں اللہ کے ساتھ رب ہونے پر راضی ہوں۔۔ میں اسلام کے سچے سُچے حق سچ دین ہونے پر راضی ہوں۔۔۔۔ اور پیارے سوھنے نبی ,حبیب کائنات ,حبیب اللہ خلیل اللہ محمد عربی ﷺ کے رسول ہونے پر راضی ہوں۔۔۔۔ مجھے کسی بھینگے دجال قادیانی کی ضرورت نہیں ہے مجھے کسی چلتے پھرتے نبی کی ضرورت نہیں ھے۔۔

 جو انسان ان کلمات کو 3 مرتبہ پڑھتا ہے

پہلا فائدہ

بروز قیامت محمد ﷺ کی شفاعت واجب ہوجاتی ہے ۔

دوسرا فائدہ

جوصبح وشام ان کلمات کو پڑھتا ہےوہ بندہ ایمان کی حلاوت اور مٹھاس چکھ لیتا ہے۔

تیسرا فائدہ

دنیا و کائنات کے سارے فاسق ، حاسد اور  جادوگر ملکر اس بندے کو جادو کے ذریعے توڑنا چاہیں  تو نہیں توڑ سکیں گے ۔

چوتھا فائدہ

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

میں محمدﷺ ضمانت دیتا ہوں میں  اس آدمی کے ہاتھ کو اپنے ہاتھ میں پکڑ کر جنت میں اسکو داخل کروا کے پیچھے جاؤںگا۔

اللہ پاک ہم سب کو انہی کلمات کو شعور سے پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

آمین ثم آمین یارب العٰلمین

۔۔۔۔ وما توفیقی الا باللہ ۔۔



[1] صحیح مسلم : 1771

[2] صحيح أبي داود:1529

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center