How to Pay Off Your Loans_ _ قرضہ کیسے اتاریں؟ _ Zeeshan Usmani
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

How to Pay Off Your Loans_ _ قرضہ کیسے اتاریں؟ _ Zeeshan Usmani


السلام علیکم!

آج ہم بڑے important topicپہ بات کریں گے

اور topicہے قرضہ کیسے اتاریں؟

از قلم : ابرارشفیق

How to Pay Off Your Loans_ _ قرضہ کیسے اتاریں؟ _ Zeeshan Usmani


 بہت سے بچےہیں وہ message کرتے ہیں emailکرتے ہیں پوچھتے ہیں سر قرضہ چڑھ گیا ہے بینک سے لے لیا ہے creditsکارڈ سے لے لیا ہے تو اس سے لے لیا ہے اتارنے کی کوئی سبیل نہیں ہے کیا کریں تو سوچاایک آرٹیکل لکھ کر آپ لوگوں سےعرض کر دوں دیکھیے پہلا کام تویہ کریں ایکسل Sheet کھولیں اوراس میں لکھ لیجیے آپ پر ٹوٹل قرضہ  کتنا ہے ؟

 یقین جانیے ہم میں سے آدھے لوگوں کوپتا بھی نہیں ہوتا exactly کتنا  قرضہ ہےاس سے بھی لیے تھے اس سےبھی لیے تھے اس کو دیے تو اس نےمعاف کر دیے وہ چاچا کے ہیں آج نہیں کل دے دوں گا وہ ماموں ہیں کچھ نہیں بولیں گے او بھائی لکھ لو نا ایک دفعہ نمبر بتاؤ کہ ٹوٹل قرضہ کتنا ہے ؟

 exactنمبر میں کام بہت اچھاہوتا ہے ہر چیز back and whiteمیں ہوتی ہے لاکھ ہے دو لاکھ ہے دس لاکھ ہے پچاس لاکھ ہے کروڑ ہے دس کروڑ ہے نمبرکیا ہے وہ exact نمبر بتا دو آ پ نے وہ نمبر لکھ لیا

 اب آپ دیکھیں کہ اپنے وسائل سے آپ کتنا afford کر سکتے ہیں ہم میں سے ہر شخص کچھ نہ کچھ ضرور afford کر سکتاہے آپ بولیں زیادہ نہیں کر سکتاآپ ایک روپیہ afford کر سکتے ہیں مہینے کا بس ٹھیک ہے آپ اپنی کمائی سے  ایک روپیہ بچانا شروع کر دیں سو روپےکر سکتے ہیں سو روپے   بچانا شروع کر دیجیئے کر دیجیےہزار کر سکتے ہیں ہزار  بچانا شروع کر دیجیئے آپ نے کسی شخص سے لاکھ روپیہ لیا ہے آپ اسےبولیں بھائی میں کچھ نہیں کرسکتا  بس ایک ہزار مہینہ میں آپ کے accountمیں جمع کرواتا رہوں گارسید رکھتا رہوں گا آپ جو کو واٹس ایپ پہ email کرتا رہوں گا

وہ آپ کوچاہے گالیاں دے کہ تم نے دومہینے کے لیے بول کے لیا تھا چھ مہینے کے لیے بول کے لیا تھا یہ اس کو بولنے دیں جو گالیاں دےرہا ہے آپ بولیں جتنا جلدی کرسکتا ہوں  میں کر دوں گا لیکن یہ تو میں کسٹمر ابھی سے شروع کررہا ہوں

اور پہلی قسط یہ تحریر پڑھنےکے بعد آج جمع کروا کےاس کو رسید بھیج دیجیے تاکہ ایک عمل ہے process شروع ہو جائےتاکہ خدانخواستہ آپ کا انتقال بھی ہو جائے تو آپ کہہ سکیں کہ  یا باری تعالیٰ میں اپنا قرضہ  دینے کا processشروع کر چکا تھا میرےپاس اتنی استطاعت نہیں تھی پہلی قسط دے کے آ رہا ہوں یہ رہی رسیدمیرے فون میں save ہے آپ کرم کریں باقی بھی اتار دیں اس طرح processشروع کر دیں وہ اتر جاتاہے یقین کریں قرضہ  ایسے اترے گا کہ آپ کو پتہ بھی نہیں چلے گا

 دوسری بات اپنے آپ سے کچھ commitment کرلیں مثال کے طور پہ آپ بولیں کہ جب تک اس شخص کا قرضہ نہیں اترجاتا میں video نہیں دیکھوں گامیں کسی مال میں نہیں جاؤں گامیں میکڈونلڈ سے burgers نہیں کھاؤں گا جو بھی چیز پسند ہے نہ آپ کو اس کو روک لیجیے اب دیکھیں وہ قرضہ کیسے اترتا ہے

ہم میں سےہر شخص بولتا ہے کہ جی پچیس ہزار،پچاس ہزار لاکھ کا قرضہ ہے تین سال ہو گئے ہیں اتر نہیں ر ہا اورپھر آپ دیکھتے ہیں تین سال میں اس کا گھر بھی change ہو گیا ہےاس کی موٹر سائیکل بھی change ہوگئی ہے اس نے بیس جوڑے لے لیے ہیں تو یہ بات کوئی سمجھ میں نہیں آتی

کمٹمنٹ  ہو تو ایسی!

ہمارا ایک دوست ہے عبداللہ وہ پچھلے دنوںہم  سے ملا تو اس نےنئی جیکٹ پہنی ہوئی تھی وہ ایک ہی جیکٹ ہے حالانکہ وہ  چھ سات سال پرانی ہے ابھی تک وہی پہنی جا رہا   ۔ہم  نے اس کو بولا کہ بھائی آپ جیکٹ نئی کیوں نہیں لےلیتے نئی جیکٹ لے لے کیا problemہے تو اس نے بولا اللہ پاک نےکرم کیا پاکستان میں گھر دے دیاابھی امریکہ میں گھر لینا ہے اسکے لیے پیسے جمع کر رہا ہوں

 توہم  نے کہا عجیب آدمی ہےگھر تو لے گا اچھا خاصا مہنگا ہے کہا جیکٹ سو ڈیڑھ سو روپے کی آتی ہے تو مجھ سے کیا موازنہ ہے کہنے لگا نہیں میں نے اپنے آپ سے commitmentکی ہے کہ یہ حق ہے familyکا کہ اچھے گھر کے اندررہیں گے، تو جب گھر لے لوں گا تو پھرجیکٹ خرید لوں گا ابھی تو کام چل رہا ہے پھٹی ہی نہیں ہے کچھ بھی نہیں ہےاور ابھی مجھے جیکٹ کی ضرورت بھی نہیں کیونکہ میری اس سے ضرورت پوری ہو رہی ہے ۔

 تو یہ مثال ایکسٹریم سی ہے لیکن ہم آپ کو اس لیے بتا رہے ہیں  کہ جو لوگ کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے آپ سے کس طرح commitment یا عہدکرتے ہیں آپ آج قرضہ اتارنے کاعہد کریں روز نماز پڑھتے رہیں دو رکعت  نفل تو پڑھ سکتے ہیں نہ آرام سےدو رکعت پڑھ کر  اللہ  سبحانہ وتعالی سے  کہیں کہ میرا قرضہ اتروادیں بری طرح شکنجے میں پھنسا ہواہوں اور اس کو کسی sheet میں لکھ دیجیے جتنے credits cardہیں وہ بھی اس میں لکھ دیجیے جتنے لوگوں کو پیسےدینے ہیں وہ اس میں ضرور لکھ دیجیے ۔ اس کے ساتھ ساتھ  قرض کی ادائیگی کے لیے کامل یقین کے ساتھ اس دعا کا اہتمام فرمائیں، ان شاء اللہ قرض اترنے میں بے انتہا  آسانی ہو جائے گی۔

پہاڑ جتنا قرض بھی ادا ہو جائے گا


ترمذی شریف میں حدیث ہے:

حضرت علی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک مکاتب غلام نے ان کے پاس آ کر کہا کہ میں اپنی مکاتبت کی رقم ادا نہیں کر پا رہا ہوں، آپ میری کچھ مدد فرما دیجئیے تو انہوں نے کہا: کیا میں تم کو کچھ ایسے کلمات نہ سکھا دوں، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سکھائے تھے؟ اگر تیرے اوپر «صیر» پہاڑ کے برابر بھی قرض ہو تو تیری جانب سے اللہ اسے ادا فرما دے گا،

 حضرت علی نے کہا: کہو: ’’اَللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَنْ مَّنْ سِوَاكَ‘‘

”اے اللہ حرام سے بچاتے ہوئے اپنے حلال کے ذریعے میری کفایت فرما ، اور آپ اپنے فضل سے دوسروں سے مجھے بے نیاز فرمادے۔

حوالہ:

عن عبد الرحمن بن إسحاق، عن سيار، عن أبي وائل، عن علي، أن مكاتبا جاءه فقال: إني قد عجزت عن مكاتبتي فأعني، قال: ألا أعلمك كلمات علمنيهن رسول الله صلى الله عليه وسلم لو كان عليك مثل جبل صير دينا أداه الله عنك، قال: قل: اللهم اكفني بحلالك عن حرامك، وأغنني بفضلك عمن سواك.
سنن الترمذی: (رقم الحدیث: 3563، 381/5، ط: دار الحدیث)

اور جو لینے والےہیں ملیں ملیں نہیں ملیں تو صبر کےساتھ قرض خواہ کی آسانی اور ادائیگی  کا انتظار کریں   لیکن دینے والے ضرور لکھ لیجیے.  اور ادائیگی کا ضروراہتمام شروع کر دیجیئے ایک بالکل چھوٹا سا نسخہ ہے قرضہ اتارنے کا اس پہ عمل کیجیےاللہ برکت دے گا ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا..

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center