معاشی معاشرتی اور روحانی مصائب و مشکلات سے نجات کی مسنون دعائیں
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

معاشی معاشرتی اور روحانی مصائب و مشکلات سے نجات کی مسنون دعائیں

معاشی معاشرتی اور روحانی مصائب و مشکلات سے نجات کی مسنون دعائیں



یاد رکھیں تکلیف کسی بھی قسم کی ہو بیماری کی صورت میں ہو یا غربت کی صورت میں علم کی ہو یا جہالت کی   تکلیف صرف اور صرف منجانب باللہ ہے اللہ کے إذن سے ہے

 آپ  کا کام ہےکہ آپ  اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں یا اس مصیبت کو اپنے لیے اور زیادہ وبال جان بنا لیتے ہیں مصیبت میں رجوع الی اللہ

           بنیادی کام

              1️نماز

آپ کی نماز آپ کے لیے کیا چیز ہے آپ کے دل میں نماز کی کتنی تڑپ ہے نماز چھوٹ جانے پر آپ کا دل کتنا بے چین ہوتا ہے

آپ کا نماز سے کتنا دلی و روحانی تعلق ہے  اس سے آپ اپنا اپنے رب سے تعلق چیک کریں

            🍀تکلیف کا بلاوجہ بڑھتے چلے جانا پورے گھر میں دس بندے ہیں اور ان میں سے صرف دو فجر کے لیے اٹھتے ہیں تو جان لیں کہ بیماری نہیں آپ خود اس تکلیف کو لمبا کر رہے ہیں اس طرح تکلیف دو ماہ کی ہے تو  آٹھ ماہ تک جائے گی

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق

            🍃اللہ تعالیٰ نے فجر کے وقت کو اس امت کے لیے برکتوں سے بھر دیا ہے کس قدر بڑی بات ہےاگر فجر کا وقت غفلت سے بھرا ہوا نیند میں گزرتا ہے تو باقی خود اندازہ لگا لیں دن کا آغاز ہی شیطان کو خوش کر کے کریں گے تو اللہ کی رضا اور رحمت سے دور ہوتے چلے جائیں گے سیکیورٹی والے فرشتے بھی بھاگیں کے کہ یہ بندہ نہ تو اپنا ہے اور نہ ہی رب کا ہے اس تکلیف میں بھی اس کا حال نہیں بدلا تو کب بدلے گا

          2️ قرآن

قرآن کو دیکھ کر آپ کا دل ٹھنڈک سے بھر جائے سکون آجائے. قرآن کو اللہ کا کلام سمجھ کر دل کو  اللہ کی محبت سے بھر کر  پڑھیں باقاعدہ برف سے بھی زیادہ ٹھنڈک آتی ہے آنکھوں میں دل میں سکون آجاتا ہے اللہ کا نور ایسی چیز ہے رحمت سے بھرا ہوا ہے

💫   اس دل میں صرف اور صرف اللہ ہی کی محبت آنی چاہیے یہ نہ ہو کہ پڑھ رہے ہیں اور دل و دماغ کہیں اور ہیں

🪴اللہ سے کہیں کہ اللہ اس دل میں صرف آپ کی محبت آسکتی ہے 🪴

 اللہ تعالیٰ سے شکوہ کر کے تو دیکھیں

🌾   حضرت خولہ رضی اللہ تعالٰی عنھا کے بارے میں آتا ہے وہ شکایت لے رسول کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئیں آپ نے کوئ فیصلہ نہ فرمایا کہ ابھی وحی نازل نہ ہوئ تھی اللہ تعالیٰ نے فورا وحی نازل فرمادی

قَدْ سَمِـعَ اللّٰهُ قَوْلَ الَّتِیْ تُجَادِلُكَ فِیْ زَوْجِهَا وَ تَشْتَكِیْۤ اِلَى اللّٰهِ وَ اللّٰهُ یَسْمَعُ تَحَاوُرَكُمَاؕ-اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌ ( المجادلہ:01)

یقیناً اللہ نے سن لی بات اس عورت کی جو جگھڑ رہی تھی تم سے اپنے شوہر کے بارے میں اور فریاد کیے جا رہی تھی اللہ سے، اور اللہ سن رہا تھا تم دونوں کی گفتگو بلاشبہ اللہ ہر بات کو خوب سننے والا اور سب کچھ خوب دیکھنے والا ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کبھی کوئ وحی اس قدر تیزی سے نازل نہ ہوئ جیسے تیزی سے اللہ نے یہ وحی نازل فرمائی ۔  

 

 ایک مرتبہ آپ رب کے ہوجائیں اللہ کا ذکر کرنے والے ہوں گے جتنے مرضی جادوگر ہوں آپ جادوگروں، شیاطین اور حاسدین کی بھری مجلس میں چلے جائیں اللہ کے حکم سے سب ٹوٹ  کر رہ جائے  گا نظریں نیچے نہ کرلیں تو بات کریں

           3️ذکر

آپ کا ذکر، آپ کی نماز، قرآن اور وظیفے  آپ کو کہاں تک لے کر جارہے  ہیں  مسلسل نمازیں، تہجد، نوافل اور اذکار چل رہے ہیں لیکن آپ ابھی بھی فرش پر ہیں

 آپ کا ذکر ایسا ہو کہ آپ کو فرش سے عرش تک لے جائے زبان پر ذکر ہے اور رویے خراب ہیں زبان پر ذکر ہے لیکن رویے کڑواہٹ سے بھرے ہوئے ہیں غصہ آتا تو  ہے لیکن کیا غصہ نکالنے کے لیےمیاں، بیوی، ماں ہی رہ گئے ہیں؟؟؟؟

🌴اگر آپ کا ذکر آپ کا رویہ آپ کا اخلاق آپ کا کردار بہتر نہیں بنا رہا تو ایسے ذکر کو بھی استغفار کی ضرورت ہے دل سے ایک لفظ پڑھ کر تو دیکھیں اللہ تعالیٰ پورے جہانوں کے جہان سمندر جیسی گہرائیاں بھی کھول کر رکھ دیتا ہے اللہ کی محبت میں ایسی روشنی ہے ایسا نور ہے کہ دنیا جہاں کی ہر چیز پریشانی، مشکل  کو کاٹ کر رکھ دیتا ہے 

     مثال 

گندے برتن میں دودھ ڈالیں گے تو دودھ خراب ہوگا ہی ہوگا لیکن اگر صاف خالص دودھ میں ایک قطرہ بھی دہی کا ڈل گیا تو دودھ پھٹیاں مار جائے گا

 اسی طرح دل کی مثال ہے دل کے برتن کو صاف کریں اپنے عمل کو خالص کریں

 🌱بعض اوقات ہم خود کو صحیح سمجھ رہے ہوتے ہیں لیکن کہیں نا کہیں غلطی آرہی ہوتی ہے  کسی عمارت میں دراڑ آجائے کہیں سے پانی آنے لگ جائے تو سب سے پہلے دیکھا جاتا ہے دراڑ کہاں ہے اسے بند کیا جاتا ہے اگر اسے بند نہ کریں اور باقی پوری عمارت پر لیپ کرتے رہیں تو فائدہ نہیں ہوگا

اللہ سے راہنمائی مانگیں کہ اللہ میری غلطی کہاں ہو رہی ہے میں گناہوں میں ڈوبا ہوا ناسمجھ ہوں میری کیا  غلطیاں ہیں میری راہنمائی فرمادے اور میری اصلاح فرمادے بے شک تو ہی سب سے بہتر اصلاح کرنے والا ہے 

    آخری بات اورسنہری بات

🥀تکلیف سے بھری زندگی میں اگر روٹھا ہوا رب مل جائے تو اس سے بڑا سکھ کوئ نہیں سکون کی بھری   زندگی میں ملا ہوا رب روٹھ جائے تو اس سے بڑا دکھ کوئ نہیں 🥀

اللہ سے دعا ہے اللہ عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین


عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center