رزق بڑھانے کا آسان ترین نسخہ How to get rich
Peace Center Peace Center
recent

ہیڈ لائنز

recent
random
جاري التحميل ...

رزق بڑھانے کا آسان ترین نسخہ How to get rich

 

رزق بڑھانے کا آسان ترین نسخ




آج ہم بات کریں گے کہ رزق بڑھانے کا سب سے آسان طریقہ کیاہے اور وہ طریقہ ہے سخاوت یقین جانیے جتنے زیادہ آپ سخی ہوں گےاتنی آسانی سے رزق آپ کے پاس آتاچلے جائے گا اور یہ سخاوت کی صفت ہم پاکستانیوں میں سے روز بروزکم سے کم ہوتی چلی جا رہی ہے زیشان عثمانی صاحب اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں میرے ایک مینٹور تھے مولاناعبدالرحمن صاحب تو میں سکھر سےکراچی گیا یونیورسٹی میں لیب اسسٹنٹ کی جاب لگی چھ ہزار روپےتنخواہ تھی تو ظاہر بات ہے چھ ہزار میں گزارا بڑی مشکل سے ہوتاتھا تو ایک دفعہ ان کے پاس گیامیں نے کہا سر جی چھ ہزار      میں گزارا نہیں ہوتا میں کیا کروں میں سوچا وہ بولیں گے کوئی سکل کروکوئی اور جاب کر لو یا الگ سے اوپر کوئی وظیفہ وغیرہ دیں گے ۔

تو کہنے لگے کہ خرچہ پورا نہیں ہوتامیں نے کہا نہیں تو کہہ رہے ایساکرو خرچہ بڑھا لو

میں نے کہامولوی صاحب دماغ خراب ہو گیا ہےکیا ہو گیا ہے چھ ہزار روپے پوری نہیں پڑتے آپ کہہ رہے ہیں خرچہ بڑھا لو تو کہنے لگے ہاں کسی اور کا رزق اپنے رزق سے connect کرلو اور کچھ نہیں کر سکتے باجرہ لے کر آیا کرو اورچڑیوں کو پرندوں کو کھلا دیا کرو ان کےلیے  پانی کا تھال رکھ لوکوئی غریب بیوہ کوئی دیکھ لو اسکو دو سو ڈھائی سو روپے کی medicineلے کے دے دیا کرو کسی غریب بچے کو جو غبارے بیچ رہےہوتے ہیں بس stop کے اوپر ہوتے ہیں جب کھانا کھانے بیٹھو تو ان کھانا کھلا دو جو تم روٹی لیتے ہواسی میں کھا لو تم کسی  ورکر کو بلا کرکہو بیٹا میرے ساتھ آ کے کھانا کھا لو کوئی زیادہ فرق نہیں پڑتا ۔

لیکن خرچے بڑھا لو اپنے ذمےباندھ لو کہ مجھے کسی کو کھاناکھلانا ہے مجھے کسی کو باجرادینا ہے مجھے کسی کو پانی پلاناہے مجھے کسی کو دوا  ئی لا کے دینی ہے  مجھے کسی کا easy پیسہ لوڈکروانا ہے مجھے کسی کا بجلی کابل دینا ہے گیس کا بل دینا ہےامام صاحب کو پانچ سو ہزار روپےمہینے کے دے کر  آنے اس طرح دیکھورزق بڑھ جائے گا۔

اور یقین جانیےجب سے اس پہ عمل کیا ہے تو اللہ نے بڑا کرم کیا ہے

ہم لوگ پاکستان میں بڑے عجیب طرح کےکنجوس ہے جو کنجوسی ہوتی ہے نہ بخل ہوتا ہے وہ basically یہ ہوتا ہے کہ بندہ کسی اور پہ خرچ نہیں کرتا یہ ایک ہی قِسم ہوتی تھی لیکن پاکستان میں پلنے بڑھنےکے بعد اس کی تین قِسمیں پتہ چلی :

پہلی تو وہی کہ بندہ کنجوس ہوتاہے اور وہ کسی اور کے اوپر مال خرچ نہیں کرتا

دوسری قسم بندہ کنجوس ہوتا ہے وہ اپنے اوپر بھی مال خرچ نہیں کرتا پوری زندگی پیسے کماتا رہتا ہے کماتا رہتاہے جوڑتا رہتا ہے اور اس کے بعداس کو یہ فکر ہو جاتی ہے کہ اب ٹیکس کیسے بچایا جائے پھر باقی زندگی اس کی گزر جاتی ہے ٹیکس بچانے کی Strategy  اس پہ کام کرتے ہوئے تو نہ وہ کسی اور کےاوپر خرچ کرتا ہے نہ اپنے اوپرخرچ کرتا ہے۔

 میرا دوست عبداللہ کہتا ہے کہ موٹا آدمی اپنی قبراپنے دانتوں سے کھودتا ہے تو  میں اس کو کہتا ہوں کہ جو یہ عقل مندآدمی ہوتا ہے نہ یہ اپنی قبراپنی عقل سے کھودتا ہے بس اس پہ لگا رہتا ہے spider کی طرح بھون رہا ہوتا ہے ریشم کے جھاڑے کیطرح تو ریشم تو بڑا قیمتی ہوتاہے لیکن خود کیڑا مر جاتا ہے وہ ریشم کے کام آتا ہے ہم سب ریشم کے کیڑوں کی طرح لگے ہوئے ہیں پیسے جمع کرتے رہتے ہیں کرتےرہتے ہیں اپنی اولاد کے لیے آنےوالی نسلوں کے لیے اور خود اس کو استعمال نہیں کرتے تو

پہلی قسم          کہ بندہ کسی اور کے اوپر پیسے خرچ نہیں کرتا

دوسری قسم      کہ بندہ اپنےاوپر بھی اپنے پر کمائے ہوئےپیسے خرچ نہیں کرتا

تیسری قسم       بدترین ہے جو ہمارے معاشرے میں پائی جاتی ہے کہ کوئی دوسرا  آدمی تیسرے پہ خرچ کر رہا ہو تو بھی آپ کو دکھنا شروع ہو جاتا ہےہائے ہائے دیکھو بندے نے فلاںمیں بلا وجہ دعوت کر دی بیسلوگوں کی اور ان کو نا مرغے اورپلاؤ اور زردہ کھلا دیا کیا چائےکے اوپر بھی گزارا ہو سکتا تھاآپ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

دوسرے بندے کے پیسے ہیں تیسرےچوتھے پانچویں پہ خرچ کر رہا ہےآپ کا کوئی تعلق نہیں ہے آپ کوپھر بھی دکھ رہا ہے آپ کسی کےگھر میں دعوت میں جاتے ہیں آپ بولتے ہیں دیکھو اس نے اتنا خرچہ کر دیا وہ آپ کو کھلا رہا ہے آپ اس کے پاس سے کھا رہے ہیں لیکن وہ کسی اورتیسرے کو کھلا ئے  تو بھی آپ کو دکھ رہا ہے کسی نے کسی اور کے ساتھ بھلائی کر دی ہے وہ بھی آپ کو دکھنے لگ جاتی ہے ۔

تو اس قسم کی جو کنجوسی ہمارےدلوں میں بیٹھ جاتی ہے نا جب تک اس کو convert کر کے آپ سخاوت پہ لے کے نہیں آئیں گے یقین جانیےاور اس میں رہے گی اور بھی اس کی بہت ساری چیزیں کھل جاتا ہے لیکن key feature  میں آپ کو بتا دوںوہ ہے سخاوت۔

 لوگوں کو دینا شروع کریں آنا شروع ہو جائے گا علم اور پیسہ جب تک خرچ نہ کیا جائےنا تب تک جمع نہیں ہوتا میں پھرکہتا ہوں علم اور پیسہ جب تک خرچ نہ کریں جمع نہیں ہوتا ۔

امید کرتاہوں چھوٹے چھوٹے reminders آپ کی زندگی میں کسی نہ کسی بدلاؤ کاباعث ضرور بنیں گے اگر آپ کو یہ چھوٹے چھوٹے ریمائنڈرز  reminders پسند آتےہیں تو مجھے comment میں ضروربتایا کریں ہمارے اس بلاگ کو ضرور فالو کریں تاکہ آپ  کو قیمتی ترین زندی کے سنہرے اصول ملتے رہیں ، 

اس طرح معمول کے مطابق اپنی زندگی میں پوزیٹوٹی لے کے آئیں یقنا اس سے آپ کی زندگی میں رزق اور برکت کے دروازے بھی کھلیں گے اور مزید اللہ کی رحمتیں بھی آپ پر نچھاور ہوں گی ان شاء اللہ 




 

عن الكاتب

Peace Center

التعليقات


call us

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں، بلاگ کے ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لیے اپنی ای میل درج کریں تاکہ پہلے بلاگ کی نئی پوسٹس موصول ہو سکیں، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں...

تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Peace Center