Change your life in three hours | تین گھنٹوں میں زندگی بدلیں | तीन घंटे में अपना जीवन बदलें
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

Change your life in three hours | تین گھنٹوں میں زندگی بدلیں | तीन घंटे में अपना जीवन बदलें


تین گھنٹوں میں زندگی بدلیں !


 آج آپ ہم آپ  کو ایک  بہت بڑا نسخہ کیمیا بتاتے ہیں صرف تین گھنٹے آپ کو دینے ہیں اور ان تین گھنٹوں میں ان شاء اللہ تعالی آپ کی دین اور دنیا دونوں کافی حد تک سدھر جائیں  گی، آپ جو بننا چاہیں گے بن جائیں گے آپ ان تین گھنٹوں کے فارمولے پہ عمل کریں اور ایک سال کے اندراگر آپ کی زندگی  نہ بدلے تو آ کےہمیں بتا دیجیے گا بہت مشکل ہے کہ  تقدیر پر کسی کا بس چلتا ہو    ظاہری بات ہے کہ تقدیر کے مقابلے میں ہم   کچھ نہیں کرسکتے لیکن اس کے علاوہ دنیا دیکھیں اسباب کی دنیا ہے اسباب  اختیار کرنے سے سارے کام ممکن ہو جاتے  ہیں تو تین گھنٹے والے فارمولے پہ عمل کر لیں زندگی میں  کامیابیوں کی راہیں  ضرور ہموار ہوں گیں۔ آپ جو بننا چاہیں گے بن جائیں گے ۔ ان شاءاللہ  یہ بات بھہی یاد رکھیے کہ صرف اسباب اور محنت پر منحصر ہو جانا بھی کافی نہیں آپ کو اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی سے دعا و التجا سے بھی مدد مانگنی ہے

 آپ نے روزانہ کرنا یہ ہے

پہلا کام 

سب سےپہلے تو آپ نے ٹائم پر سونا ہے اور ٹائم پر اٹھنا ہے عشاء پڑھیں آرام سے سو جائیں اور فجر سےتھوڑا پہلے اٹھ جائیں تاکہ تہجد ٹائم کی خیر اور سحر انگیز  طاقتیں  آپ کو تہجد  میں مل جائیں  گی اور ان قیمتی ترین لمحات میں  دعا مانگ سکیں تو سب سے پہلے اس کا جو preamble ہے جوابتداء  بنیادی شرط ہے وہ یہ ہے کہ آپ نے ٹائم پر سونا ہے اور ٹائم پر اٹھنا ہے اور ٹائم پر  سونے کامطلب یہ نہیں کہ رات دو بجےسوئیں اور دن میں دو بجے اٹھیں عشاء کے بعد سو جائیں اور تہجد  کے وقت پہ اٹھ جائیے یہ کام آپ نے ضرور کرنا  ہے۔

زندگی کےسحر انگیز تین گھنٹے

دوسرا کام

اب تین گھنٹوں میں سے  آپ نے آدھا گھنٹہ دن میں exercise کو  دینا ہے اپنی صحت کا خیال رکھیے تھوڑی سی stretchingکر لیں تھوڑا gym چلےجائیے کوئی weight lifting کرلیجیے کوئی اور  اچھل کود  کر لیجیے کچھ نہ کچھ کر کے تھوڑی سی exercise کر لیجیے صرف آدھاگھنٹہ زیادہ نہیں۔

تیسرا کام 

 جتنا ٹائم آپ exerciseکو دیتے ہیں اتنا ٹائم آپ کوئی بھی کتاب  پڑھنے کو دے دیجیے تو تیس منٹ آپ  کوئی exercise کریں  اور تیس منٹ آپ کتاب پڑھ لیجیے کتاب کیاپڑھیں گے آپ اسلام پڑھ لیجیے historyپڑھ لیجیے جس field میں کام کرنا چاہتے ہیں اس field سےمتعلق پڑھ لیجیے یہ سیاست وریاست کے علاوہ باقی تمام چیزیں پڑھ لیں تیس منٹ آپ نے exerciseکرنی ہے تیس منٹ آپ نے پڑھنا ہے reading کرنی ہے یہ آپ کا ایک گھنٹہ ہو گیا۔

چوتھا کام

 ایک گھنٹہ آپ نےskills development کودینا ہےیاد رکھیئے  دنیا کے جتنے بھی اپڈیٹ سکلز ہیں ان کو لازمی ٹائم دیں کچھ نہ کچھ لازمی سیکھیں  جو بھی چیز سیکھنا چاہ رہےہیں data سائنس ہے، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہے ،بلاک چین ہے، آئی ٹی ہے، quantum completing ہے، گرافک ڈیزائننگ ہے، کینوا ہے ، وڈیو ایڈیٹنگ ہے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہے  کوئی اور شعبہ سیکھنا چاہ رہےہیں آپ نے روز کا صرف اور صرف ایک گھنٹہ اس کو دینا ہے یہ دوگھنٹے ہو گئے ۔تیس منٹ exerciseکے ہو گئے تیس منٹ reading کے ہوگئے اور ایک گھنٹہ آپ نے        skill development پہ دے دیا 

پانچواں کام

ایک گھنٹہ آپ دیں گے اللہ سبحان وتعالی کواس میں آپ کی پانچ نمازیں بھی آجائیں گی  نماز کے بعد کے اذکار اور صبح شام کے اذکار پڑھ  لیں ۔

اس کے بعدحصن  المسلم  دعائوں کی چھوٹی سی کتاب ضرور پڑھ لیں اس میں شیخ صاحب  نے  قرآن و حدیث کے اندر جتنی مسنون دعائیں ہیں وہ ساری یکجا کر کے لکھ دی ہیں اور پھرآپ کے انتظام کے لیے آسان کر دیا کہ کون سی دعا کس وقت پڑھیں  ڈیلی کچھ وقت نکال کر پڑھ لیں یقین جانیں جتنی پریشانیاں،دکھ،غم ،ھم،تکالیف ، مصائب،جادوکے اثرات ،قرض کے بوجھ ، جاب اور بزنس کے مسائل  ہوں گے سب ختم ہو جائیں گے اور ان سب کے علاج کی  مسنون دعائیں اس میں جمع کر دی گئی ہیں    ۔

یہ freeمیں پی ڈی ایف ہم آپ کی آسانی کے لیے یہاں اپلوڈ کر رہے ہیں  آپ اس سے کمال دعائوں کی برکتیں اپنے پہلے دن ہی محسوس کرنا  شروع کر دیں گے   اس کتاب کی عادت بنا لیجیے تو ایک گھنٹے میں آپ کی نماز بھی ہو جائے گی10 سے 15  منٹ لگتے ہیں اس کے روز کی کتاب پڑھنے کے دن میں جس بھی وقت پڑھنا  میسر ہو اس حساب سے  پڑھ لیجیئے  ایک گھنٹہ آپ نے اللہ سبحانہ وتعالی کودینا ہےایک گھنٹہ اپنے skill کوdevelopment  دینا ہے آدھاگھنٹہ exercise کو دینا ہے آدھاگھنٹہ reading کو دینا ہے اورساتھ میں آپ کا جو preamble ہے  وہ یہ کہ وقت پر سوئیں وقت پر اٹھیں  اپنی بہتری کے لیےیہ تین گھنٹے دے دیں۔

 اکیس گھنٹے آپ جو چاہیں کریں  we don't care جو کرنا ہے آپ کرتےرہیےہم  آپ سے نہیں پوچھ رہے ان تین گھنٹوں پہ  عمل کیجیے ایک سال تک کیجیے اور اگر آپ کی زندگی نہ بدلے آپ کے معاشی حالات نہ بدلیں آپ کی زندگی میں آپ کی کے اوپر مثبت اور سحر انگیز اثر نہ پڑے رشتہ داروں پر اثر نہ relationshipپہ اثر نہ پڑے توہمیں آ کے ضرور بتا دیجیے گا ۔

 ہم نےعمل کیا بہت زیادہ فرق پڑا ہمارے بچوں نے عمل کیا بہت زیادہ فرق پڑا جس جس شخص کو بتایا اس کو اسکا بہت زیادہ فائدہ ہوا امیدکرتا ہوں یہ چھوٹا سا فارمولا آپ یاد رکھیں گے


 ہمارے  واسطے دعاکیجئے گا ۔



 

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center