جادوئئ علاج میں مریض کادائرہ کار
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

جادوئئ علاج میں مریض کادائرہ کار

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

  جادو جنات مسائل اور حل

معلم و مربی

حافظ شفیق الرحمن زاہد صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ

جادوئی علاج میں مریض کادائرہ کار 

جادو کا علاج


اگر تو مریض اپنی کمزوریوں کی بنا پر پھنسا ہوا ہے تو آپ جتنا چاہے زور لگالیں اس کا علاج نہیں کرسکتے......

🔹مثلا کوئی آدمی رزق حرام میں سود کھا رہا ہے

راقی جتنی بھی دعا کرلے جتنی بھی تدابیر کر لے  اس کا علاج کرنا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ بہرکیف اس نے اللہ سے جنگ لگائ ہوئ ہے

 فاذنوا بحرب من اللہ

🔹کچھ لوگوں کے مرض کی بنیاد کسی کی بددعا ہوتی ہے

کسی کا دل دکھایا اور اس کی ہاہ لگ گئی۔

 سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ اگر پتہ ہوتو اس سے معافی مانگ لے جس کا دل دکھایا ہے

 

سب سے بنیادی معاملہ

 اعمال قلوب کیا  ہے ؟

شیطان کہتا ہے ایک دفعہ آیت الکرسی پڑھو میں نہیں آتا ہم کہتے ہیں تین سو مرتبہ پڑھی ہے  پھر بھی آجاتا ہے

اصل فائدہ  دل سے پڑھنے کا ہے

 نبی کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کو یاد رکھیں

🌴جسم میں ایک لوتھڑا ہے

وہ لوتھڑا اگر درست ہوجائے تو پورے کا پورا جسم درست ہوجاتا ہے

اور اگر وہ لوتھڑا خراب ہوجائے  گندا ہوجائے تو پورے کا پورا جسم خراب اور ناکارہ ہوجاتا ہے

( اصل جملہ)

 اَلَا وَھِیَ القَلب

یاد رکھو وہ (لوتھڑا) دل  ہے

🪄دیکھا گیا ہے جس وقت مریض دل سے دعا کرنا شروع کردے، ایک دو دفعہ استغفار کرنا شروع کردے، نماز پنجگانہ اور مختصر اذکار کرنا شروع کردے

 اللہ راقی کو پکڑ کر اس کی معاونت کے لیے لگا دیتا ہے

🌺جادوئی علاج میں سب سے زیادہ موثرعمل🌺

 عمومی  بات سب سے پہلے عقیدہ صحیحہ کے ساتھ اعمال قلوب( دل کے اعمال) کی پختگی  ہو

💎بندہ دل کا صاف ستھرا ہو

 قَد أَفلَحَ مَن تَزَکّٰی

 قَد أَفلَحَ مَن زَکّٰھَا

💫وہ آدمی کامیاب ہوگیا جس نے اپنے من کو صاف کرلیا اور اپنے تن کو صاف کرلیا

پھر جب جن کہے گا میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا تو

 بندہ کہے گا تجھے پتہ ہے میں کس کا بندہ ہوں

میں اپنے رب کا بندہ ہوں اور دل کا صاف ہوں 

 یقین کریں دل کی صفائ کی جو روشنی ہے، دل کی جو ایمان کی قوت ہے، اور دل کا جو اعتماد اور توکل ہے اور دل کو جو اللہ کی معرفت ہے اور دل جو رب کی عظمت کو جانتا ہے ایسے دل والے  آدمی کو دنیا کی کوئ طاقت گرا نہیں سکتی حتی کہ شیطان بھی نہیں

 🫧شیطان  نے یہ نہیں کہا کہ  میں نمازی آدمی کو نہیں گرا سکتا میں روزے دار کو نہیں گرا سکتا میں صدقہ خیرات کرنے والے کو نہیں گرا سکتا اس نے کہا

والاضلنھم والامنینھم والأمرنھم فلیبتکن اذان الأنعام

اوپر سے نیچے سے دائیں سے بائیں سے آگے سے پیچھے سے ہر طرف سے آؤں گا

 ہر کسی کو گراؤں گا

        مگر

 الا عبادک منھم المخلصين

 جس کے دل میں اخلا ص ہوگا نہ اس کو نہیں گرا سکتا

جب ان کا بڑا پوپ بڑا شیطان  اخلاص والے کو نہیں گرا سکتا تو چھوٹے ٹینے مینے جن شیطان اللہ کے حکم سے کچھ نہیں کرسکتے

 اللھم طھر قلبی من النفاق وعملی من الریاء ولسانی من الکذب وعینی من الخیانۃ فانک تعلم خآئنۃ الاعین وما تخفی الصدور

 اللھم انی اسئلک قلبا سلیما

آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center